DailyNews

Raja shahid appointed PTI President UC Mator

پاکستان تحریک انصاف یوسی مٹور کی تنظیم سازی ۔ راجہ شاہد علی صدر جبکہ عباس رضا جنر ل سیکرٹری منتخب

پاکستان تحریک
انصاف یوسی مٹور کی تنظیم سازی ۔ راجہ شاہد علی صدر جبکہ عباس رضا جنر ل سیکرٹری منتخب
مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ پاکستان تحریک انصاف یوسی مٹور کی تنظیم سازی ۔ راجہ شاہد علی صدر جبکہ عباس رضا جنر ل سیکرٹری منتخب ۔ دیگر عہداروں کا بھی نوٹیفکیشن کیا گیا ۔ تفصیل کے مطابق پاکستان تحریک انصاف یوسی مٹور کی تنظیم سازی کے سلسلے میں ایک اہم اجلاس پی ٹی آئی تھوہا کے دفتر میں زیر اہتمام راجہ شاہد علی کے منعقد ہوا جس میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء غلام مر تضیٰ ستی امیدوار برائے قومی اسمبلی ، سابق ٹاؤن ناظم رہنماء پی ٹی آئی راجہ طارق محمو د مر تضیٰ امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون ، راجہ وحید احمد خان امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون ، راجہ خورشید ستی صدر پی ٹی آئی تحصیل کہوٹہ ، جنر ل سیکر ٹری راجہ الطاف حسین ، حاجی راجہ غلام نبی ، حاجی راجہ عبد الخالق ، طاہر ارشاد ستی ، راجہ سہیل آف جنجور سمیت پی ٹی آئی کے دیگر رہنماء موجود تھے ۔اس موقع پر پی ٹی آئی یونین کونسل مٹور کی تنظیم سازی کر تے ہوئے پی ٹی آئی کے نوجوان رہنماء راجہ شاہد علی کو پاکستان تحریک انصاف یونین کونسل مٹور کاصدر، عباس رضاء کو جنرل سیکر ٹری جبکہ دیگر عہدیداروں میں سیکرٹری اطلاعات ، سینئر نائب صدر ، جوائنٹ سیکرٹری اطلاعات کے عہدوں کے لیے کامران عزیز ،محمد عاطف ، عمران ،عبد الوہاب ، ارشد اقبال ، ماجد علی ،عظمت فاروق، محمد جاوید،ساجد فاروق ، محمد خوشنود،جاوید آف میر ا شامل ہیں ۔

پی ٹی آئی کا29اپریل کو لاہور مینار پاکستان کے مقام پر ہونے والا جلسہ کرپٹ نظام کے تابوت میںآخری کیل ثابت ہو گا۔ محمد ہارون کمال ہاشمی

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ محمد ہارون کمال ہاشمی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی کا29اپریل کو لاہور مینار پاکستان کے مقام پر ہونے والا جلسہ کرپٹ نظام کے تابوت میںآخری کیل ثابت ہو گا۔ پاکستان تحریک انصاف لاہور جلسے میں بھر پور قوت کا مظاہرہ کرہے گئی اور ایسا عظیم جلسہ کر یں گے کہ اس پہلے سے پہلے کسی بھی جماعت نے ایسا جلسہ نہیں کیا ہو گا۔ ملک کی عوام موجودہ کر پٹ نظام سے جان چھڑانے کے لیے قاہد تحریک انصاف کا ساتھ دیں انشاء اللہ ملک کی عوام کو ایک نیاپاکستان دیں گیں۔حکمران جماعت ملکی معیشت کا جنازہ نکال کر رکھ دیا ہے آج پیدا ہونے والے بچہ بھی مقروض ہوتا ہے ۔ان خیالات کا اظہارپی ٹی آئی رہنماء محمد ہارون کمال ہاشمی امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون لاہور میں منعقد ہونے والے جلسے کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف آئندہ الیکشن میں بھرپور کامیابی حاصل کرے گی اور ملک سے لوٹ مار کی رقم سے بیرون ملک بینک بھرنے والوں کی تمام رقم بیرون ممالک سے اپنے ملک لائے گئی عوام کو کرپشن سے پاک نظام دیں گئے ملک 20کروڑ عوام قاہد تحریک انصاف عمران کے شانے کے ساتھ شانہ ملا کر کھڑی ہیں انشاء اللہ آئندہ کا وزیر اعظم عمران خان ہونگے انہوں نے کہا کہ موجودہ وزیر اعظم جو اس حلقے سے منتخب ایم این اے ہیں انہوں نے اپنے حلقے کی عوام سے سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا ہے ایک بھی کا م ایسا نہیں کیا جس کو کام کہا جائے ناں کوئی بڑا تعلیمی ادارہ ہے ناں ہی کوئی قابل ہسپتال ہے عوام علاقہ عمران خان کا ساتھ دیں انشاء اللہ ایک نیاپاکستان بناہیں گے ۔


راجہ جواد کی دعوت ولیمہ کی تقریب میں اعلیٰ سیاسی،سماجی ،مذہبی،کارباری وسرکاری شخصیات کی شرکت
نیاپاکستان بناہیں گے ۔


راجہ جواد کی دعوت ولیمہ کی تقریب میں اعلیٰ سیاسی،سماجی ،مذہبی،کارباری وسرکاری شخصیات کی شرکت
مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ راجہ جواد کی دعوت ولیمہ کی تقریب میں اعلیٰ سیاسی،سماجی ،مذہبی،کارباری وسرکاری شخصیات کی شرکت ۔ تفصیل کے مطابق جنرل کونسلر راجہ گلزار احمدیوسی ہوتھلہ کی صاحبزادی کی شادی ان کے بڑھے بھائی راجہ منگتا کے صاحبزادے راجہ جواد سے انجام پائی ۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی چیئرمین پلانگ اینڈ ڈویلپمنٹ پنجاب راجہ محمد علی ایم پی ائے حلقہ پی پی سیون ،معروف سیاسی،سماجی و کاروباری شخصیت سید امتیاز حسین شاہ مالک MBفیڈآر تریٹ،راجہ صغیر احمد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی ،چیئر مین یونین کونسل نڑھ بلال یامین ستی امیدوار برائے چیئر مین ضلع کونسل راولپنڈی ،معروف سیاسی وسماجی شخصیت عبدالمجید مغل امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون ،،مسلم لیگ کہوٹہ سٹی کے صدر معروف سیاسی وسماجی شخصیت ڈاکٹر محمد عارف قریشی ،پاکستان تحریک انصاف حلقہ پی پی ٹو کے رہنماء راجہ وحید احمد خان امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب، چیئر مین مونسپل کمیٹی راجہ ظہور اکبر ،چیئرمین یوسی ہوتھلہ راجہ عامر مظہر ، مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل کہوٹہ کے صدررفاقت جنجوعہ ،وائس چیئر مین یوسی ہوتھلہ اسد محمود ستی،چیئرمین یونین کونسل پنجاڑماسٹر محمد ظہور عباسی،چیئرمین یونین کونسل کھڈیوٹ سجاد ستی،وائس چیئرمین یوسی دکھالی عبد الحمید مغل،چیئر مین یوسی دکھالی راجہ شوکت حسین ، چیئر مین یوسی دوبیرن خورد راجہ ظفر اقبال بگہاروی ،چیئر مین یونین کونسل بیور راجہ فیاض احمد ،ایس ایچ او تھانہ مندرہ سردار ذوالفقار احمد ،ممبر ایم سی کہوٹہ حاجی ملک عبد الروف ، ممبر ایم سی کہوٹہ مظہر اقبال بھٹی ایڈوکیٹ ، ممبر ایم سی کہوٹہ عبد الحمید قریشی ایڈوکیٹ ، ممبر ایم سی کہوٹہ حاجی ارشد محمود ،معروف سیاسی وسماجی شخصیت حاجی ملک منیر اعوان پوٹھوار ٹرسٹ ،ملک قمر الزمان آف ہوتھلہ ،جنرل کونسلر رفاقت قریشی ، جنرل کونسلر یوسی دکھالی راجہ جلیل احمد ، جنر ل کونسلر ملک ناصر شہزاد آف بھون ،پی ٹی آئی رہنماء راجہ شاہد علی آف تھوہا خالصہ ، ڈاکٹر طارق، ڈاکٹر راجہ عرفان ،ڈاکٹر اسحق،ڈاکٹر عثمان ،ڈاکٹر شکور ،ڈاکٹر سہیل ،شہاب منڈی بہاوالدین ،ملک امتیاز چوآسیدن شاہ ، سید مشتاق حسین شاہ آف ڈھڈیال ،راجہ قمر یعقوب ، راجہ ندیم رشید ، راجہ غلام مصطفی، راجہ عابد کلانہ ،سید نجم الحسن شاہ ،سید نذابت حسین شاہ ، سید ذوالقر نین شاہ ،راجہ عبرت پٹواری ،ممبر پریس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ سمیت کثیر تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی ۔

مسلم لیگ (ن) کے راجہ محمد علی ،راجہ صغیر احمد آزادامیدوار اور جماعت اسلامی سے راجہ تنویر الیکشن لڑنے کے لیئے میدان میں
کہوٹہ : نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، عمران ضمیر۔۔۔۔ حلقہ پی پی سات میں سیاسی وجوڑ توڑ شروع ہے ۔کلر سیداں شہر اور دیگر علاقے حلقہ این اے 57او رپی پی سات میں شامل ہونے کی وجہ سے کئی نئے چہرے بھی الیکشن میں حصہ لینے کے لیے پر تول رہے ہیں۔تحصیل کہوٹہ ی یونین کونسل مٹور سے تین امیدوار سامنے آگئے ۔ مسلم لیگ (ن) کے راجہ محمد علی ،راجہ صغیر احمد آزادامیدوار اور جماعت اسلامی سے راجہ تنویر الیکشن لڑنے کے لیئے میدان میں ہیں ۔ جبکہ تحریک انصاف و دیگر جماعتوں کے امیدواران ٹکٹ کے حصول کے لیے کوشاں ہیں۔کئی آزاد امیدوار بھی میدان میں آنے کے لیے تیار ہیں۔ حلقہ پی پی سات میں اسوقت تحریک انصاف کے امیدواران راجہ طارق محمود مرتضیٰ ، راجہ وحید احمد جبکہ کلر سیداں سے ہارون ہاشمی ،سابق تحصیل ناظم سہیل اشرف ٹکٹوں کے حصول کے لیے سر گرم ہیں۔ جبکہ این اے 57سے صداقت علی عباسی اور غلام مرتضیٰ ستی امیدوار ہیں جبکہ پیپلز پارٹی نے ا بھی تک حلقہ پی پی سات اور این اے 57سے کوئی امیدوار کھڑا نہ کیا ۔البتہ آصف شفیق ستی جہنوں نے پارٹی کو مظبوط اور منظم کرنے میں بھرپور کردار ادا کیا اور کوٹلی ستیاں میں بلاول بھٹو کا جلسہ کرایا ۔متوقع امیدوار ہو سکتے ہیں۔ جبکہ جماعت اسلامی نے حلقہ پی پی سات سے راجہ تنویر اختر کو امیدوار نامزد کیا ہوا ہے۔ جبکہ جوں جوں الیکشن قریب آ رہے ہیں۔ امیدواروں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے ۔ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت بھورہ حیال مجید مغل بھی پی پی سات سے الیکشن لڑنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ جبکہ چےئر مین نلہ مسلماناں چوہدری شفقت اور دیگر بھی میدان میں آنے کو تیار ہیں ۔ مسلم لیگ (ن) جو کہ اختلافات کا شکار بھی ہے پی پی سات کے لیے ایم پی اے راجہ محمد علی مظبوط امیدوار ہیں۔ جبکہ راجہ صغیر احمد آف مٹور و دیگر بھی ٹکٹ کے حصول کے لیے کوشاں ہیں۔

پولیس کانسٹیبل مظہر شہید کا قاتل ڈرامائی انداز میں گرفتار کر لیا گیا
کہوٹہ : نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، عمران ضمیر۔۔۔۔ پولیس کانسٹیبل مظہر شہید کا قاتل ڈرامائی انداز میں گرفتار کر لیا گیا۔ تفصیل کے مطابق سی پی او راولپنڈی کی نگرانی میں ایس پی صدر ، ڈی ایس پی کہوٹہ اور ایس ایچ او کہوٹہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ چند ہفتے قبل شہید ہونے والے پولیس کانسٹیبل مظہر ستی شہید کا قاتل قمر زمان المعروف قمرو ولد ڈاکٹر اورنگزیب سکنہ لہتراڑ کو گرفتار کر لیا۔ ملزم قمر پر قتل کے دیگر الزمات بھی ہیں۔ پولیس مصروف تفتیش ہیں ۔

کہو ٹہ کے علا قے بٹا لہ کے مقا م پر سکو ل وین اور کا ر کے ما بین تصا دم ۔16بچے معمولی زخمی
کہوٹہ : نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، عمران ضمیر۔۔۔۔ کہو ٹہ کے علا قے بٹا لہ کے مقا م پر سکو ل وین اور کا ر کے ما بین تصا دم ۔16بچے معمولی زخمی ہوگئے ۔ بچو ں کو تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتا ل کہو ٹہ لا یا گیا۔ جہاں ان کو طبعی امدا د کے بعد گھر بھیج دیاگیا ۔ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ۔اوور سپیڈ کے باعث آئے روز حادثات معمول بن گے ہیں۔ حادثہ کی اطلا ع ملتے ہی امدا دی ٹیمیں مو قع پر پہنچ گئیں ۔

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کہوٹہ کی پر نسپل رضوانہ ایوب کی قیادت میں سٹاف اور طا لبات کی ملاقات
کہوٹہ : نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، عمران ضمیر۔۔۔۔ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کہوٹہ کی پر نسپل رضوانہ ایوب کی قیادت میں سٹاف اور طا لبات کی ملاقات میں تعلیم کے حوالے سے درپیش مسائل پیش کیئے گئے ۔ کہوٹہ پوسٹ گریجویٹ کالج ، طا لبات و سٹاف کے لیئے بس اور ہاسٹل و رہائش کا مطالبہ بھی کیا گیا ۔ تفصیل کے مطابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کہوٹہ کی پرنسپل مسز رضوانہ ایوب کی قیادت میں کالج کی سابق ریٹائرڈ پرنسپل نعیمہ حفیظ اور دیگر سٹاف و طالبات نے ملاقات کی ۔ اس موقع پر کہوٹہ کی طالبات کو تعلیم کے حوالے سے درپیش مسائل پر تفصیلی گفتگو کے دوران وزیر اعظم سے مطالبہ کیا گیا ۔ کہ گورنمنٹ گرلز کالج کہوٹہ میں بی ایس کلاسز کے اجراء کے ساتھ ساتھ اپ گریڈ کر کے پوسٹ گریجویٹ کالج کا درجہ دیا جائے ۔جبکہ کالج کے سٹاف اور طالبات کے لیئے کالج بس ، ہاسٹل اور ان کی رہائش کا مطالبہ بھی کیا گیا ۔ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے تمام مسائل غور سے سننے کے بعد انہیں حل کرنے کی یقین دہانی کرا

حلقہ این اے 57 کے عوام سخت مایوس ہیں, پاکستان پیپلز پارٹی حلقہ این اے 57کے امیدوار آصف شفیق ستی
کہوٹہ : نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، عمران ضمیر۔۔۔۔ پاکستان پیپلز پارٹی حلقہ این اے 57کے امیدوار آصف شفیق ستی نے ایک بیان میں کہا کہ حلقہ این اے 57 کے عوام سخت مایوس ہیں۔ تیس سالوں سے ووٹ لیکر منتحب ہونے والے شاہد خاقان عباسی جو وزیر اعظم ہیں۔ اس علاقے کو جان بوجھ کر پسماندہ رکھا۔ انھوں نے کہا کہ راجہ پرویز اشرف سات ماہ وزیر اعظم رہے۔ تو انھوں نے اپنے حلقہ میں 52ارب کے ترقیاتی کام کرائے۔ مگر موجودہ وزیر اعظم نے عوام کاا ستحصال کیا ۔کوئی میگا پراجیکٹ نہ دے سکے۔ انھوں نے کہا کہ نڑڑ میں میاں نواز شریف نے بھی جھوٹ بولا اور اس علاقے کے لوگوں کو 50کروڑ کے ذریعے بننے والی سڑک کو اپنے کھاتے میں ڈال رہے ہیں۔ 2008میں جو وعدہ میاں نواز شریف نے کیا تھا۔ وہ پورا نہ ہوا نہ یونیورسٹی بنی نہ سٹیٹ آف دی آرٹ ہسپتال پی پی پی کے دور میں منظور کیے گے۔ فنڈز گیس تک رہی ہے عوام آئندہ ان لٹیروں کو مسترد کر دیں گے۔ انشا اللہ بلاول بھٹو آئندہ وزیر اعظم ہونگے۔ انھوں نے کہا کہ میں نے حلقہ این اے 57میں پارٹی کو مظبوط اور منظم کر نے کی جدو جہد کی۔ جن ساتھیوں نے میرا ساتھ دیا ۔انکا انتہائی مشکور ہوں ۔انشا اللہ پی پی پی ہی آئندہ حکومت بنائے گی۔ کوٹلی ستیاں کے کامیاب جلسہ نے حکمرانوں کی نیندیں حرام کر دی ہیں۔ بہت جلد انشا اللہ کہوٹہ میں بھی جلسہ ہوگا

Show More

Related Articles

Back to top button