DailyNewsKallar Syedan

Ex PM Raja Parvez Ashraf holds PPP public rally in Kanoha

سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کا کنوہا موہڑہ وینس میں ایک انتخابی جلسے سے خطاب

سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ 25 جولائی کو عوام کی تقدیر کے فیصلے کا دن ہے جس کے بعد پاکستان میں سب سے بڑا قومی ادارہ عوام کی پرچی سے معروض وجود میں آئے گا۔الیکشن کھیل تما شہ نہیں، ووٹ کی پرچی میں پاکستان کی تقدیر اور شان پوشید ہے۔ انشاء اللہ مایوس نہیں کرونگا ، منتخب ہونے کے بعد علاقہ کے عوام کیلئے امید کی کرن بن کر ثابت ہونگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز کنوہا موہڑہ وینس میں ایک انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب کی صدارت صوبیدار میجر (ر) راجہ محمد لطیف نے کی ۔ راجہ پرویز اشرف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 1970 سے قبل عام آدمی کی بجائے صرف بی ڈی ممبرز کو اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کا حق حاصل تھا ۔پاکستان کی مشرقی و مغربی آبادی 10 کروڑ پر مشتمل تھی اور صرف 80 ہزار لوگوں کو اپنا ووٹ استعمال کرنے کا حق حاصل تھا جبکہ 9 کروڑ 99 لاکھ 20ہزار کو ووٹ کا کوئی حق حاصل نہیں تھا گویا سیاست ان کیلئے شجرہ ممنوع تھی ۔انہوں نے کہا کہ شہید ذولققار علی بھٹونے ہر شخص کو ووٹ کا حق دیا اور عوام کو عزت و نفس دی اور جینے کا سلیقہ سیکھایا۔ پیپلز پارٹی وفاق پاکستان کی زنجیر ہے جس نے تمام صوبوں کو ایک زنجیر کیساتھ باندھا ہوا تھا ۔پورے ملک میں 22 خاندان بیرون ملک روزگار کیلئے جاتے تھے لیکن عام آدمی کیلئے پاسپورٹ حاصل کرنے کا بھی تصور نہ تھا۔ذوالفقار علی بھٹو نے پاسپورٹ کا حصول آسان بنا دیا اور پھر کئی لاکھ افراد پاسپورٹ حاصل کر کے اپنا اپنا رزق تلاش کرنے بیرون ممالک روانہ ہو گئے اور اس طرح روٹی کپڑے اور مکان کا مسٗلہ حل ہوا۔ انہوں نے کہا کہ90 ہزارفوجی انڈیا کی قید جبکہ کئی ہزار مربع میل کا علاقہ ان کے قبضے میں تھا اور پاکستان کا ایک حصہ ہم سے جا چکا تھا۔ذوالفقار علی بھٹو شہید ان90 ہزار پاکستانی قیدیوں کو عزت سے وطن واپس لائے ۔انہوں نے کہا کہ قادیانیوں اور مرزئیوں کے 90 سالہ پرانے مسٗلہ کو حل کروایا اور انہیں کافر قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت پیپلز پارٹی کیخلاف پروپیگنڈہ شروع ہو گیا جو گیارہ برس تک جاری رہا۔آج کی مسلم لیگ وہ نہیں جس نے پاکستان بنایا تھا،اس مسلم لیگ میں قائد اعظم جیسے عظیم لوگ شامل تھے۔انہوں نے کہا کہ 1985 میں جنرل ضیاء الحق نے غیر جماعتی انتخابات کروانے کا اعلان کیا اور شرط رکھی گئی کہ الیکشن میں حصہ لینے کی صورت میں حلف نامہ جمع کروانا ہوگا کہ میرا کسی سیاسی جماعت کیساتھ کوئی تعلق نہیں مگر پیپلز پارٹی والوں نے وہ حلف نامہ دینے سے صاف انکار کر دیا۔بھٹو نے ایٹمی بم کی بنیاد رکھی ،تمام عالمی ممالک کے سربراہان کو ایک ٹیبل پر اکٹھا کر دیا۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے جب حکومت سنبھالی تو ملک میں آٹے کا شدید بحران تھا،25 لاکھ ٹن گندم یوکرین سے منگوائی گئی اور ایک سال کے مختصر عرصہ میں ملک میں اندر اتنی گندم پیدا ہو گئی کہ ہمارے پاس ذخیرہ کرنے کی جگہ نہیں تھی۔ہم نے کسانوں کو ٹریکٹر دہئے، سرکاری ملازمین اور افواج پاکستان کی تنخواہوں کو ڈبل کیا۔سوات اور مالا کنڈ سے اتارے گئے پرچم دوبارہ لہرا دہئے۔انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ منتخب ہونے کے بعد چوآ خالصہ قانون گو کی تمام یونین کونسلوں کی محرومیوں کا ازالہ کرونگا۔انہوں نے کہا کہ گوجر خان والوں نے مجھے میری کارکردگی کا سرٹیفکیٹ دے دیا مگر میں منتخب ہونے کے بعد علاقہ کے عوام کی خدمت کرونگا اور پھر کارکردگی کا سرٹیفکیٹ لینے حاضر ہونگا۔انہوں نے کہا کہ جب وزیر اعظم بنا تو میں نے وزیر اعظم ہاؤس کے تمام دروازے عام لوگوں کیلئے کھول دہئے اور پہلے روز 18 ہزار لوگ ملاقات کیلئے میرے پاس آئے۔انہوں نے کہا کہ میرا کوئی دروازہ نہیں ، منتخب ہونے کے بعد عوامی کی خدمت کیلئے ہر وقت حاضر ہونگا۔تقریب سے پی پی 7 سے پیپلز پارٹی کے امیدوار چوہدری محمد ایوب اور تحصیل صدر محمد اعجاز بٹ نے بھی خطاب 

کھنادہ میں راجہ جاوید اخلاص اور راجہ محمد علی میں خطاب

مسلم لیگ ن کے امیدواران این اے 58پی پی 7راجہ جاوید اخلاص اور راجہ محمد علی نے کہا ہے کہ انجنئیرڈ انتخابات کو دنیا تسلیم نہیں کرے گی تمام جماعتوں کو آزادانہ ماحول میں انتخابی مہم چلانے کے مواقع میسر کئیے جائیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گاؤں کھنادہ میں چوہدری فیصل ،قاضی ندیم اور بھلونی میں ملک آفتاب احمد کی رہائش گاہوں پر انتخابی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر تنویر ناز بھٹی، تنویر شیرازی نے بھی خطاب کیا،راجہ جاوید اخلاص نے دعویٰ کیا کہ راجہ پرویز اشرف نے پانچ برسوں میں بطور وزیر بجلی اور وزیر اعظم اتنے ترقیات کام نہیں کرائے جتنے پانچ برسوں میں انہوں نے کرائے ہیں۔میں 38برسوں سے سیاست میں ہوں 12بار انتخابات جیت چکا ہوں 350کلو میٹرز معیاری سڑکیں تعمیر کی ہیں سوا تین ارب کی لاگت سے سوئی گیس کے منصوبے مکمل کئیے پرویز اشرف کے سارے منصوبے نیب زدہ ہیں پرویز اشرف نے مندرہ چکوال روڈ کسی منظوری کے بغیر دو ارب دس کروڑ کے فنڈز این ایل سی کے ذریعے اپنی منظور نظر گوندل کمپنی کو دیا سپریم کورٹ نے کام روکا میں ڈیڑھ برس تک عدالتوں کے چکر کاٹتارہا عدالت سے اجازت ملنے کے بعد مندرہ چکوال روڈ کے لیے سولہ ارب روپے کی رقم جاری کر کے اسے مکمل کرایا۔پرویز اشرف کے ٹھیکیدار نے ایک رکن قومی اسمبلی کی موجودگی میں مجھے رشوت کی پیشکش کی جو میں نے ٹھکرا دی ۔پرویز اشرف کو چیلنج کرتا ہوں کہ وہ ترقیات منصوبوں پر مجھ سے مناظرہ کر لیں ،راجہ محمد علی نے کہا کہ ہماری سیاست شرافت اور خدمت پر مبنی ہے ہم نے سیاست کو تجارت نہیں بلکہ اسے مخلوق خدا کی خدمت کا موثر ذریعہ بنایا ہے ۔

گرمی میں بے پناہ اضافے کے ساتھ ہی بجلی کا نظام درہم برہم

گرمی میں بے پناہ اضافے کے ساتھ ہی بجلی کا نظام درہم برہم ،گھنٹوں بجلی کی بندش معمول بن گئی 8سے10گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ کا شیڈول دے دیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ چند ایام سے گرمی کی شدت میں اچانک اضافہ ہوا اور پارہ 41ڈگری تک پہنچ گیا ایسے میں بجلی دغا دے گئی پوری پوری رات اور پورا پورا دن بجلی بند رہتی ہے شیڈول لوڈ شیڈنگ ختم ہوتی ہے تو فورس لوڈ شیڈنگ شروع ہو جاتی ہے جس کے بعد بجلی آتے ہی ٖفیڈرز ٹرپ کر جاتے ہیں جس کے بعد بجلی مسلسل لووولٹیج مہیا کی جاتی ہے ۔انتہائی کم وولٹیج کے باعث بجلی کی موٹریں اور فریج تک نہیں چلتے لوگوں کو پانی کے حصول میں بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔

محمد حما د کر نٹ لگنے سے ز ند گی کی با ز ی ہا ر گئے مر حو م کو ڈ ھو ک ڈ ھکا لہ میں سپر د خا ک کر د یا گیا

یو نیک ما ڈل سکو ل کے پر نسپل کر ا ٹے کے کھلا ڑ ی پر و یز ا قبا ل کے بر ا د ر نسبتی ظفر محمود کے نو جو ا ن فر ز ند محمد حما د کر نٹ لگنے سے ز ند گی کی با ز ی ہا ر گئے مر حو م کو ڈ ھو ک ڈ ھکا لہ میں سپر د خا ک کر د یا گیا مر حو م گز شتہ ر و ز ا پنے گھر میں مو جو د تھا کہ ا لیکٹر ک مو ٹر کو سا ئیڈ پر کر نے سے بجلی کا شد ید جھٹکا لگا جس سے نو جو ا ن مو ت کی عگو ش میں چلا گیا ۔نما ز جنا ز ہ میں بلد یہ کو نسلر ر ا جہ ظفر محمو د ،عا طف ا عجا ز بٹ ،پا کستا ن پیپلز پا ر ٹی کے تحصیل سر پر ست ا علی محمد فیا ض کیا نی ،ا لصفہ گر و پ کے پر نسپل سید ز بیر شا ہ ،سید نز ا کت حسین شا ہ ،معر و ف کا ر و با ر ی شخصیت مسعو د بھٹی ،ر ا نا ز عفر ا ن ،ڈ ا کٹر شہبا ز با جو ہ ،مقا می صحا فی ا کر ا م ا لحق قر یشی ،محمد جا و ید ا قبا ل ،نیئر جما ل ر ا جہ سمیت ا ہلیا ن سا گر ی نے کثیر تعد ا د میں شر کت کی ۔

جی ٹی روڈ پر ڈمپر کے خراب ہونے سے گھنٹوں ٹریفک جام

جی ٹی روڈ پر ڈمپر کے خراب ہونے سے گھنٹوں ٹریفک جام فیض آباد سے لاہور کی سمت جانے والی ٹریفک گھنٹوں بند رہی اور موٹرویز پولیس خاموش تماشائی کا کردار ادا کرتی رہی۔تفصیلات کے مطابق پیر کی شام سواں گارڈن کے قریب پل پر ریت سے لدا ڈمپر خراب ہو گیا جس کی بنا پر ٹریفک جام ہو گئی اور یہ سلسلہ گھنٹوں جاری رہا کئی کلو میٹر طویل ہزاروں گاڑیاں پھنسی رہیں مسافروں کا گرمی سے برا حال تھا معصوم بچے پانی کے لیے بل بلا رہے تھے او ر اس ساری صورتحال میں موٹر ویز پولیس کا کردار انتہائی شرمناک تھا ۔پہلے ڈمپر کی ریت سڑک پر پھینکی گئی جس کے بعد کرین نے ڈمپر کو روڈ سے ہٹایا بعد ازاں ریت کی صفائی کر کے ٹریفک بحال کی گئی۔حالانکہ تیس فٹ چوڑے پل پر ٹریفک گزرنے کی گنجائش موجود تھی مگر موٹر ویز پولیس کے اہلکار مناسب پیشہ وارانہ تربیت نہ ہونے کے باعث مسئلے کا بروقت حل نہ کر سکے انہوں نے اپنے موٹر سائیکل جی ٹی روڈ پر کھڑے کر کے لاہور کی سمت جانے والی ٹریفک ہی بند کر دی اور ٹرکوں کو ملحقہ سڑکوں پر منتقل کر دیاجبکہ موٹر وے اہلکار پھنسی گاڑیوں کو ریلییف دینے کی بجائے دوسری جانب لاہور سے اسلام آباد جانے والی سڑک پر کھڑے ہو کر لوگوں کی مشکلات سے لطف اندوز ہوتے رہے ۔

انجنئیر قمر الاسلام راجہ کو عدالت میں پیش کیا گیا اور ان کی اگلی پیشی 23جولائی مقرر کر دی گئی

این اے 59اور پی پی 10سے مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار انجنئیر قمر الاسلام راجہ کو عدالت میں پیش کیا گیا اور ان کی اگلی پیشی 23جولائی مقرر کر دی گئی ۔یاد رہے کہ قمر الاسلام دونوں نشستوں سے مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار ہیں جنہیں نیب نے گرفتار کر رکھا ہے اب اگر ان کی 23جولائی کو عدالت سے ضمانت منظور بھی ہو جاتی ہے تو انہیں انتخابی مہم چلانے کیلیے ایک دن بھی دستیاب نہ ہو سکے گا ۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button