AJKDailyNews

AJK; Legendry artist ustad Abdul Rahid Khan death anniversary observed in Boha Kallan

آزادکشمیر کے عظیم لوک فنکار استادعبدالرشیدخان کی برسی نئی آبادی بوعہ کلاں میں منائی گئی


چکسواری(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم) محمدگل نواز مرکزی صدر تنظیم تحفظ حقو ق شیخ برادری آزادکشمیر نے استاد عبدالرشیدخان مرحوم ومغفور کوان کی عظیم اورشاندارفنکارانہ خدمات پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ استادعبدالرشیدکی وفات سے پیدا ہونے والاخلا مدتوں پرنہیں ہوگا۔ مرحوم نے 9سال کی عمرمیں موسیقی کی تعلیم وتربیت حاصل کرناشروع کی تھی۔ انہوں نے پرائمری تک تعلیم حاصل کی اوراس کے بعدموسیقی کاشوق پیداہوااوراستاد محمداقبا ل کی شاگردی اختیار کرلی پاکستا ن اورآزادکشمیر کے درباروں پرحاضری شروع کردی ۔ریڈیو پاکستا ن راولپنڈی میں اپنی خدمات انجام دیں۔ مرحوم چک بوعہ میں پیداہوئے جواب منگلاڈیم کے زیرآب ہے۔ انہوں نے موسیقی کی باقاعدگی تعلیم نامور استاد لالہ منظور حسین فیصل آباد سے حاصل کی اوردس سال تک اپنے گھر سے باہر رہے اورموسیقی کافن سیکھتے رہے ۔مشہور لوگ فنکار عالم لوہار کے تھیٹر میں بھی کام کیا۔ انہوں نے ڈھول موسیقی کوایک نیارنگ دیااورفن میں خوب جوہردکھائے۔ نام روشن کیاشہرت پائی مرحوم آج سے 11سال قبل طویل علالت کے بعدبوعہ کلاں کے مقام پروفات پاگئے ۔ مرحوم کے فرزندظہور حسین عبدالغفور اوران کے پوتے عبدالشکوراورعلی شان مرحوم کے مشن کوجاری رکھے ہوئے ہیں۔ ہرسال ان کی برسی عقیدت واحترام کے ساتھ مناتے ہیں۔ قرآن خوانی اوردعائے مغفرت کااہتمام کیاجاتاہے ۔مرحوم کوان شاندارخدمات پرخراج عقیدت پیش کیاجاتاہے۔ فن موسیقی کے فروغ کے لئے ان کے شاگردجہانگیرعلی خان صغیر علی خان تنویر علی خان گراں قدر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ مرحوم کی 11 ویں برسی نئی آبادی بوعہ کلاں میں منائی گئی جس میں مرحوم کے عزیزواقار ب دوست واحباب اورسیاسی وسماجی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ مرحوم کی ان کی شاندارخدمات پر خراج عقیدت پیش کیا استاد عبدالرشیدخان کے فرزندظہور حسین اورعبدالغفور اورمرحوم کے نامور شاگرد فنکاروں جہانگیر علی خان تنویر علی خان صغیر علی خان نے اپنے پیغام میں اپنے مرحوم استاد عبدالرشیدخان کوخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ استادعبدالرشیدموجودہ صدی کے فن موسیقی کے بڑ ے استاد تھے ہمیں انکاشاگرد ہونے پرفخرہے استاد عبدالرشیدخان مرحوم کاخلا ء پورانہیں ہوسکتا استادعبدالرشیدخان مرحوم فن موسیقی میں زبردست مہارت رکھتے تھے اسی لیے آج بھی ان کی شدیدکمی محسوس ہورہی ہے مرحوم کے بیٹو ں ظہورحسین عبدالغفور نے اپنے والدمحترم اورپوتو ں عبدالشکور اورعلی شان اپنے دادا استاد عبدالرشیدخان کامشن جاری رکھاہواہے اورہرسال ان کی برسی کی تقریب عقیدت واحترام منانے کااہتمام کرتے ہیں اورہمیں بھی دعوت دیتے ہیں استاد عبدالرشیدخان مرحوم کے فرزندظہور حسین عبدالغفور اورمرحوم کے پوتے عبدالشکور اورعلی شان نے مرحوم کی11 ویں برسی کے موقع پر مرحوم کی روح کے ایصال ثواب اوردرجات کی بلندی کے لئے قرآن خوانی فاتحہ خوانی اوردعائے مغفرت کااہتمام کیا حافظ محمدوسیم نے دعاکرائی پاکستان مسلم لیگ ن آزادکشمیر یونین کونسل فیض پورشریف کے سیکرٹری جنرل راجہ تفسیر احمدخان خواجہ سردار علی خواجہ محمدبنارس محمد ارباب محمدمدثرمحمدعمران محمدارباز محمدزعفران حبیب الرحمن محمدفیا ض زاہدعلی محمداللہ دتہ محمدحنان حسنین علی محمدحماز سمیت دیگر مہمانوں نے شرکت کی۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button