DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Today in the general elections, NA-51 and PP-7, who is in the winning position

آج عام انتخابات میں این اے 51 اور پی پی 7 میں کس کا پلڑا بھاری ہے

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی،08, فروری,2024ء)—آج عام انتخابات میں این اے 51 اور پی پی 7 میں کس کا پلڑا بھاری ہے اس کا جائزہ لیں تو جن امیدواروں کی زر ضمانت ضبط ہونا یقینی ہے وہ بھی امید سے ہیں۔اندرون خانہ ووٹرز کیا فیصلہ کرتے ہیں یہ تو بکس کھلنے پر ہی پتہ لگے گا مگر کیا شیر دھاڑے گا یا وائلن بجے گی اور ڈرل مشین چلے گی،تیر چلے گا یا کتاب کی حکمرانی ہو گی، استری چلے گی یا ترازو تلے گا،مسٹرسائیکل چلے گی یا کوئی اور اپ سیٹ ہو گا۔ مگر بظاہر مسلم لیگ ن کو کھل کر چاروں اطراف شارٹ مارنے کے آزادانہ مواقع میسر تھے جس کی وجہ سے اسے نفسیاتی برتری حاصل ہے دیگر سیاسی جماعتیں اور آزاد امیدوار بھی اپنی بساط کے مطابق بھاگ دوڑ میں مصروف رہے مگر زیادہ تر آزاد امیدوار اپنی مہم ہی شروع نہ کر پائے۔ پی ٹی آئی کے آزاد امیدوار نہ صرف پارٹی نشان سے محروم ہوئے بلکہ انہیں دیگر کی طرح مہم چلانے کی بھی سہولت میسر نہ تھی اس کے باوجود اس کے صرف نظریاتی کارکن آج بھی پارٹی پرچم تھامے ہوئے ہیں جو نظریہ ضرورت کے تحت اس کا حصہ بنے وہ اب صاف الگ دکھائی دے رہے ہیں یہ اب سابق رکن اسمبلی غلام مرتضی ستی کی حمایت سے بھی محروم ہیں دوسری جانب مسلم لیگ ن کا بھی آزاد گروپ گھڑیال کے نام پر شیر کا شکار کرنے کا ارادہ کرتا ہے مگر گھڑیال سے شیر کا شکار بظاہر ممکن نہیں۔

Kallar Syedan: Pothwar.com, Ikram Ul-Haq Qureshi, February 8, 2024—As the general elections approach, the battle for supremacy in NA-51 and PP-7 seems intense. The contenders, whose confidence is palpable, are gearing up for what could be a showdown of epic proportions.

While the decision rests with the voters, the dynamics of this political arena remain unpredictable. Will the lion roar or will the flute play its tune? Will the drill machine operate, or will the rule of law prevail? Will the sword be wielded, or will diplomacy triumph? These are questions that only time will answer.

It appears that the Muslim League-N has been enjoying a free hand, which has bolstered its morale. However, other political parties and independent candidates have also been actively campaigning according to their respective strategies. Despite facing obstacles, most independent candidates have struggled to kickstart their campaigns.

Independent candidates from the PTI not only lacked the party’s support but also faced difficulties in launching their own campaigns. Despite this, some ideological workers of the party are still loyal, holding onto the party flag. Those who previously participated in the assembly as members are now deprived of the support of former member Ghulam Murtaza Satti who defected to PPP.

On the other hand, the independent faction of the Muslim League-N also intends to challenge the reign under the banner of ‘Gharyal’. However, the capture of the lion by Gharyal seems unlikely at the moment.

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 51 میں 22 اور پی پی 7 میں 17 امیدوار قسمت آزمائی کر رہے ہیں

22 candidates in National Assembly Constituency NA-51 and 17 in PP-7 are trying their luck

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی،08, فروری,2024ء)—قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 51 میں 22 اور پی پی 7 میں 17 امیدوار قسمت آزمائی کر رہے ہیں،قومی اسمبلی کے لیئے مسلم لیگ ن کے راجہ اسامہ سرور،پیپلز پارٹی کی مہرین انور راجہ،جماعت اسلامی کے سفیان عباسی،ٹی ایل پی کے جاوید اختر عباسی،جے یو آئی کے زبیر عباسی،پاکستان عوامی تحریک کے امجد ارباب عباسی،پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے محمد عثمان اور تحریک نوجوانان پاکستان کے نوید اقبال کے علاوہ 14 آزاد امیدوار بھی حصہ لے رہے ہیں جن میں ریٹائرڈ میجر لطاسب ستی اور محمود شوکت بھٹی بھی شامل ہیں۔لطاسب ستی پوری انتخابی مہم میں منظرعام پر نہ آ سکے جبکہ محمود شوکت بھٹی کی انتخابی مہم درج مقدمے کے باعث متاثر ہوئی اس نشست کے دونوں سیاسی حریف شاہد خاقان عباسی اور صداقت علی عباسی اس الیکشن میں حصہ نہیں لے رہے۔سابق رکن قومی اسمبلی غلام مرتضی ستی نے انتخابی مہم کے اخری ایام میں آصف علی زرداری سے ملاقات کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی اور الیکشن سے ریٹائرڈ ہو گئے جبکہ کلرسیداں و کہوٹہ پر مشتمل حلقہ پی پی 7 میں 17 امیدوار حصہ لے رہے ہیں جن میں مسلم لیگ ن کے راجہ صغیر احمد،پیپلز پارٹی کے چوہدری ظہیر محمود،ٹی ایل پی کے کرنل راجہ وسیم احمد،جے یو آئی کے حافظ محمد ہارون،جماعت اسلامی کے راجہ تنویر احمد،پاکستان عوامی تحریک کے امجد ارباب عباسی، پاکستان راہ حق پارٹی کے حافظ محمد احسان،تحریک نوجوانان پاکستان کے نوید اقبال کے علاوہ 9 آزاد امیدوار بھی شامل ہیں جن میں کرنل محمد شبیر اعوان اور راجہ ندیم احمد قابل ذکر ہیں۔دیگر میں بیشتر کی ضمانتیں ضبط ہونے کے قوی امکانات ہیں،انہوں نے کوئی انتخابی دفتر قائم کیا نہ ہی قابل ذکر مہم چلا سکے یہ کمپنی کی مشہوری کے لیئے انتخابی میدان میں موجود ہیں جن میں سے کئی کا خیال ہے کہ وہ الیکشن میں حصہ لینے اور شکست کے باوجود سیاسی بنیادوں پر دوسرے ممالک میں جانے میں کامیاب ہو جائیں گے۔بظاہر قومی اسمبلی میں مسلم لیگ ن کے راجہ اسامہ سرور اور لطاسب ستی میں مقابلہ متوقع ہے پی پی 7 میں بھی مسلم لیگ ن کے راجہ صغیر احمد اور کرنل محمد شبیر اعوان کے درمیان مقابلہ متوقع ہے یہاں سیاسی جماعتیں بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں یہ کئی دھڑوں میں منقسم ہیں جن میں مسلم لیگ ن ذیادہ نمایاں ہے جس کا باغی گروپ بھی انہیں سبق سکھانے کے لیئے میدان میں موجود ہے مگر اقتدار کا ہما کس کے سر پر بیٹھے گا اس کا اعلان آج شب دس بجے تک ہو جائے گا جس کے نتیجے میں نئی سیاسی صف بندیوں کا آغاز ہو گا۔یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے میاں نواز شریف نے اپنے امیدواروں کے لیئے مری اور آصف علی زرداری نے کہوٹہ میں انتخابی جلسے بھی کیئے۔

الیکشن کمیشن ضلع راولپنڈی کی نااہلی نے کلرسیداں کے لوگوں کو ووٹ کے حق سے محروم کرنی کی مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کیا

The incompetence of the Rawalpindi District Election Commission showed criminal negligence in disenfranchising the people of Kallar Syedan

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی،08, فروری,2024ء)—الیکشن کمیشن ضلع راولپنڈی کی نااہلی نے کلرسیداں کے لوگوں کو ووٹ کے حق سے محروم کرنی کی مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کیا ہے تمام آبادیوں میں پولنگ اسٹیشن موجود ہونے کے باوجود وہاں کی مقامی آبادی کو دوردراز کے پولنگ اسٹیشنوں پر منتقل کر دیا گیا۔ وارڈ طوطا کے سینکڑوں ووٹرز کو مقامی آبادی میں پولنگ اسٹیشن ہونے کے باوجود دس کلومیٹر دور جوچھہ کا پولنگ اسٹیشن الاٹ کیا گیا۔ وارڈ ڈریال اور پھلینہ کے تین ہزار ووٹرز کو دس کلومیٹر دور پیکاں پولنگ اسٹیشن پر منتقل کردیا گیا ایک ہی گھر میں رہنے والے گھرانے کی ووٹیں دو سے تین پولنگ اسٹیشنوں پر منتقل کر دی گئیں کلرسیداں کی وارڈ منگال کو مہیرا سنگال اور مہیرہ سنگال کے ووٹرز کو منگال پولنگ اسٹیشنوں پر شفٹ کردیا گیا۔وارڈ منگال کی درجن کے قریب ووٹوں کو بارہ کلومیٹر دور یونین کونسل چوآخالصہ منتقل کیا گیا۔اسی طرح کلرسیداں شہر کی وارڈ سروہا کے ڈیڑھ سو سے زائد ووٹرز کو گوجرخان کا پولنگ اسٹیشن مطوعہ دے دیا گیا جس کی وجہ سے ووٹ پول کرنے میں نہ صرف مشکلات پیش آئیں گی بلکہ گاڑیوں کے اضافی اخراجات بھی اٹھیں گے اس طرح ہر مقامی پولنگ اسٹیشن کے زیادہ تر ووٹرز کو گھروں سے میلوں دور پولنگ اسٹیشن کرکے بدترین دھاندلی کی بنیاد رکھی ہے۔

سابق چئیرمین یوسی کنوہا ماسٹر پرویز اختر قادری کے پوتوں محمد حمزہ رضا اور محمد علی رضا کی دعوت ولیمہ کلرسیداں میں ہوئی

Muhammad Hamza Raza and Muhammad Ali Raza, the grandsons of former chairman UC Kanoha Master Parvez Akhtar Qadri, wallima held in Kallar

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی،08, فروری,2024ء)—سابق چئیرمین یوسی کنوہا ماسٹر پرویز اختر قادری کے پوتوں محمد حمزہ رضا اور محمد علی رضا کی دعوت ولیمہ کلرسیداں میں ہوئی جس میں سجادہ نشین دربار عالیہ کھڑی شریف پیر میاں عمر بخش،سجادہ نشین کھنیارہ شریف پیر سید زبیر حسین شاہ،امیدوار حلقہ پی پی7 راجہ ندیم احمد،راجہ صفدر کیانی،صاحبزادہ بدر منیر،الحاج غلام ظہیر،راجہ ظفر محمود،صوبیدار غلام ربانی،راجہ عاصم صدیق،چوہدری شفیق گجر،مسعوداحمدبھٹی،ناصر منہاس،چوہدری اسدالرحمان ایڈووکیٹ،چوہدری عرفان ایڈووکیٹ،عامر محمود ایڈووکیٹ،سردار بشیر ایڈووکیٹ،راجہ تاج ایڈووکیٹ،عثمان وڑائچ،احسان قریشی اور دیگر نے شرکت کی۔

ساجد بھٹی،عرفان بھٹی،بلال بھٹی و دیگر نے پی ٹی آئی چھوڑ کر مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان

Sajid Bhatti, Irfan Bhatti, Bilal Bhatti and others announced to leave PTI and join Muslim League-N

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی،08, فروری,2024ء)—مسلم لیگ ن کے رہنما محمد ظریف راجا کی ڈہوک کنیال چوآخالصہ میں ساجد بھٹی،عرفان بھٹی،بلال بھٹی و دیگر سے ملاقات انہوں نے پی ٹی آئی چھوڑ کر مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔

کھناہدہ پلونی کے ملک رجب علی انتقال کر گئے

Malik Rajab Ali of village Palooni passed away

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی،08, فروری,2024ء)—کھناہدہ پلونی کے ملک آفتاب احمد مرحوم کے بھائی محکمہ زراعت کے ریٹائرڈ اہلکار ملک رجب علی انتقال کر گئے نمازجنازہ میں لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button