DailyNews

London; Overseas Pakistanis should be represented in the National Assembly, Mehar Nadeem

اوورسیز پاکستانیوں کو بھی قومی اسمبلی میں نمائندگی دی جائے۔ مہر ندیم

 اوورسیز پاکستانیوں کو بھی قومی اسمبلی میں نمائندگی دی جائے۔ مہر ندیم۔ برطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے پاکستان تحریک انصاف کے راہنماء جناب مہر ندیم نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان میں الیکشن 2018ء کے انعقاد کے بعد بیرون ملک مقیم اور خاص کر برطانیہ یورپ سے سمندر پار پاکستانیوں کو بھی قومی اسمبلی میں نمائندگی دی جائے۔ جو یہاں پر اپنے وطن کے سفیر ہیں اور قیمتی زرمبادلہ اپنے ملک کو بھیجتے ہیں۔ انکے کاروبار اور دم قدم سے وطن عزیز میں بھی رونقیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لندن برطانیہ پاکستانی سیاست کا مرکز رہا۔ یہیں لندن پلان اور اتحاد بنتے رہے جبکہ میثاق جمہوریت بھی ہوا۔ وطن عزیز کے شہریوں کو تو ابھی ووٹ کا حق ملنے سے رہا مگر اوورسیز پاکستانی کی حیثیت سے ان کو قومی اسمبلی پاکستان میں اعزازی نشست دے کر محرومیاں دور کی جا سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام الیکشن میں وہ نمائندے چنیں جن کا ماضی بے داغ ہو۔ کرپشن، رشوت اور دھاندلی میں ملوث نہ رہے ہوں۔ اور نہ ہی ان کا کسی قسم کا مجرمانہ ریکارڈ ہو ۔ جو امن کے فروغ اور پاکستان کے وقار کے لئے کام کریں۔ مہر ندیم نے کہا کہ پی پی پی اور پاکستان مسلم لیگ ن باری باری حکومت میں آ چکی ہیں مگر عوام کے لئے کچھ نہ کیا اور مسائل بڑھتے چلے گئے۔ اب کی مرتبہ حکومت پی ٹی آئی کی بنے گی۔ کیونکہ عوام بھی تبدیلی دیکھنے کے خواہش مند ہیں۔ اور صوبہ خیبر پختونخوا خیبر میں پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت نے عوامی ترجیحات کو فوقیت دی جبکہ اصطلاحات بھی کیں۔ کے پی کے ماڈل پی ٹی آئی کی عوام میں کارکردگی اور پزیرائی کا ایک بڑا ذریعہ ہے۔ اس مرتبہ عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف حکومت بنائے گی۔ چئیرمین عمران خان وزیر اعظم بنیں گے۔ پاکستانی عوام کی تقدیر بدلے گی جبکہ پاکستان کا وقار بلند ہو گا۔

London; Pakistani expatriates have sought their representation in their country’s Parliament ahead of the upcoming general elections. Mehar Nadeem speaking to pothwar.com said, that Overseas Pakistanis should be represented in the National Assembly.

Without our representation, we are undefended … We want our representatives in both the houses of the parliament. They will be able to defend us and our interests,” said Mehar Nadeem .

Show More

Related Articles

Back to top button