18 October 2024DailyNewsHeadlineOverseas newsPothwar.com

Norway: Grand Mawlid al-Nabi ﷺ Conference Held in Klofta with Diverse Community Participation

منہاج القرآن کلوفتہ کے زیر اہتمام ایک عظیم الشان میلاد النبیﷺ کانفرنس منعقد ہوئی

اوسلو(پوٹھوار ڈاٹ کام،عقیل قادر،18، اکتوبر، 2024ء ) –منہاج القرآن کلوفتہ کے زیر اہتمام ایک عظیم الشان میلاد النبیﷺ کانفرنس منعقد ہوئی جس میں بڑی تعداد میں دورونزدیک سے خواتین و حضرات نے بچوں کے ہمراہ شرکت کی اور نبی پاک ﷺ سے اپنی عقیدت و محبت کا اظہار کیا۔ کانفرنس میں پاکستانیوں کے علاوہ صومالین اور عرب کمیونٹی نے بھی شرکت کی۔ کانفرنس کا آغاز قاری انصر علی قادری نے تلاوت قرآن پاک سے کیا، صاحبزادہ یاسین سعید اور دیگر نے بارگاہ رسول ﷺ میں نعت شریف پیش کی۔ نوجوان مذہبی اسکالر ناصر علی اعوان نے تقریب کی نقابت کے فرائض اردو اور نارویجن زبان میں احسن انداز میں ادا کیے۔ علامہ اقبال فانی نے اصحاب رسول کا حضور نبی کریم ﷺ سے محبت و عقیدت پر مدلل خطاب فرمایا۔ انہوں نے کہا کہ جب عروہ بن مسعود مسلمان نہیں ہوئے تھے کفار مکہ کی جانب سے وفد کے قائد بنا کر بھیجے گئے وہ حیرانی سے صحابہ کرام ؓ کا طرز عمل دیکھتے رہے اور واپس جا کر قریش سے یوں مخاطب ہوئے اے اہل مکہ، حضرت محمد ﷺ کا خون بہانا کیسے ممکن ہے جب ان کے صحابہ ان کے وضو کے بچے پانی تک کو زمین پر گرنے نہیں دیتے، وہ آپ کے لعاب کو اپنے منہ پر مل لیتے ہیں اور تعظیم کا یہ حال ہے کہ آپ کی طرف نظر آٹھا کر نہیں دیکھتے۔ منہاج القرآن کلوفتہ کے صدر آصف جاوید نے تمام مہمانوں کامیلاد کانفرنس میں شرکت کر کے رونق بخشنے پر شکریہ ادا کیا۔ عمران اسلم، محمد رضوان الحق اور سائرہ نثار کا محفل میلاد کا خوبصورت انتظام و انصرام کرنے پر خصوصی شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اویس اعجاز، چوہدری مشتاق احمد برنالی، نجم الثاقب، حاجی ریاض احمد، زرتاش بشیر اور دیگر کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے اوسلو سے کانفرنس میں خصوصی شرکت کی۔ ورلڈ اسلامک مشن یس ہائیم کے امام و خطیب مولانا انعام الحق نے اختتامی دعا کرائی، بارگاہ رسول ﷺ میں درودوسلام پیش کیا گیا اور تمام حاضرین کی تواضع ضیافت میلاد سے کی گئی۔

Oslo (Pothwar.com, Aqil Qadir, October 18, 2024) – Under the auspices of Minhaj-ul-Quran Klofta, a grand Mawlid al-Nabi ﷺ conference was held, attracting a large gathering of men, women, and children from nearby areas to express their love and devotion to the Holy Prophet Muhammad ﷺ. The event also saw participation from Pakistani, Somali, and Arab communities.

The conference began with a recitation of the Holy Quran by Qari Ansar Ali Qadri, followed by naats (poetic praises) presented by Sahibzada Yasin Saeed and others in honor of the Prophet ﷺ. Young religious scholar Nasir Ali Awan skillfully hosted the event in both Urdu and Norwegian.

Renowned scholar Allama Iqbal Fani delivered a thought-provoking speech on the love and reverence the companions of the Prophet ﷺ had for him. He narrated the famous account of ‘Urwah ibn Mas’ud, who observed the profound respect the Companions had for the Prophet, noting how they wouldn’t let even a drop of his ablution water fall to the ground, reflecting their unwavering devotion.

President of Minhaj-ul-Quran Klofta, Asif Javed, expressed his gratitude to all the attendees for gracing the conference with their presence. He extended special thanks to Imran Aslam, Muhammad Rizwan Haq, and Saira Nisar for their outstanding organization of the event. Additionally, he acknowledged the contributions of guests from Oslo, including Owais Ijaz, Chaudhry Mushtaq Ahmed Bernali, Najm-ul-Saqib, Haji Riaz Ahmed, and Zartash Bashir.

The conference concluded with a heartfelt supplication led by Imam and Khatib of World Islamic Mission, Yesheim, Maulana Inam ul Haq, followed by the recitation of Durood and Salam. The event culminated with a special feast served to all attendees.

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button