DailyNewsKallar Syedan

Kallar Syedan; Ch Nusrat holds PTI meeting in Dhok Bhathi

چوہدری نصرت اقبال آف بھٹھی ،چوہدری خرم اقبال نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی

بھٹھی سکوٹ کے معروف مسلم لیگی رہنماچوہدری نصرت اقبال اور ان کے صاحبزادے چوہدری خرم اقبال( لوٹن، برطانیہ) نے پاکستان مسلم لیگ ن کو چھوڑ کر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی،ان کی جانب سے حلقہ این اے58 اور پی پی 7 سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار چوہدر ی محمد عظیم اور مرتضیٰ ستی کی حمایت اعلان کر دیا گیا۔ شمولیت کا با ضا بطہ اعلان اپنی رہائش گاہ بھٹھی سکوٹ میں منعقدہ ایک کارنر میٹنگ کے دوران کیا گیا۔ میٹنگ سے خطاب کر تے ہو ئے چوہدری محمد عظیم نے کہاپی ٹی آئی کی حکومت نے کے پی کے میں تبدیلی کا عمل شروع کر دیا ہے، وہاں تھانے میں شریف اور غریب آدمی کی شنوائی شروع ہو گی ہے۔ پانچ منٹ میں ایف آئی آر درج ہو رہی ہے، تعلیمی اداروں میں حاضری کے لیے با ئیومیٹرک سسٹم لگا دیا گیا ہے جسکی وجہ سے اساتذہ کی حاضری سو فی صد ہوگئی ہے جس سے تعلیمی نظام میں بہتری آرہی ہے، اب انشاء اللہ یہ تبدیلی کا عمل پورے پاکستان میں مکمل ہو گا ۔ عوام نظام کی بہتری اور انصاف کو رائج کر نے کے لیے پاکستان تحریک انصاف کا ساتھ دیں، غلام مرتضیٰ ستی نے کہا کہ میں2002 میں ایم این اے منتخب ہوا لیکن اپوزیشن میں ہونے کی وجہ سے بہت زیادہ کام نہیں کرا سکا، لیکن نہ میں نے کرپشن کی، نہ کمیشن کھایا اور نہ ہی نوکریاں فروخت کیں۔اب اگر عوام نے مو قع دیا توانشاء اللہ مایوس نہیں کر وں گا۔ سابق وائس چےئرمین چوہدری فاروق نے اپنی تقریر میں کہا کہ لوگ منافقت نہ کریں اور پاکستان تحریک انصاف کا ساتھ دیں،میزبا ن چوہدری نصرت اقبال نے کہا ملک کے حالات میں تبدیلی کے لیے تحریک انصاف کا ساتھ دے رہے ہیں اور انشاء اللہ چوہدری محمد عظیم اور مرتضیٰ ستی کی بھر پور حمایت کریں گئے، انہوں نے کہا کہ ہم صرف اور پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں کو سپورٹ کریں گئے،میٹنگ سے سینتھہ سے راجہ قمر نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم صرف سوشل میڈیا میں نہیں بلکہ عملی طور پر بھی25جو لائی کو تبدیلی کا ساتھ دیں گئے۔ کا رنر میٹنگ میں چیرمین یو سی سموٹ راجہ علی اصغر، وائس چیرمین عرفان الحق ایڈووکیٹ، سابق میئر چشم ( یو کے) ظفیر بھٹی بھلہ جوچھہ ممدوٹ، راجہ امتیاز حسین یو کے،راجہ محمد جاوید سکوٹ، چوہدری جلیل کھناہدہ، جنرل کونسلر محمد گلفراز بٹ ،چوہدری تصور ضیا دوبیرن کلاں سمیت کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

Kallar Syedan; Ch Nusrat Iqbal and his son Ch Khurram Iqbal have both announced to support PTI candidates and a held meeting in Dhok Bhathi near Sakot.

 

Show More

Related Articles

Back to top button