DailyNews

Kahuta; Mini bridge collapses on Kallar Chauk Kahuta

کلر چوک کہوٹہ میں ناقص مٹریل کے استعمال اور ہیوی گاڑیوں کے گزرنے کی وجہ سے پلی کی دیواریں ٹوٹ گئی

کہوٹہ : نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، عمران ضمیر۔۔۔۔ 
کلر چوک کہوٹہ میں ناقص مٹریل کے استعمال اور ہیوی گاڑیوں کے گزرنے کی وجہ سے پلی کی دیواریں ٹوٹ گئی ہیں۔ سڑک کھنڈرات بن گئی ہے۔ کسی بھی وقت کوئی حادثہ پیش آ سکتا ہے۔ اور پوری پنڈی تا کشمیر جانے والی ٹریفک رک سکتی ہے۔ اس سے قبل بھی کئی مرتبہ یہ مین چوک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوا مگر ناقص مٹریل کے استعمال اور بھاری گاڑیوں کے گزرنے کی وجہ سے چند مہینوں بعد پلی ٹوٹ جاتی ہے۔ آڑی سیداں تا کہوٹہ 12کلو میٹر سڑک کی تعمیر پر 45کروڑ روپے خرچ ہوئے مگر کرپشن کی وجہ سے یہ سڑک جس میں کلر چوک بھی شامل ہے ۔کھنڈرات کا منظر پیش کر رہی ہے ۔جبکہ الفلاح بنک کے ساتھ جو بائی پاس ہے ۔اسکا بھی کچھ حصہ خراب ہے ۔پورے آزاد کشمیر ۔کے آر ایل اور کروٹ ڈیم کی طرف جانے والی گاڑیوں ڈمپر یہاں سے گزرتے ہیں۔ ایم سی والے کہتے ہیں ۔کہ یہ سڑک ہائی وے کی ہے ۔جبکہ ہائی وے کا عملہ خاموش ہے ۔عوام علاقہ اور ٹرانسپورٹروں نے اعلیٰ حکام ،محکمہ ہائی وے اور حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا ہے۔ کہ اس چوک کو فوری مرمت کیا جائے ۔

شدید گرمی میں پانی کی شدید قلت نلکے خشک عورتیں میلوں دور جا کر پانی لانے پر مجبور

کہوٹہ : نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، عمران ضمیر۔۔۔۔ 
شدید گرمی میں پانی کی شدید قلت نلکے خشک عورتیں میلوں دور جا کر پانی لانے پر مجبور ۔سابق تحصیل ناظم راجہ طارق محمودمرتضیٰ کے دور میں شروع ہونے والی 22کروڑ کی واٹر سپلائی دس سال گزرنے کے باجود مکمل نہ ہوسکی ۔ کہوٹہ شہر کی لاکھوں کی آبادی آج بھی صاف پانی سے محروم ہے ۔پرانی اور بوسیدہ پائپ لائن سے تقریباََبیس فیصد لوگوں کو پانی ملتا ہے۔ وہ بھی گندے نالے کا باقی 80فیصد آبادی پانی سے محروم ہے۔ فاروق کالونی ، ادوالہ ،گریڈ ، چھنی اعوان اور دیگر علاقوں کے عوام نے حکومت اور ایم سی کہوٹہ سے مطالبہ کیا ۔کہ ان علاقوں میں فوری طور پر پانی کی پائپ لائن بچھا کر کنکشن دیے جائیں ۔عوام علاقہ نے مطالبہ کیا ہے کہ ایم سی کہوٹہ ان شہریوں کو گرمیوں میں ٹینکرز کے ذریعے پانی مہیا کرے ۔جہاں واٹر سپلائی نہیں ہے۔ ادھر عوام علاقہ نے شکایات کی ہے ۔کہ پانی ڈالنے والے ٹینکرز مالکان نے ایک ٹنکی کا ریٹ تیس سو سے بڑھا کر پانچ سو اور سات سو کر دیا ہے۔ مگر کوئی پوچھنے والا نہیں لوگ من مرضی کے ریٹ لگا کررمضان کے مقدس مہینے کو سیزن کے طور پر لگا رہے ہیں۔ انتظامیہ فوری نوٹس لے۔

ابرار حسین عباسی نے نتھوٹ ڈھوک جاوا کے مقام پر درجنوں گھروں کے لیے صاف پانی کی فراہمی کے افتتاح کے موقع پر گفتگو

کہوٹہ : نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، عمران ضمیر۔۔۔۔ 
جماعت اسلامی ہی ملک کو کرپشن سے پاک قیادت فراہم کر سکتی ہے۔ 70سال گزرگے مگر پاکستان کو جس مقصد کے لیے حاصل کیا گیا تھا۔ وہ پورا نہ ہو سکا۔ چند خاندانوں نے پاکستان کی دولت پر قبضہ کر رکھا ہے۔ پاکستان نا اہل حکمرانوں کی وجہ سے بیرونی قرضوں میں جکڑا ہوا ہے ۔جماعت اسلامی واحد جماعت ہے ۔جو پاکستان کو کرپشن فری ریاست بنا کر یہاں مدینے والا قانون نافذ کرے گی۔ جہاں تمام لوگوں کو یکساں انصاف کی فراہمی ہو گی۔ اور عوام کو تمام بنیادی سہولیات اُنکی دہلیز پر پہنچائی جائیں گی ۔ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی حلقہ پی پی سیون کے امیدوار راجہ تنویر احمد آف مٹور اور جنرل سیکرٹری حلقہ این اے 57ابرار حسین عباسی نے نتھوٹ ڈھوک جاوا کے مقام پر درجنوں گھروں کے لیے صاف پانی کی فراہمی کے افتتاح کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر راجہ غلام حیدر ایڈووکیٹ ، اجتبیٰ ستی ، گل انداز کے علاوہ کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ راجہ تنویر احمد اور ابرار حسین عباسی نے کہا کہ جماعت اسلامی کی الخدمت فاؤنڈیشن این جی او فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہے۔ رمضان پیکج کے تحت غریب اور نادار لوگوں میں لاکھوں روپے کا راشن تقسیم کیا گیا۔ پانی کے کئی منصوبے مکمل کیے گے۔ انھوں نے کہا کہ پہلی مرتبہ نوجوانوں کی بڑی تعداد جماعت اسلامی میں شامل ہو رہی ہے۔ عوام 70سالوں سے ان لوگوں کو وؤٹ دیتے رہے ہیں ۔جنہوں نے ملکی دولت کو لوٹا ۔اس مرتبہ جماعت اسلامی کو کامیاب کریں تا کہ ملک کو اسلامی فلاحی ریاست بنایا جا سکے۔ اس موقع پر نتھوٹ کے لوگوں نے جماعت اسلامی کی طرف سے پانی فراہم کرنے پر انکو خراج تحسین پیش کیا ۔ 

Show More

Related Articles

Back to top button