DailyNewsHeadlineOverseas newsPothwar.com

Norway Islamic Relief has been engaged in serving the suffering humanity all over the world for forty years

ناروے۔ اسلامک ریلیف چالیس برس سے پوری دنیا میں دکھی انسانیت کی خدمت میں مصروف عمل ہے۔ رہنما اسلامک ریلیف برطانیہ عبدالمنان بھٹی

اوسلو(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,عقیل قادر,14،ستمبر,2023)— اسلامک ریلیف برطانیہ کے تین رکنی وفد نے گذشتہ دنوں ناروے کا ایک تنظیمی دورہ کیا اور ناروے میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ ایک تقریب کا اہتمام کیا جس میں اوسلو کی معروف سیاسی، سماجی اور مذہبی رہنماوں نے شرکت کی۔تقریب کا آغاز انعام اللہ سیٹھی نے تلاوت قرآن مجیدسے کیا۔ اسلامک ریلیف برطانیہ کے راہنما اور کمیونٹی فنڈریزنگ کوارڈینیٹر عبدالمنان بھٹی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلامک ریلیف دنیا بھر میں غریب اور محتاج لوگوں کی صلاحتیوں کو بروئے کار لانے اور محروم طبقات کی مدد کرنے کے لیے ہمہ وقت اپنی توانیاں صرف کر رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اسلامک ریلیف برطانیہ میں 1984 میں بطور این جی او رجسٹرڈ ہوئی اور اس وقت دنیا کے 40 سے زائد ممالک میں مختلف شعبوں میں اپنی خدمات انجام دے رہی ہے۔ کانٹری ڈائریکٹر پاکستان آصف شیرازی نے آن لائن گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غربت اور بیماریوں کے خاتمے کے لیے مقامی کمیونٹیز کے ساتھ مل کر کام کرر ہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلامک ریلیف بلوچستان، سندھ اور کے پی کے میں بڑے پیمانے پر خدمت خلق میں مصروف ہے۔ اس موقع پر عامر شیخ، ممتاز بزنس مین شیخ طارق محمود اور دیگر نے ناروے میں اسلامک ریلیف کے کام کو مزید ترقی دینے کے لیے مختلف تجاویز پیش کیں۔ تقریب میں اسلامک ریلیف برطانیہ سے محمد عتیق اور محمد عرفان نے بھی خصوصی شرکت کی۔ محمد عتیق اورعبدالمنان نے تقریب میں شرکت کرنے پر تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور تقریب کو منعقد کرنے پرعقیل قادر کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

Oslo (Pothwar.com, Aqil Qadir, 14, September, 2023)- A three-member delegation of Islamic Relief UK recently made an organizational visit to Norway and organized an event with the Pakistani community living in Norway in which Oslo Renowned political, social and religious leaders participated.

Inamullah Sethi started the ceremony by reciting the Holy Quran. Abdul Manan Bhatti, Leader and Community Funding Coordinator of Islamic Relief UK, said that Islamic Relief is constantly devoting its energies to harnessing the talents of the poor and needy people around the world and helping the underprivileged. He added that Islamic Relief was registered as an NGO in the UK in 1984 and is currently serving in more than 40 countries across the world in various fields.

Country Director Pakistan Asif Shirazi while talking online said that we are working together with local communities to eradicate poverty and diseases. He said that Islamic Relief is engaged in mass service in Balochistan, Sindh and KPK. On this occasion, Amir Sheikh, prominent businessman Sheikh Tariq Mehmood and others presented various suggestions for further development of Islamic relief work in Norway.

Mohammad Atiq and Mohammad Irfan from Islamic Relief UK also participated in the event. Muhammad Atiq and Abdulmanan thanked all the guests for attending the event and especially thanked Aqil Qadir for organizing the event.

Show More

Related Articles

Back to top button