DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: Ex-Chairman Master (R) M Zahoor Abbasi dies in fatal accident, While his wife passed away after hearing his accident news.

سابق چیئرمین ماسٹر(ر) محمد ظہور عباسی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اپنے مالک حقیقی سے جا ملے۔جبکہ حادثے کی اطلاع ملتے ظہور عباسی کی بیوی حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگئیں

کہوٹہ: نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام,عمران ضمیر، 14 ستمبر، 2023– سابق چیئرمین ماسٹر(ر) محمد ظہور عباسی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئےاپنے مالک حقیقی سے جا ملے۔جبکہ حادثے کی اطلاع ملتے ظہور عباسی کی بیوی حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگئیں۔ ایک ہی گھر سے 2جنازے اٹھنے پر رقت آمیز مناظر،بچے،عزیزو اقارب غم سے نڈھال، دونوں میاں اہلیہ کا اگھٹا نماز جنازہ سخی سبزواری بادشاہ ؒکے قبر ستان کہوٹہ میں ادا کیا گیا۔ نمازے جنازہ میں عسکری، سیاسی، سماجی، مذہبی شخصیت سمیت ہزاروں کی تعداد میں افراد کی شرکت۔ تفصیل کے مطابق ندیم عباسی،عمیر عباسی، زبیر عباسی اورسمیع اللہ عباسی کے والد محترم مسلم لیگ یوسی پنجاڑ کے صدر سا بق چیئرمین یوسی پنجاڑ ماسٹر (ر) ظہور عباسی گذشتہ روز قبل ایک ایکسیڈنٹ میں شدید زخمی ہو گئے۔ ان کے حادثے کی اطلا ع ملتے ہی ان کی اہلیہ محترمہ حرکت قلب بند ہوجانے کی وجہ سے انتقال کر گیں جبکہ چیئرمین ماسٹر(ر) محمد ظہور عباسی بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اپنے مالک حقیقی سے جاملے۔ دونوں مرحومین میاں بیوی کی نمازے جنازہ حضرت سخی سبزواری بادشاہؒ کے قبر ستان میں ادا کیا گیا۔نمازے جنازہ میں لیفٹیننٹ جنرل سید انیس اکبر، سابق ایم پی اے راجہ صغیر احمد، سابق ایم پی اے راجہ محمدعلی۔ سابق تحصیل نائب ناظم راجہ ریاض، چیئرمین راجہ عامر مظہر،چیئرمین چوہدری صداقت حسین، برگیڈیئر تبریز عباسی،کرنل وسیم احمد جنجوعہ امیدوار برائے ایم پی اے، راجہ طارق عظیم امیدوار برائے قومی اسمبلی،چیئرمین راجہ ممتا ز حسین لہڑی،ڈاکٹر محمد عارف قریشی، سینئر صحافی اکرام الحق قریشی، سابق ناظم راجہ گل بہار،عنائت اللہ ستی،بابو راجہ خورشید ستی، علامہ ادریس ہاشمی،مولانا قاری عثمان عثمانی،راجہ رفاقت جنجوعہ،سابق ناظم راجہ سجاد،سابق ناظم راجہ الطاف، سابق ناظم راجہ حامد اعجاز جنجوعہ، سابق،چیئرمین دکھالی راجہ شوکت حسین، چیئرمین بیور راجہ فیاض احمد، چیئرمین راجہ اشتیاق احمدمٹور SHOتھانہ کہوٹہ بشارت عباسی سمیت ہزاروں کی تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی۔

Kahuta: Pothwar.com, Imran Zamir, September 14, 2023 – Former Chairman Master (Rtd) Muhammad Zahoor Abbasi succumbing to his injuries in a fatal accident.
While getting the information about the accident, Zahoor Abbasi’s wife died of cardiac arrest. When 2 funerals took place in the same house, there were painful scenes, children, and dear relatives were overcome with grief, and the funeral prayer of both husband and wife was performed in the cemetery of Sakhi Sabzwari Badshah. The participation of thousands of people including military, political, social, and religious personalities in the funeral prayer. personalities participated.

کہوٹہ کی تاریخ کا بڑا ہارڈ بال کرکٹ ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب

Inauguration of Kahuta’s biggest hardball cricket tournament in history

کہوٹہ: نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام,عمران ضمیر، 14 ستمبر، 2023– کہوٹہ کی تاریخ کا بڑا ہارڈ بال کرکٹ ٹورنامنٹ شائقین کرکٹ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ افتتاحی تقریب میں کہوٹہ لینجڈری ٹیم کے مابین شاندار میچ جبکہ 12 ٹیمز کے کیپٹن کی تقریب میں شرکت۔ کہوٹہ میں کرکٹ کے فروغ کے لیے پر عزم کرنل (ر) وسیم احمد جنجوعہ، ڈویژنل سپورٹس آفیسر راولپنڈی شمس توحیدعباسی، ڈاکٹر محمد عارف قریشی کی کاوشوں کو سراہا گیا۔ تفصیلات کے مطابق طاہر میموریل T20 ہارڈ بال ٹورنامنٹ جسکو کہوٹہ کے نوجوانوں حیدر کیانی، راجہ محسن و دیگر نے آرگنائزر کیا۔ جبکہ اس کی سرپرستی امیدوار برائے ممبر صوبائی اسمبلی PP7 صدر پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کرنل (ر) وسیم احمد جنجوعہ کر رہے ہیں ٹورنامنٹ کی گرینڈ افتتاحی تقریب منعقد کی گئی۔ ٹورنامنٹ میں خصوصی تعاون راجہ جنید جہانگیر امیر لبیک ایم سی، ڈاکٹر محمد عارف قریشی، ملک رفاقت حسین و دیگر تاجروں نے کیا۔ ٹورنامنٹ میں تحصیل کہوٹہ کی 12 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ 17 روزہ یہ ٹورنامنٹ جہاں دس سالوں بعد کہوٹہ میں ہارڈ بال کرکٹ کا آغاز ہے۔وہی شائقین کرکٹ خوشی سے نڈھال ہیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن و امیدوار برائے PP7 کرنل (ر) وسیم جنجوعہ نے کہا کہ کہوٹہ میں ایک سپورٹ سٹیڈیم کے حوالے سے جدوجہد جاری رکھونگا۔نوجوانوں میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں بس پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے۔ جس حوالے سے کوشاں ہوں۔جلد عوام کو خوشخبری دونگا۔اس موقع پر صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر، جنرل سیکرٹری بار ایسوسی ایشن کہوٹہ راجہ فیصل نذیر ایڈووکیٹ و دیگر نے بھی خطاب کیا اور حیدر کیانی، راجہ محسن و دیگر نوجوانوں کو شاندار ٹورنامنٹ کے انعقاد پر سراہا اور بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔ اس موقع پر کرکٹ میچ کو براہ راست بھی نشر کیا گیا۔جبکہ اس موقع پر راجہ لالہ محمد ایوب، ملک منیر اعوان صدر پوٹھوہار ویلفیئر ٹرسٹ کہوٹہ،سابق چیئرمین زکوٰۃ کمیٹی تحصیل کہوٹہ عنائت اللہ ستی اورشائقین کرکٹ کی بڑی تعداد گراونڈ میں موجود تھی۔

معروف روحانی شخصیت صاحبزادہ ساہیں محمد سلیم اور نوجوان سیاسی وکاروباری شخصیت عدیل افضل معروف ولی اللہ حضرت پیر شاہ غازی ؒکے مزار اقدس پر حاضری

The well-known spiritual figure Sahibzada Sahin Muhammad Saleem and the young political and business figure Adeel Afzal visited the shrine of the well-known Waliullah Hazrat Pir Shah Ghazi

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،14ستمبر2023)
معروف روحانی شخصیت صاحبزادہ ساہیں محمد سلیم اور نوجوان سیاسی وکاروباری شخصیت عدیل افضل معروف ولی اللہ حضرت پیر شاہ غازی ؒکے مزار اقدس پر حاضری کے موقع پر دعائے فاتحہ کر رہے ہیں،اس موقع پر اپنے بیا ن میں صاحبزادہ ساہیں محمد سلیم نے کہا کہ اولیائے اللہ کے آستانے رشد و ہدایت کے روشن مینار ہوتے ہیں‘ ہمیں چاہئے کہ اولیائے اللہ کی زندگیوں کو مشعل راہ بنا کر اپنی زندگی گزاریں تاکہ ہماری دنیا و آخرت دونوں سنور جائیں انہوں نے کہا کہ ہمارے ایمان کی بنیاد توحید ہے‘ ہماری محبتوں کا مرکز صرف اللہ‘ اس کا رسول اور آل بیعت ہے‘ صوفیائے اکرام نے پوری زندگی اللہ اور درود مصطفیٰ ﷺکی صدا دی مگر جب تک ہم اپنے دلوں میں خواہشات اور جھوٹ کے بتوں کو نہیں توڑیں گے اس وقت تک کامیاب نہیں ہوں گے۔

Show More

Related Articles

Back to top button