DailyNewsKahuta

Sajid M Sohial takes over at Kahuta police station

کہوٹہ ایس ایچ او بشارت عباسی کا تبادلہ انکی جگہ کہوٹہ میں انسپیکٹر ساجد محمود سہیل کو تعینات کر دیا گیا

کہوٹہ : نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، عمران ضمیر۔۔۔۔ 
کہوٹہ ایس ایچ او بشارت عباسی کا تبادلہ انکی جگہ کہوٹہ میں انسپیکٹر ساجد محمود سہیل کو تعینات کر دیا گیا۔ وہ اس سے قبل منڈی بہاؤ الدین میں اپنے فرائض سر انجام دیتے تھے۔ انھوں نے چارج سنبھال لیا ہے ۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ۔انھوں نے کہا کہ میری کوشش ہو گی ۔کہ تحصیل کہوٹہ کو سماج دشمن عناصر اور منشیات فروشوں سے پاک کیا جائے ۔انشا اللہ عوام کی توقعات پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کرونگا۔ اور عوام کو تحفظ دینے کے لیے تمام ضروری اقدامات کرینگے ۔ 

حاجی راجہ گلشن ضمیر کی عیادت

کہوٹہ : نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، عمران ضمیر۔۔۔۔ 
سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی سنئیر صحافی صدر پریس کلب کہوٹہ حاجی راجہ گلشن ضمیر اور نوجوان صحافی راجہ عمران ضمیر کے گھر جا کر حاجی راجہ گلشن ضمیر کی عیادت کی اس موقع پر چےئر مین نڑڑ بلال یامین ستی، چےئر مین مواڑہ میجر (ر) عبدالراؤف راجہ، چےئر مین ایم سی کہوٹہ راجہ ظہور اکبر ،راجہ یاور اشتیاق، عبدالقدوس عباسی، ممبران ایم سی کہوٹہ قاضی عبدالقیوم ، قاضی اخلاق احمد، راجہ سعید احمد ایڈووکیٹ کے علاوہ دیگر بھی ہمراہ تھے شاہ خاقان عباسی نے اس موقع پر حاجی راجہ گلشن ضمیر کی صحت یابی کے لیے دعا بھی کی 

گزشتہ پانچ سالوں میں حلقہ پی پی سیون میں اربوں کے ترقیاتی کام کرائے ہیں۔راجہ محمد علی

کہوٹہ : نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، عمران ضمیر۔۔۔۔ 
سابق ایم پی اے راجہ محمد علی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ پانچ سالوں میں حلقہ پی پی سیون میں اربوں کے ترقیاتی کام کرائے ہیں۔ میں نے ہمیشہ کوشش کی ہے ۔بلا تفریق عوام علاقہ کے مسائل حل کیے جائیں ۔درجنوں سکول اپ گریڈ کا کر ان میں کروڑوں کے فنڈز مہیا کیے۔ تا کہ اس علاقے کے بچے بھی اعلیٰ تعلیم حاصل کر سکیں ۔تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال کا فنڈز لاکھوں سے بڑھا کر کروڑوں روپے کرایا۔ تا کہ ادویات کی کمی نہ ہو۔انھوں نے کہا کہ تھوہا خالصہ میں دس کروڑ کی لاگت سے جدید ہسپتال کی تعمیر آخری مراحل میں ہے۔ علاقے میں سڑکوں کے جال بچھائے ہیں۔ راجہ محمد علی نے کہا کہ اس علاقہ کے عوام نے ہمیشہ پیار و محبت دیا۔ جس کو میں کبھی بھلا نہیں سکتا۔ عوام نے میرا ساتھ دیا۔ تو تعمیر و ترقی کا یہ سفر جاری رہے گا۔ ریسکیو1122منصوبہ آخر مراحل میں ہے۔ جس میں کروڑوں روپے کی جدید مشینیں آنے سے عوام کو ریلیف ملے گا ۔راجہ محمد علی نے کہا کہ میں نے بلدیاتی نمائندوں اور مسلم لیگی ورکروں سے مشاورت کر کے ہر یو سی میں کروڑوں کے فنڈز مہیا کیے ہیں ۔تا کہ عوام کو تمام بنیادی سہولیات انکی دہلیز پر پہنچائی جائیں چھ کروڑ کی لاگت سے واٹر سپلائی کے منصوبے مکمل کیئے جا رہے ہیں۔ انشا اللہ تعمیر و ترقی کا یہ سفر جاری رہے گا۔ 

Show More

Related Articles

Back to top button