DailyNewsGujarKhanHeadline

Gujar Khan; Party decision on ticket will be respected, Raja Parvez Ashraf

جو پارٹی قیادت فیصلہ کرے گی وہ من و عن قبول کریں گے ، راجہ پرویز اشرف

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ 
پیپلز پارٹی کے ڈویژنل رہنماء روحانی تحریک پاکستان کے بانی امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ NA-58و صوبائی اسمبلی حلقہ PP-08بانی عبدالرحمان مرزا کی رہائشگاہ سرور اینڈ شریف حویلی واقع مرزا جی سٹریٹ بڑکی جدید گوجرخان میں سابق وزیراعظم پاکستا ن و امیدوار قومی اسمبلی حلقہ NA-58راجہ پرویز اشرف نے سابق وائس چیئرمین بلدیہ مرزا منور حسین آصف اور مطوعہ کی ممتاز سیاسی سماجی شخصیت راجہ الفت اور اپنے ذاتی محافظ پارٹی کے سابق رکن طارق آف سنگپال اور ذاتی محافظوں سمیت ملاقات کی، وہاں انہوں نے ملکی سیاسی صورتحال اور NA-58کے بارے پی پی پی کے ڈویژنل رہنماء عبدالرحمان مرزا سے تفصیلاً مشارو ت کی، عبدالرحمان مرزا نے اس موقع پر کہا کہ کاز اور نظریات پر سمجھوتہ کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا گزرے ہوئے کل میں بھی شہید ذوالفقار علی بھٹو کاوفادار تھا آج بھی ہوں اور آئندہ بھی رہوں گے راجہ پرویز اشرف نے عبدالرحمان مرزا ان کے بھائیوں اور والد کی شاندار خدما ت پر خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ عبدالرحمان مرزا قد آور اور قابل احترام شخصیت ہیں ، عبدلراحمان مرزا نے کہاکہ وہ میرٹ اور استحقاق کی بنیاد پر پارٹی ٹکٹ طلب کرتے ہیں ، محترمہ بے نظیر بھٹو نے مجھے گوجرخان سے راجہ طارق کیانی کا متبادل امیدوار نامزد کیاتھا، جب تک طارق کیانی نے پارٹی کو خیر باد نہیں کہا میں ان کا متباد ل امیدوار رہا ، پارٹی کے فیصلہ کے مطابق کہ الیکشن میں حقیقی جیالوں کو ٹکٹ دیے جائیں گے ، میں بھی نظریاتی جیالا ہوں مجھے بھی میرٹ پر ٹکٹ دیا جائے ، اس موقع پر راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ حتمی فیصلہ پارٹی قیادت کا ہوگا جو پارٹی قیادت فیصلہ کرے گی وہ من و عن قبول کریں گے ، عبدالرحمان مرزا نے کہا کہ نظریاتی اور نظرآتی کارکنوں میں فرق ہونا چاہیے و ہ دن دور نہیں جب بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں جیالے ملک پر راج کریں گے اور شہید قائدین کی روحیں خوش ہوں گی، اس موقع پر لالہ اشتیاق مرحوم کے برادراصغر لالہ مختار، بلال مختار، عبدالرزاق مرز،احمد حبیب مرزا، نورانی مسجد کے خطیب اعظم مولانا مشتاق نقشبندی اور محلے کی دیگرشخصیات بھی سرور اینڈ شریف حویلی میں موجود تھیں۔ 

گوجرخان ، قومی اسمبلی کی ایک ور صوبائی اسمبلی کی دو نشستوں پر کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ 
گوجرخان ، قومی اسمبلی کی ایک ور صوبائی اسمبلی کی دو نشستوں پر کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری رہا 17 امیدواروں نے قومی و صوبائی اسمبلی کی نشستوں کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرائے حلقہ این اے 58 قومی اسمبلی کیلئے راجہ پرویزاشرف ان کے برادر اصغرراجہ جاوید اشرف ، عبدالرحمن مرزا پی پی پی ، الحاج چوہدری محمد عظیم تحریک انصاف، ملک طارق محمود پی ایم ایل،ظفر محمود آزاد صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی آٹھ کیلئے راجہ علی اصغر پی ایم ایل این، چوہدری جاوید کوثر تحریک انصاف، عبدالرحمن مرزا، مرزا رمضان محسن صغیر بھٹی راجہ خرم پرویز راجہ شاہ رخ پی پی پی ، پی پی نو صوبائی اسمبلی کی نشست پر راجہ شوکت عزیز بھٹی کی اہلیہ شکیلہ شوکت راجہ فیصل عزیز بھٹی، سید قلب عباس مسلم لیگ ن اور چوہدری وقار احمد پی پی پی نے اپنے کاغذات نامزدگی ریٹرننگ آفیسرکے پاس جمع کرائے امیدوار اپنے حامیوں کے ہمراہ آئے اور کاغذات جمع کراتے رہے

گوجرخان شدید گرمی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بھی بڑھا دیا گیا

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ 
گوجرخان شدید گرمی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بھی بڑھا دیا گیا نماز جمعہ کے اوقات میں بھی بجلی بند رہنے سے شدید گرمی اور حبس کے باعث نمازی پسینہ سے شرابور ہو گئے جبکہ بجلی کی لوڈشیدنگ سے مساجد میں وضو کیلئے بھی لوگوں کو پانی مسیر نہ تھا بدترین ظالمانہ لوڈشیڈنگ پر شہریوں نے شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ماہ رمضان کے مقدس میں بھی واپڈا نے بجلی کی بدترین ظالمانہ لوڈشیڈگن جای رکھ کر عوام کیلئے مزید مسائل اور مشکالت پیدا کر رکھی ہیں جبکہ کاروباری طبقہ بھی اس صورتحال سے پریشان ہے 

تحصیل گوجرخان کے عوام دس سالہ لیگی حکومت کے باوجودبنیادی مسائل سے دوچار ہیں

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ 
مضبوط منظم پاکستان ، خوشحال عوام سے مشروط ہے تحصیل گوجرخان کے عوام دس سالہ لیگی حکومت کے باوجودبنیادی مسائل سے دوچار ہیں عوام اداروں پر ن لیگی ہرزہ سرائی کسی صورت قبول نہیں کرتے ق لیگ نے بلدیاتی اداروں کو با اختیار بنا کر ملک میں جمہوریت قائم کی 2018ء کے انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ ق کامیابی حاصل کرے گی ن لیگ نے چئیرمینوں اور کونسلروں کو بے اختیار کر کے مفلوج کیا ہوا ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ (ق) یوتھ ونگ تحصیل گوجرخان کے صدر محمد آکاش بھٹی نے راجہ اعجاز نوشاہی کی رہائش گاہ میں افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہو ئے کیا

Show More

Related Articles

Back to top button