DailyNewsKahuta

Kahuta; Raja M Ali holds public meeting in Changhar

کونسلر چوہدری شاہ نواز کے زیر اہتمام چنگھڑھ کے مقام پر راجہ محمد علی کی کارنر میٹنگ

کونسلر چوہدری شاہ نواز کے زیر اہتمام چنگھڑھ کے مقام پر راجہ محمد علی کی کارنر میٹنگ میں سینکڑوں افراد کی شر کت ۔ میٹنگ جلسے کا روپ دھار گئی ۔ عوام علاقہ اپنے محبوب قائد کے راجہ محمد ظفر الحق کے صاحبزادے اپنے محبوب لیڈر راجہ محمد علی کا پر تباک استقبال ۔منّوں پھولوں کی پتیاں نچھاور علاقہ ،دیکھو، دیکھو کون آیا شیر آیا شیر آیا،وزیر اعظم نواز شریف ، مر د مومن مر د حق ظفر الحق ظفر الحق اور علی تیرے جانثار بے شما ر شمار کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھا ۔ سینکڑوں کی تعداد میں اہل علاقہ نے سابق ایم پی اے راجہ محمد علی کے حق میں دعائے خیر کی ۔ تفصیل کے مطابق یونین کونسل بیورکے گاؤں چنگھڑھ میں معروف سیاسی وسماجی شخصیت کونسلر چوہدری شاہ نواز کے زیر اہتمام چنگھڑھ پر ایک اہل علاقہ کی ایک میٹنگ بسلسلہ الیکشن رکھی جس میں خصوصی آمد سابق ایم پی اے راجہ محمد علی کی تھی میٹنگ نے جلسے کا اس وقت روپ دھا ر لیا جب سینکڑوں کی تعداد میں اہل علاقہ اگھٹے ہو گے ۔اس موقع پرمسلم لیگ ن تحصیل کہوٹہ کے صدر راجہ محمد بشیر ،چیئرمین یوسی بیور راجہ محمد فیاض ،یوسی صدر راجہ نذاکت حسین ،کونسلر راجہ لیاقت حسین ، کونسلر راجہ سجاد ، حاجی منشی ریاض آف بیور ،راجہ عامر ظہیر ، راجہ احسن ظہیر ،راجہ رفاقت جنجوعہ ، عاصی جنجوعہ ، حامد ستی ، وقار جنجوعہ سمیت سینکڑوں افراد نے شر کت کی ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقرنین نے کہا کہ ہم پہلے بھی راجہ محمد علی کے ساتھ تھے اور اب بھی انشاء اللہ ہماری یونین کونسل سے کامیابی راجہ محمد علی کے قدم چومے گئی ۔ اپنے خطاب میں راجہ محمد علی نے تمام شر کاء کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ میں آپ لوگوں کا مشکور ہوں کہ آپ لوگوں نے ہمیشہ ایک مثبت فیصلہ کیا ہے اور میں نے بھی آپ کے مساہل حل کر نے کی کوشش کی ہے اور اللہ پاک کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ اس نے مجھے اس نیک مقصد میں کامیاب کیا ہے انہوں نے کہا کہ 25جولائی کو آپ کا ایک مرتبہ پھر اچھا فیصلہ حلقے میں تبدیلی لائے گا اور میں نے جس طرع پہلے ترقیاتی کام کرائے ہیں انشاء اللہ جیت کر ایک مر تبہ پھرترقیاتی کاموں کے جھال بچھا دوں گا ۔

کلاہنہ اور ڈھوک ٹیری کے کونسلر سمیت معروف سیاسی شخصیات کا سینکڑوں افراد کے ہمراہ راجہ صغیر احمد کی بھر پور حمائت کا اعلان

راجہ صغیر احمدآف مٹور کی عوامی حمائت میں بدستور اضافہ ۔کلاہنہ اور ڈھوک ٹیری کے کونسلر سمیت معروف سیاسی شخصیات کا سینکڑوں افراد کے ہمراہ راجہ صغیر احمد کی بھر پور حمائت کا اعلان کر دیا ۔یوسی دکھالی کے جنرل کونسلر راجہ فیصل محمود ،معروف سیاسی ، سماجی و مذہبی شخصیت آصف کلیامی ،راجہ طارق محمود ، ساہیں خضر محمود ،حافظ سرفراز نے اپنی تمام برادری سمیت راجہ صغیر احمد کی حمائت کے ساتھ ان کے حق میں دعائے خیر بھی کی۔یوسی دکھالی کی ڈھوک ٹیری کے مقام پر معروف سیاسی وسماجی شخصیت ملک ظفر کی رہائش گاہ ایک بہت بڑی کارنر میٹنگ منعقد ہوئی جس میں یوسی دکھالی کے جنرل کونسلر راجہ فیصل محمود ،معروف سیاسی ، سماجی و مذہبی شخصیت آصف کلیامی ،راجہ طارق محمود ، ساہیں خضر محمود ،حافظ سرفراز ، سید نجم الحسن نقوی ، حاجی غضنفر محمود، سید ساجد شاہ،راجہ طارق سرور ،راجہ عباس پپو سمیت سینکڑوں کی تعداد میں اہل علاقہ نے شرکت کی۔ راجہ صغیر احمد نے اپنے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہامیں ایک مزدور باپ کا مزدور بیٹا ہوں اپنے علاقے کی پسماندگی کو دیکھتے ہوئے سیاست میںآیا ہوں آپ لو گ میرا ساتھ دیں انشاء اللہ حلقے کی عوام کو پسماندہ رکھنے والوں کو عبرتناک شکست دوں گا۔ ان خیالات کا اظہار خادم اعلیٰ حلقہ پی پی سات راجہ صغیر احمد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ 2013کے الیکشن میں مجھے کس طرع ہرا گیا ہے یہ حلقے کی عوام بخوبی جانتے ہیں میں نے کسی بھی عدالت میں جانے کے بجائے اپنا فیصلہ اللہ کی ذات پر اور عوام کی عدالت کے سپرد کر دیا ہے بے شک اللہ پاک کی ذات بہتر فیصلے کر تا ہے اللہ پاک کے کرم سے کامیابی حاصل کروں گا اب کے الیکشن میں ووٹوں کا ہیر پھیر بھی نہیں کر نے دوں گا ۔

یوسی بیور کی سیاست میں تبدیلی آگئی نوجوان سیاسی شخصیت راجہ اظہر جنجوعہ آف گوہڑہ راجگان نے راجہ صغیر احمد کی بھرپور حمائت کا اعلان

یوسی بیور کی سیاست میں تبدیلی آگئی نوجوان سیاسی شخصیت راجہ اظہر جنجوعہ آف گوہڑہ راجگان نے راجہ صغیر احمد کی بھرپور حمائت کا اعلان۔یوسی ہوتھلہ سے کامیابی صرف اور صرف راجہ صغیر احمد کی ہوگئی۔ ہمارے گروپ کے تمام افراد کی ووٹ راجہ صغیر احمد کی امانت ہے ۔ انشاء اللہ کامیابی راجہ صغیر احمد کے قدم چومے گی۔ان خیالات کا اظہار معروف نوجوان سیاسی ،سماجی شخصیت راجہ اظہر جنجوعہ آف گوہڑہ راجگان یوسی بیور نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ خادم اعلیٰ حلقہ پی پی سیون راجہ صغیر احمد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب نے اپنی پوری زندگی غریب اور مظلوم طبقے کی خدمت کی مخالفین کو عوام علاقہ سے کوئی ہمدردی نہیں ۔ راجہ صغیر احمد کو ان کی بے لوث خدمت کی وجہ سے عوام علاقہ نے الیکشن 2013میں آزاد حثیت میں بھی40ہزار ووٹ دیے۔انہوں نے برادری ازم کا خاتمہ کیا اورتمام برادریوں کو جائز مقام اور اپنا حق مانگنے کا شعور دیا ۔ انہوں نے کہا کہ راجہ صغیر احمد نے اکیلے تن تنہا پورے حلقہ پی پی سیون میں اپنی صلاحتیوں کا لوہا منوایا ہے۔ عوام باشعور ہیں اورحالیہ الیکشن2018میں اپنے عظیم قاہدراجہ صغیر احمد کو بھاری اکثریت سے کامیاب کریں گے ۔

محمد نواز شریف کا فقید المثال استقبال کریں گے۔عبد المجید مغل

عبد المجید مغل نے اپنے ایک بیا ن میں کہا کہ مسلم لیگی کارکن آج اپنے قائدمیاں محمد نواز شریف کا فقید المثال استقبال کریں گے۔ عوامی ووٹ کے فیصلوں کو سمندر میں پھینک دینے سے میاں محمد نواز شریف کی محبت کوئی بھی نہیں نکال سکتا۔ہم اپنے قائد میاں محمد نواز شریف کے ایک اشارے پر اپنے خون کا آخری قطرہ تک بہا سکتے ہیں۔ مخالفین دیکھیں گے 25جولائی کو “شیر”دھاڑئے گا اور اس کی آواز ملک کے کونے میں جاے گئی ۔ عوام عدالتی فیصلے کے جواب میں 25جولائی کو اپنا ووٹ میاں محمد نواز کو دے کر اپنی محبت کا عملی ثبوت دیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن تحصیل کہوٹہ کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت عبد المجید مغل نے اپنے ایک بیان میں کیا کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے مزید کہا کہ قائد عوام میاں محمد نواز شریف ملک کی عوام کے دلوں میں رچے بسے ہوئے ہیں کوئی بھی طاقت میاں محمد نواز شریف کو ملک کی عوام کے دلوں سے نہیں نکال سکتی وہ کل بھی ہمارے قائد تھے وہ آج بھی ہمارے قائد ہیں ہمارے قائد میاں محمد نواز شریف کے خلاف سازشیں کر رہے ہیں ملک کی 20کروڑ عوام کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے انشاء اللہ2018میں بھی مسلم لیگ ن کی ہی حکومت آئے گی اور حلقہ این اے 57اور پی پی 7سے بھی مسلم لیگ ن ہی کامیاب ہو گئی ۔

کہوٹہ محلہ چھنی اعوان میں گندگی کے انبھار۔نالیاں گندگی سے اٹی پڑی ہیں ڈھنگی مچھر پھیلنے کا خدشہ

کہوٹہ محلہ چھنی اعوان میں گندگی کے انبھار۔نالیاں گندگی سے اٹی پڑی ہیں ڈھنگی مچھر پھیلنے کا خدشہ۔بار بار اطلاع کر نے کے باوجودموبین ماڈل سکول کی طرف کوئی بھی سینٹری ورکر نہیں آتا جس کی وجہ سے اہل علاقہ کو شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑھ رہا ہے جبکہ شہر کی سڑکیں اور محلوں کی گلیاں ،کھنڈرات کا منظر پیش کر رہی ہیں جبکہ لاری اڈہ جو بھٹو کے دور میں بنا تھا اس کو آج تک کسی نے مرمت نہیں کیا ۔لاری اڈہ میں نہ بیت الخلاء ہے نہ ہی مسافروں کے بیٹھے کی جگہ ہے پانی کا بھی کوئی بندوبست نہ ہونے کی وجہ سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے سارا ایریا کھنڈرات کا منظر پیش کر رہا ہے ۔محلہ گریڈ اسٹیشن ،محلہ آڑہ، فاروق کالونی،ادوالہ اور دیگر 80فیصد علاقوں میں نہ سٹریٹ لائٹس ہیں اور نہ صاف پانی۔ جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں۔محکموں کے اعلیٰ افسران کی ملی بھگت سے تمام کام فرضی ہورہے ہیں جبکہ عملی طور پر عوام علاقہ کو کوئی ریلیف نہیں مل رہا ۔20کروڑ واٹر سپلائی کاسابقہ منصوبہ بھی خرد برد ہوگیا جس کی وجہ سے محلہ آڑہ ، محلہ گریڈ اسٹیشن ،دھپری کی عوام پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں۔ شہریوں نے اعلی حکام سے نوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے ۔

Show More

Related Articles

Back to top button