DailyNewsHeadline

Six die while returning from urs Mubarak in Muree

بابا لعل شاہ کے عرس سے واپسی پر،13زائرین مری ایکسپریس وے پر برساتی پانی میں بہہ گئے،6جاں بحق

ملکہ کوہسار مری میں بابا لعل شاہ سوراسی کےعرس کی تقریبات میں شرکت کرکے واپس آتے ہوئے 8 موٹرسائیکلوں پر سوار 13زائرین مری ایکسپریس وے پر برساتی پانی میں بہہ گئے۔ ریسکیو 1122 مری نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 7 افراد کو زندہ بچا لیا 6 نوجوانوں کی نعشیں ورثا کے سپرد کردی گئی ہیں۔ ریسکیو 1122 مری کے پی آر او ارشد کے مطابق 8 موٹرسائیکلوں پر سوار 13 نوجوان عرس کی تقریبات میں شرکت کرکےواپس آرہے تھے کہ رات سوا تین بجے مری ایکسپریس وے پر ملاچھ کےقریب سڑک پر پتھر گرنے کی وجہ سے پانی جمع ہوگیا۔ موٹرسائیکل سوار پانی میں سے گزرتے ہوئے موٹرسائیکلوں پر قابو نہ رکھ سکے اور تیز برساتی پانی کے ساتھ ہی گہری کھائی میں جاگرے ۔6 نوجوان جاں بحق ہوگئے جن کی نعشیں ورثا کے حوالے کردی گئی ہیں ۔جاں بحق ہونے والوں میں 22سالہ محمد فیصل، 28سالہ ثاقب ولد اشتیاق ، 18 سالہ دانش ، 28 سالہ راحیل ،17سالہ اسامہ اور 27 سالہ اشتیاق سہیل شامل ہیں۔ زندہ بچالئے جانے والوں میں 26سالہ خرم رشید، 26 سالہ اقرار ارسلان، قدیر ،27 سالہ شمریز سہیل شامل ہیں۔ حادثے میں دو افراد حسنین اور عدیل زخمی بھی ہوئے جنہیں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال مری منتقل کیاگیا تھا جن کے ورثاء انہیں نجی ہسپتالوں میں لے گئے ہیں۔دریں اثناء مری سے
نمائندہ جنگ کے مطابق زخمیوں میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ برساتی نالے کا پانی سڑک پر آنے کی وجہ وہاں پر بنایا گیا ہوٹل ہے ۔ادھر اس افسوسناک حادثے کے بعد پرونشل ڈزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی موسمی صورتحال اور مزید شدیدبارشوں کے باعث ندی نالوں میں طغیانی کے خدشہ کے پیش نظر سیاحوں اور مقامی افراد کو مری کا غیر ضروری سفر نہ کرنے کی ہدایت کی ہے

Rawalpindi; A convey of 13 motorcyclist travelling from Baba Lal Badshah urs Mubarak in Muree were swept away in Nala near Muree expressway, Six people were killed and seven people were rescued in the incident.

Show More

Related Articles

Back to top button