DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: PTI’s candidate for PP-7 Col Muhammad Shabbir Awan’s speech at election meetings in Chauk Pindori, Takal, Narti, Chakian, Malok.

پی ٹی آئی کے امیدوار حلقہ پی پی 7 کرنل محمد شبیر اعوان کا چوکپنڈوری،ٹکال،نرٹی،چکیاں، ملوک میں انتخابی اجلاسوں سے خطاب

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی،03, فروری,2024ء)—پی ٹی آئی کے امیدوار حلقہ پی پی 7 کرنل محمد شبیر اعوان نے کہا ہے عوام کل کی طرح آج بھی ہمارے ساتھ کھڑے ہیں ہم مشکل حالات میں بھی عمران خان کے ویژن کے ساتھ کھڑے ہیں ہم اس ملک میں اشرافیہ کی بجائے عام افراد کی آواز بنے ہیں عوام اس جدوجہد میں ہمارا ساتھ دے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے چوکپنڈوری،ٹکال،نرٹی،چکیاں، ملوک میں انتخابی اجلاسوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ہم بے پناہ مشکلات کے باوجود عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں ہم نے ہوا کے ساتھ اپنی وفاداریاں تبدیل نہیں کیں ہم نے عمران خان کی پیٹھ میں چھرا نہیں گھونپا بلکہ ان کے ویژن کے ساتھ میدان میں موجود ہیں تو یہی ہماری پہلی کامیابی ہے۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikramul Haq Qureshi, 03, February 2024)- PTI candidate for constituency PP-7 Col Mohammad Shabbir Awan has said that people are standing with us today like yesterday, we are with Imran Khan even in difficult situations. We are standing with Khan’s vision, we have become the voice of the common people instead of the elite in this country, the people should support us in this struggle. He said that we are standing with Imran Khan despite immense difficulties, we have not changed our loyalties, we have not stabbed Imran Khan in the back, but we are present in the field with his vision, this is our first success.

راجہ جاوید اخلاص نے لیگی رہنما و سابق کونسلرعرفان بھٹی کی رہائش گاہ دریالہ سیگن میں انتخابی جلسے سے خطاب

Raja Javed Ikhlas addressed the election rally at the residence of former councilor Irfan Bhatti in Dariala Saigan

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی،03, فروری,2024ء)—مسلم لیگ ن کے امیدوار قومی اسمبلی راجہ جاوید اخلاص نے لیگی رہنما و سابق کونسلرعرفان بھٹی کی رہائش گاہ دریالہ سیگن میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ میاں نواز شریف کے خلاف سازشیں کرنے والے انجام کو پہنچ گئے۔یہ شر پھیلانے کیلئے آئے تھے جھوٹے الزام لگاتے رہے، مخالفین کو چور ڈاکو کہہ کر مخاطب کرتے تھے مگر نواز شریف ہر الزام سے باعزت سرخرو ہوئے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی قیادت میں قوم متحد ہے،قوم پی ٹی آئی کی بدتمیزی اور الزامات کی انتقامی سیاست کو پہچان چکی ہے۔انشاء اللہ 8فروری کے بعد ملک ایک بار پھر ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہو گااور میاں نواز شریف چوتھی بار وزیر اعظم منتخب ہو کر ملکی ترقی کے ادھورے سفر کو مکمل کریں گے۔صوبائی حلقہ پی پی 8سے مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار چوہدری افتخار احمد وارثی نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے بزنس فرینڈلی اور قابل عمل منشور پیش کیا۔نون لیگ ملکی معیشت کو درپیش چیلنجز اور بحرانوں سے نکال سکتی ہے۔سابق کونسلر عرفان بھٹی نے کہا کہ قوم میاں نواز شریف کیساتھ کھڑی ہے اور 8 فروری کا سورج مسلم لیگ ن کی فتح کی نوید لے کر طلوع ہو گا۔

ٹال پلازہ کے مقدمے میں نامزد محمود شوکت بھٹی، راجہ ندیم احمد، خرم وحید بھٹی کی عبوری ضمانتیں 14فروری تک منظور کر لیں

Mahmood Shaukat Bhatti, Raja Nadeem Ahmed, Khurram Waheed Bhatti named in the Tall Plaza case get bailed till February 14

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی،03, فروری,2024ء)—ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سید جہانگیر علی نے روات کلر روڈ پر ٹال پلازہ کے مقدمے میں نامزد محمود شوکت بھٹی، راجہ ندیم احمد، خرم وحید بھٹی کی عبوری ضمانتیں 14فروری تک منظور کر لیں۔ جبکہ روات پولیس نے چھاپہ مار کر تین نوجوانوں کو حراست میں لے لیا جن میں امریکہ سے آئے ہوئے نوجوان بھی شامل ہیں۔ادہر روات پولیس نے مقدمے میں چوکپنڈوری کلر سیداں کے حاجی محمد آزاد کو بھی نامزد کر دیا جنہیں فوت ہوئے بھی تین برس گزر چکے ہیں۔

آسمانی بجلی گرنے سے جھلس جانے والی چھ سالہ صفامروہ ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہو گئی

Six-year-old Safamarwa, who was burnt by lightning, died in a traffic accident

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی،03, فروری,2024ء)—آسمانی بجلی گرنے سے جھلس جانے والی چھ سالہ صفامروہ ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہو گئی۔لیبیا میں جاں بحق ہونے والے نوجوان اسامہ اشفاق کو چوآخالصہ کے قریب سہوٹ بگیال میں سپرد خاک کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب گاؤں برانڈی میں محمد رقیب کے گھر پر آسمانی بجلی گرنے سے سوئی ہوئی ماں سفینہ اپنی دو بچیاں کے ہمراہ جھلس گئی تھیں۔انہیں پمز پہنچایا گیا جہاں سے انہیں برن یونٹ کھاریاں منتقل کیا گیا جہاں سے ایک بچی چھ سالہ صفا مروہ کو ضروری ٹیسٹ کے لیئے لالہ موسی لے جایا جا رھا تھا کہ ایکس ایل آئی کار ٹریلر سے ٹکرا گئی جس سے کار میں موجود زخمی صفا مروہ دم توڑ گئی جبکہ لیبیا میں جاں بحق ہونے والے 24 سالہ نوجوان اسامہ اشفاق کو گاوں سہوڑ بگیال میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

موضع بناہل اور مضافاتی علاقوں کے درجنوں افراد نے اپنی جماعتی وابستگیاں ترک کر کے مسلم لیگ میں شمولیت

Dozens of people from Banhal and its suburbs abandoned their party affiliations and joined the Muslim League

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی،03, فروری,2024ء)—چیئرمین یوسی منیاندہ چوہدری صداقت حسین کی کاوشوں سے موضع بناہل اور مضافاتی علاقوں کے درجنوں افراد نے اپنی جماعتی وابستگیاں ترک کر کے مسلم لیگ میں شمولیت اختیار کرتے ہوئے انتخابی امیدواروں راجہ اسامہ اشفاق اور راجہ صغیر احمد کی حمایت کا اعلان کر دیا۔ حمایت کرنے والوں میں گاؤں ڈڈھل،ڈھوک حویلیاں، پچنڈھ،پھری،میلادنگر، کھنڈور،سگیتراور بناھل سے درجنوں افراد شامل ہیں۔ چوہدری صداقت حسین نے نئے آنے والوں کا خیرمقدم کرتے ھوئے کہا کہ یوسی منیاندہ میں آج تک جتنے بھی ترقیاتی کام ہوئے وہ سب مسلم لیگ ن نے کیئے جن لوگوں اور جماعت نے خدمت کی ووٹ بھی اسی کو ملنی چاہیے ہم نے پہلے بھی ترقیاتی کام کروائے آئندہ بھی مسلم لیگ ن ہی کامیاب ہو کر منیاندہ یوسی کے مسائل حل کرے گی ہمارا کوئی ذاتی ایجنڈا نہیں ہماری سیاست خدمت شرافت اور مخلوق خدا کی بلاامتیاز خدمت ہے۔انہوں نے کہا کہ آب وقت ہے کہ لوگ الیکشن میں بھاری اکثریت سے ن لیگ کے امیدواروں کو کامیاب کریں تعمیر و ترقی کے کاموں کی گارنٹی ہم دیتے ہیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button