DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; Man shot dead at bus stand

بس اسٹینڈ کہوٹہ کے سامنے 24سالہ نوجوان کو فائر کر کے قتل لر دیا گیا

بس اسٹینڈ کہوٹہ کے سامنے 24سالہ نوجوان کو فائر کر کے قتل لر دیا گیا ۔ پولیس نے خون سے لت پت نعش قبضے میں لیکر سول ہسپتال کہوٹہ پہنچادی ۔ تفصیل کے مطابق کہوٹہ کے نواحی علاقہ جیوڑہ کے رہائشی نعیم ولد اورنگزیب کو نامعلوم ملزمان نے لاری اڈے کہوٹہ شہر کے سامنے فائر کر کے بے دردی سے قتل کر دیا ۔ رات گئے پولیس نے مقدمہ درج نہ کیا ۔ جبکہ ملزمان واردات کے بعد فرار ہوگئے ہیں ۔

Kahuta; Naeem, 24, son of Aurangzaib of village Jaora has been shot dead at Kahuta bus stand. The men who shot him fled after the incident, a police case has been registered at Kahuta police station.

راجہ محمد ظفر الحق اور راجہ محمد علی امیدوارحلقہ پی پی سات کا کہوٹہ سے کلرسیداں شہر تک تاریخی و فقید المثال اور شاندار استقبال

چیئرمین مسلم لیگ (ن) و قائد ایوان سینٹ راجہ محمد ظفر الحق اور راجہ محمد علی امیدوارحلقہ پی پی سات کا کہوٹہ سے کلرسیداں شہر تک تاریخی و فقید المثال اور شاندار استقبال ۔ ریلی کا آغاز کہوٹہ شہر مین بازار ، مٹور چوک ، دھپری سے ہوتا ہوا جیوڑہ ، بیور ، کھلو ل ، نارہ ،مٹور ، بھگلہ ، ممیام ، سکوٹ سے سینکڑوں گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے قافلے پر تاجروں ،لیگی کارکنان ، شہریوں نے منوں کے حساب سے گل پاشی کی ۔ کلرسیداں میں چیئرمین بلدیہ شیخ عبدالقدوس ، کو نسلروں ، چیئرمینوں اور محمد ظریف راجہ نے ویلکم کیا ۔ مہمان خصوصی سینیٹرراجہ محمد ظفر الحق نے اپنے خطاب میں کہا کہ میاں نواز شریف کے ساتھ جو سلوک ہو رہا ہے ۔ اس کی بھر پور مذمت کرتے ہیں ۔ راجہ محمد علی نے کہا کہ آج عوام نے جس طرح استقبال کیا ۔ اس خلوص اور پیا ر کو بھول نہیں سکتا ۔ اس موقع پر محمد ظریف راجہ ، چیئرمین بلدیہ شیخ عبدالقدوس نے بھی خطا ب کیا ۔ 

 

Show More

Related Articles

Back to top button