DailyNews

Kahuta; No seating at Banks in Kahuta

نیشنل بنک ،یونائیڈ بینک ،الفلاح بینک اور جی پی او میں نہ بیٹھنے کی جگہ نہ ہی کھڑے ہونے کی

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔
نیشنل بنک آف پاکستان کہوٹہ ،یونائیڈ بینک لمٹیڈ،الفلاح بینک اور جی پی او کہوٹہ میں نہ بیٹھنے کی جگہ نہ ہی کھڑے ہونے کی ۔ماہ صیام میں بزرگ پینشنر سارا سار دن کھڑے رہ کرتنگ آگے ۔ان بنکوں میں تعینات کیشیراور بنک کادیگر عملہ تعلق داروں اور سفارشیوں کو فی الفور پنشن دئے دیتے ہیں بزرگ پینشنر روں اورعوامی حلقوں کا شدید احتجاج ۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل بنک آف پاکستان کہوٹہ ،یو،بی ایل ،الفلاح بنک اور جی پی او کہوٹہ میں بوڑھے پنشنر حضرات اور بیرون ملک سے آنے والی رقوم کو لینے والے افراد کو بینک عملے کی ٖوجہ سارا سار ادن بینک کے باہر پنشن کے حصول کے لیے کھڑئے کھڑئے ہلکان ہو جاتے ہیں جبکہ یو،بی ایل اور نیشنل بنک آف پاکستان کہوٹہ برانچ میں تعینات کیشیراور بنک دیگر عملہ تعلق دارون اور سفارشیوں کو فی الفور پنشن دئے دیتے ہیں ۔ عوامی سماجی حلقوں نے تمام بینکوں کے اعلیٰ حکام سے نوٹس لنیں کی اپیل کی ہے ۔

روزوں اور عبادت کو خشوع و خضوع سے ادا کرنے کیلئے ضروری ہے کہ آپ صحت مند رہیں

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔
تحصیل کہوٹہ کے معروف معالج و سیاسی وسماجی شخصیت ڈاکٹر محمدعارف قریشی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ روزوں اور عبادت کو خشوع و خضوع سے ادا کرنے کیلئے ضروری ہے کہ آپ صحت مند رہیں۔ آپ سحروافطار میں کچھ باتوں کا دھیان رکھیں۔ کوشش کریں کہ چٹ پٹے اور تلی ہوئی اشیاء کا استعمال کم ہو۔ سحری میں پراٹھے کے بجائے روٹی , مکھن اور ایسے سالن کا استعمال کریں جس میں پروٹین شامل ہو۔قیمہ مٹر,آلو قیمہ ,اور گوشت کے ساتھ سبزیوں کا استعمال رمضان المبارک میں سحری کیلئے بہترین کھانا ہے۔گوشت میں پروٹین شامل ہوتے ہیں اور ایسے کھانے جن میں پروٹین شامل ہوں بھوک کم لگاتے ہیں۔ اور جسم میں نقاہت نہیں پیدا ہونے دیتے۔آم ,اسٹرابری, کیلے اور سیب کا ملک شیک کا استعمال کریں۔لسی کا استعمال بھی گرمیوں میں صحت کیلئے بہتر ہے۔انہوں نے کہا کہ سحر ی میں دہی کا استعمال ضرور کریں چاہے مقدار میں تھوڑا ہی کیوں نا ہو۔افطار میں تلی ہوئی اشیاء کھانے سے احتراز برتیں کیونکہ ایسی اشیاء بدن میں پیاس کا غلبہ طاری کرتی ہیں اور پھر اگلے دن روزہ رکھنے سے پیاس کے مارے نقاہت طاری ہوجاتی ہے جس سے پانی کی کمی کا مسئلہ پیدا ہوسکتا ہے۔ افطاری میں پیاس سے بے حال روزے دار کھجور کھانے کے فوراً بعد پانی کے دو چار گلاس چڑھا لیتے ہیں جس سے پیٹ اپھر جاتا ہے اور مزید کچھ کھانے کی گنجائش نہیں رہتی۔ خیال رکھیں کا روزہ کھلنے کے فوراً بعد ایک گلاس سے زیادہ پانی نا پیئیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کھجور کھانے کے بعد پھل, یا کوئی اور چیز تھوڑی سی کھائیں اور پھر وقفے سے تھوڑے تھوڑے پانی کا استعمال رکھیں۔ تربوز کا استعمال ضرور کریں تربوز میں 99 فیصد پانی ہوتا ہے یہ جسم میں پانی کی کمی کو پورا کرنے میں انتہائی معاون ہے۔ افطار میں مشروب ‘ جوس اور پھل یا فروٹ چاٹ وغیرہ کے کھانے کے فوراً بعد کھانا نا کھائیں بلکہ نماز مغرب ادا کریں اور عشاء سے کچھ پہلے کھانا کھائیں پھر نماز عشاء اور تراویح ادا کریں۔نماز صرف مذہبی فریضہ نہیں بلکہ بہترین ورزش بھی ہے۔ افطاری سے سحری کے وقفے میں کوشش کریں کہ 16سے18 گلاس پانی کا استعمال کریں۔ افطار میں پکوڑے ,سموسے اور دیگر تلی ہوئی اشیاء مضر صحت ہیں لیکن چونکہ ہمارے ہاں یہ سب روایات کا حصہ بن گیا ہے تو اس سے مکمل طور پر پرہیز تو ممکن نہیں ہے لیکن کوشش کریں کہ انکا استعمال ایک حد سے زیادہ نا ہو۔ روزے کی حالت میں پیاس سے بچنے کیلئے سحری کے بعد سب سے آخر میں تھوڑا سا دہی(دوسے تین چائے کے چمچ) کھائیں اس سے آپ کو پیاس کی شدت محسوس نہیں ہوگی۔

سابق نائب ناظم کلر سیداں چوہدری زین العابدین کے بڑھے بھائی کی وفات پر اظہار تعزیت

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔
سابق نائب ناظم کلر سیداں چوہدری زین العابدین کے بڑھے بھائی کی وفات پر اظہار تعزیت ۔کلر سیداں کے سابق نائب ناظم چوہدری زین العابدین کے بڑھے بھائی ھاجی لطیف کی وفات پرپی ٹی آئی رہنماء راجہ وحید احمد خان امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون ،پر وفیسر عبد الصبور سیفی ، عبد القیوم نے ان کی رہائش گاہ میں جاکر ان سے تعزیت کا اظہار کیا اور مر حوم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی ۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button