
کہوٹہ: نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام
اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ ایوشہ ظفر اور چیف میونسپل آفیسر کہوٹہ عمیر
سلطان کا تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن۔ متعدد دکانیں سیل کر کے ہزاروں
روپے جرمانہ وصول کیا گیا۔جبکہ مصروف ترین شاہراہ کہوٹہ پنڈی روڈ پر
لگائے گئے سہولت بازار کو ختم کر کے سڑک کو کھلا کر دیا گیا۔ عوامی مفاد
پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا۔ تجاوزات مافیا اور گرانفروشوں کو نہ صرف
جرمانے و چالان ہونگے بلکہ دکانیں سیل کرکے خلاف ورزی کے مرتکب افرادکو
جیل کی ہواکھانا پڑے گی۔ تفصیل کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ ایوشہ ظفر
اور چیف میونسپل آفیسر کہوٹہ عمیر سلطان، انسپکٹر راجہ عامر اشتیاق، نذر
کیانی، محمد شکیل، محمد طفیل،سب انجینیئر حبیب اللہ شہزاد اور دیگر
سرکاری افسران و اہلکاراں کے ہمراہ کہوٹہ شہر مین بازار، قدیر بازار،
مچھلی چوک، میلاد چوک، کوٹلی لنک روڈ، پنجاڑ چوک اور شہر بھر کا دورہ
کیا۔ اس دوران تجاوزات کرنے والوں کے خلا ف سخت ایکشن لیا گیا جبکہ
اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ ایوشہ ظفر اور چیف میونسپل آفیسر کہوٹہ عمیر سلطان نے
کہا کہ کسی سفارش اور دباؤ کو خاطر میں نہیں لائیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔
کہوٹہ: نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام
12ربیع الا ول کے حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ ایو شہ ظفر کی زیر
صدارت امن کمیٹی کا اجلاس۔ جلوس کی سکیورٹی،صفائی ستھرائی اور دیگر
انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی۔ اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ کے آفس سمیت سرکاری
عمارتوں اور چوراہوں کو برقی قمقموں سے سجا دیا گیا۔ جلو س 12ربیع الاول
کو صبح دس بجے مرکزی جامع مسجد کہوٹہ سے حسب روائت نکالا جائے گا جوکہ
مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا واپس جامع مسجد میں اختتام پذیز ہو گا۔ اجلاس
میں اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ ایو شہ ظفر، ڈی ایس پی کہوٹہ افضل لودھی، چیف
میونسپل آفیسر کہوٹہ عمیر سلطان،ایم ایس کہوٹہ ڈاکٹر ثمینہ خان بھٹی، ایس
ایچ او کہوٹہ راجہ عبدالمجید، تحصیلدرا کہوٹہ وقاص اکرم،سب انجینیئر حبیب
اللہ شہزاد، انضمام ستی، سول ڈیفنس، ٹریفک وارڈنز علمائے کرام قاری عثمان
عثمانی، مولانا ہاشم ظہور نقیبی، نمبردار صداقت شاہ، متولی امام بارگاہ
کہوٹہ،سکیورٹی اداروں کے مقامی افسران اور ممبران امن کمیٹی نے شرکت کی۔



