DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Most of the private banks have occupied the hard shoulders of the main Choa road

کلرسیداں کے بیشتر نجی بنکوں نے پنجاب ہائی وے کی مین سڑک پنڈی چوآروڈ کے شولڈرز پر قبضہ جما رکھا ہے

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی، 29, مارچ، 2024) —کلرسیداں کے بیشتر نجی بنکوں نے پنجاب ہائی وے کی مین سڑک پنڈی چوآروڈ کے شولڈرز پر قبضہ جما رکھا ہے تمام اسٹاف کے موٹرسائیکل انہی شولڈرز پر کھڑے کیئے جاتے ہیں کئی دیگر اداروں نے بھی سڑک کے شولڈرز پر قبضہ جما رکھا یے پنجاب ہائی وے ان کے خلاف کوئی کاروائی کرتی ہے نہ ہی بلدیہ کلرسیداں کو یہ تجاوزات نظر آتی ہیں جس کی وجہ سے نہ صرف سڑک سکڑ کر رہ گئی ہے بلکہ اس سے سارا دن اندرون شہر گاڑیوں کے ہجوم کے باعث ٹریفک کا بہاؤ بری طرح سے متاثر ہوتا ہے مگر انتظامیہ ستو پی کے سوئی ہوئی ہے۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, March 29, 2024) – Most private banks in Kallar Syedan have encroached upon the hard shoulders of the Punjab Highway at Pindi Choa road. All staff motorcycles are parked on this hard shoulder, causing congestion. Several other institutions have also occupied the hard shoulder of the road. The Punjab Highway authorities have taken no action against them, nor does the municipal administration of Kallar Syedan seem to notice these violations. As a result, not only has the road narrowed, but the flow of traffic throughout the day is severely affected due to the congestion caused by the influx of vehicles into the inner city. However, the administration remains indifferent to the issue.

پولیس اسٹیشن کلرسیداں کے مین گیٹ کے باہر پارکنگ میں کھڑا موٹرسائیکل چوری کر لیا گیا

A motorcycle parked in the parking lot outside the main gate of the police station was stolen

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی، 29, مارچ، 2024) —شہری کا پولیس اسٹیشن کلرسیداں کے مین گیٹ کے باہر پارکنگ میں کھڑا موٹرسائیکل چوری کر لیا گیا۔کلرسیداں کا نوجوان نقاش الحق اپنے کام کے سلسلے میں تحصیل جوڈیشل کمپلیکس جانے کے لیئے تھانہ کے مین گیٹ کے باہر پارکنگ میں موٹرسائیکل کھڑی کردی واپس آیا تو موٹرسائیکل چوری ہو چکا تھا پارکنگ اہلکار کے مطابق جو بھی شخص پارکنگ فیس کی ادائیگی کرتا ہے وہ اس کے بعد موٹرسائیکل لے کر چلا جاتا ہے یہاں بھی ایسا ہی ہوا ہے۔

رمضان کے مقدس مہینے میں پہلے سے جاری مہنگائی میں مزید اضافہ ہوا ہے,صوبیدار میجر عبدالرزاق

In the holy month of Ramadan, the already ongoing inflation has further increased, Subedar Major Abdul Razaq

Sub Major (R) Abdul Razaq

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی، 29, مارچ، 2024) —مسلم لیگ ن یوسی چوآخالصہ کے سابق صدر صوبیدار میجر عبدالرزاق نے ہوشربا مہنگائی پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ رمضان کے مقدس مہینے میں پہلے سے جاری مہنگائی میں مزید اضافہ ہوا ہے انہوں نے ایک بیان میں کہا ہے کہ دوکاندار رمضان کے مہینے میں اپنی بخشش کی بجائے اپنی اخرت تباہ کرنے پر تلے ہوئے ہیں ہر دوکاندار کا اپنا اپنا نرخنامہ ہے مارکیٹ کمیٹی کا اہلکار ہرروز صبح پندرہ پندرہ روپے کے عوض سرکاری نرخنامے دوکانداروں کو تھما دیتا ہے جنہیں وہ احتیاط کے ساتھ اپنی بغلی جیب میں محفوظ کر لیتے ہیں اور جو آویزاں بھی کرتے ہیں وہ اس پر عمل نہیں کرتے تمام اشیائے روزمرہ نرخنانوں سے دو سے تین گنا زائد پر فروخت کیا جا رھا ہے انتظامیہ اس ساری صورتحال میں اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے سے قاصر ہے انہوں نے مارکیٹ کمیٹی کی جانب سے اشیائے روزمرہ کے نرخوں پر عملدرامد کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ منافع خوروں کو جرمانہ کی بجائے اڈیالہ جیل منتقل کرے جس سے حالات بہتر ہوں گے۔

چوہدری ادریس الطاف کو گاؤں موہڑہ سلیال میں سپرد خاک کردیا گیا

Chaudhry Idris Altaf was laid to rest in village Mohra Saliyal

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی، 29, مارچ، 2024) —پانی کی ٹینکی سے موٹرسائیکل کی ٹکر سے جاں بحق ہونے والے 35 سالہ چوہدری ادریس الطاف کو گاؤں موہڑہ سلیال میں سپرد خاک کردیا گیا اس کی دس ماہ قبل ہی شادی ہوئی تھی اس سے قبل اس کے والد حرکت قلب بند ہونے سے اور والدہ آگ سے جھلس کر جاں بحق ہو گئی تھیں، متوفی نوجوان کے نمازجنازہ میں صاحبزادہ بدر منیر،ملک جمیل عادل،راحت کیانی،مسعود احمد بھٹی،ملک فیاض سندھو، ملک اورنگزیب اور دیگر نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button