DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Long queues of men and women to get cheap flour at utility store

کلرسیداں میں سستے آٹے کے حصول میں خواتین و حضرات کی طویل قطاریں

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی، 28, مارچ، 2024) —کلرسیداں میں سستے آٹے کے حصول میں خواتین و حضرات کی طویل قطاریں۔رمضان کے مہینے میں سستے آٹے کے اہل خواتین و حضرات نے یوٹیلٹی سٹور کلرسیداں کے باہر طویل لائنوں میں لگ کر سستا آٹا وصول کیا اس موقع پر موجود لوگوں کا کہنا تھا کہ ایک تو روزانہ کی بنیاد پر آٹا دستیاب نہیں یہ کبھی کبھار آتا ہے جس کے حصول کیلیئے مستحقین کو روزانہ یوٹیلٹی سٹور آنا پڑتا ہے دوسرا مناسب ہوتا اگر مریم نواز رمضان میں صرف آٹا سب کے لیئے نصف نرخوں پر مہیا کرتی تو اس سے زیادہ لوگ فائدہ اٹھا سکتے تھے۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikramul Haq Qureshi, March 28, 2024) — Long queues of women and men to get cheap flour in Kallar Syedan. In the month of Ramadan, women and men eligible for cheap flour queued outside the utility store Kallar Syedan. People who were present on the occasion said that flour is not available daily, it comes occasionally, so the beneficiaries have to come to the utility store every day. Local customers said If only flour was provided for everyone at half rates, more people could have benefited from it.

گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول موہڑہ لنگڑیال چوآخالصہ سےنامعلوم چور ایک عدد الیکٹرک موٹر،پنکھا اور دیگر سامان چوری کر کے لے گئے

An unknown thief stole an electric motor, a fan, and other items from Government Girls Primary School, Morra Langriyal Choa, Khalsa

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی، 28, مارچ، 2024) —گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول موہڑہ لنگڑیال چوآخالصہ کی ہیڈ مسٹریس نے کلرسیداں پولیس کو درخواست دی کہ گزشتہ شب نامعلوم چور مدرسے سے ایک عدد الیکٹرک موٹر،پنکھا اور دیگر سامان چوری کر کے لے گئے جس سے مدرسہ میں پانی کی فراہمی بند ہو گئی ہے،کلرسیداں پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

ڈہوک لس کھناہدہ میں سابق کونسلر راجہ محمد اسحاق انتقال کر گئے

Former Councilor Raja Mohammad Ishaq passed away in Dhok Las Khanahda

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی، 28, مارچ، 2024) —مقامی کیش اینڈ کیری کے مالک انگور کے معروف تاجر سابق کونسلر راجہ محمد اسحاق روزہ افطاری کے فوری بعد حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے نمازجنازہ ڈہوک لس کھناہدہ میں ادا کی گئی جس میں راجہ ندیم احمد، علامہ محمد اقبال قریشی،الحاج غلام ظہیر،قاری محمد اجمل قادری،بابو راجہ ظفراقبال،ماسٹر راجہ نجابت حسین،علی افسر بھٹی، مسعود احمد بھٹی،قاضی امجد محبوب،صوفی محمد بشیر خان،حمزہ شبیر خان،حاجی اخلاق حسین،زین العابدین عباس،راجہ ظفر محمود،شاہد گجر، صوبیدار غلام ربانی، منیرچشتی،چوہدری الفت حسین،شیخ محمد ذوالفقار،چوہدری محمد شبیر،گرداور چوہدری عبدالقدوس،تنویر ناز بھٹی،چوہدری محمد فیصل،سردار محمد آصف،عبدالصبور بھٹی،حافظ کامران حشر،ملک محمد بشارت اعوان،جاوید اقبال،اکرام الحق قریشی،شبیر بھٹی اور دیگر نے شرکت کی۔

ایکسپریس وے پر ٹریفک جادثے میں موہڑہ سلیال کا نوجوان چوہدری ادریس الطاف جاں بحق

Chaudhry Idris Altaf of Morra Salyal killed in a traffic accident on the Expressway

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی، 28, مارچ، 2024) —ایکسپریس وے پر ٹریفک جادثے میں نوجوان موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہو گیا کلرسیداں کے نواحی گاؤں موہڑہ سلیال کا نوجوان چوہدری ادریس الطاف اپنی موٹر بائیک پر گھر کی طرف جاتے ہوئے بھنڈر فروٹ منڈی کے سامنے رانگ سائیڈ پر پانی کے ٹینکر کی زد میں آکر جاں بحق ہو گیا۔

راجہ شبیر کو میرہ سنگال میں سپرد خاک کر دیا گیا

Raja Shabbir passed away in Maira Sangal

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی، 28, مارچ، 2024) — سابق نائب ناظم راجہ نوید قیصر کے بڑے بھائی راجہ شبیر کو میرہ سنگال میں سپرد خاک کر دیا گیا نماز جنازہ میں سابق ٹاؤن ناظم حافظ سہیل اشرف،راجہ ندیم احمد،حاجی اخلاق حسین،راجہ ظفر محمود،شیخ حسن ریاض،وحید بھٹی،راجہ علی احمد،راجہ ثقلین،ملک محمد زبیر،سردار محمد آصف،عرفان محمود،ارسلان سنی،راجہ مجید احمد،ملک ندیم احمد،شیخ برہان علی،چوہدری محسن نوید سیٹھی،راجہ اظہر سلطان،راجہ آفتاب حسین،مرزا مظفر اقبال بیگ اور دیگر نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button