DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: Invasion of professional beggars in Kahuta du to the Negligence of the Tehsil administration Kahuta

تحصیل انتظامیہ کہوٹہ کی غفلت و لاپر وائی کہوٹہ پر بھکاریوں کی یلغار

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،22مارچ2024)
تحصیل انتظامیہ کہوٹہ کی غفلت و لاپر وائی کہوٹہ پر بھکاریوں کی یلغار،پیشہ ور بھکاریوں اور خواجہ سراؤں کے روپ میں مردحضرات نے کہوٹہ شہر میں ڈیرے ڈال لیے جنوبی پنجاب کے اضلاع سے تعلق رکھنے والے کئی درجن افراد نے کہوٹہ کے قریب مستقل طور پر خیموں میں رہائش پزیر ہیں جہاں کی تمام خواتین اور بچے صبح سے شام تک مختلف بازاروں اور کھانے پینے کے مراکز کے باہر کھڑے رہتے ہیں اور کسی گاڑی کے رکتے ہی درجنوں بھکاری اس کی جانب دوڑ لگاتے ہیں بھکاریوں میں تین برس سے انتہائی کم عمر بچوں بچیوں سے لے کر ستر برس تک کی عمر کے افراد موجود ہیں یہ خواتین و حضرات ہر موڑ پر ہاتھ پھیلائے دکھائی دیتے ہیں جبکہ پچاس کے قریب مرد حضرات نے بھی خواجہ سراؤں کا روپ دھار کر کہوٹہ میں مکان کرائے پر لے رکھے ہیں شہریوں نے پیشہ ور بھکاریوں اور خواجہ سراوں کے روپ میں مرد حضرات کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

Mator (Pothwar.com Kabir Ahmed Janjua, 22 March 2024)
Negligence and carelessness of the Tehsil administration of Kahuta and the invasion of beggars in Kahuta, men in the form of professional beggars and eunuchs have camped in Kahuta city. All the women and children stand outside different markets and food centers from morning to evening and dozens of beggars run towards a vehicle as soon as it stops. There are people aged from 10 to 70 years old. These women and men are seen spreading their hands at every turn, while around fifty men have also rented houses in Kahuta by pretending to be transgenders. They have demanded strict action against men in the form of beggars and eunuchs.

راجہ عتیق جنجوعہ کی والدہ صاحبہ رضائے الہی سے وفات پا گئی

Raja Atiq Janjua’s mother passed away

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،22مارچ2024)
خاندان جنجوعہ راجپوت مکھیالہ راجگان کی نوجوان سماجی شخصیت راجہ عتیق جنجوعہ کی والدہ صاحبہ رضائے الہی سے وفات پا گئی ہیں مرحومہ مائی جی کی نمازے جنازہ مکھیالہ ہاؤس، جھاورہ دھمیال راولپنڈی میں ادا کیا گیا نمازے جنازہ میں خاندان جنجوعہ راجپوت کی علمی و سیاسی شخصیات راجہ الطاف حسین جنجوعہ، راجہ مشتاق احمد جنجوعہ،راجہ محمد سدھیر جنجوعہ،حافظ راجہ ممتاز جنجوعہ ناظم اعلیٰ دربا رعالیہ بکھر شریف اسلام آباد،چوہدری توقیر اسلم ،راجہ سمیر جنجوعہ مٹور، راجہ اشتیاق احمد جنجوعہ، راجہ طیب جہانگیر جنجوعہ،راجہ کاشف الطاف جنجوعہ،صحافی کبیر احمد جنجوعہ سمیت بڑھی تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button