DailyNewsHeadlineOverseas newsPothwar.com

London: Pothwar.com Celebrates 25th Anniversary with Former MPA Col. M. Shabbir as Guest of Honour

پوٹھوار ڈاٹ کوم کا پچیسویں یوم تاسیس، کرنل شبیر اعوان مہمان خصوصی

لندن (پوٹھوار ڈاٹ کام، محمد نصیر راجہ، 14 اکتوبر 2024) –  پوٹھوار ڈاٹ کام، جو  خطہ پوٹھوار  اور اس کے گردونواح میں خبروں کی فراہمی کا ایک ممتاز نیوز پورٹل ہے، نے اپنے 25ویں یوم تاسیس کی تقریب بڑے دھوم دھام سے منائی۔ یہ تقریب سلاؤ میں منعقد کی گئی، جس میں صحافیوں، کمیونٹی کے رہنماؤں اور پلیٹ فارم کے حامیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اس تقریب کے مہمان خصوصی سابق رکن صوبائی اسمبلی (ایم پی اے) کرنل (ر) محمد شبیر تھے، جنہوں نے پچھلے پون صدی کے دوران پوٹھوار ڈاٹ کام کی خدمات کو سراہا۔ کرنل شبیر نے پوٹھوار ڈاٹ کام کی جانب سے وقت پر، درست اور کمیونٹی مرکوز خبروں کی فراہمی میں اہم کردار کو اجاگر کیا۔ انہوں نے چئیرمین محمدنصیرراجہ کی رہنمائی میں پلیٹ فارم کی کامیابیوں کی تعریف کی، جس نے مقامی مسائل کی کوریج، پوٹھوار کی ثقافت کے فروغ اور ڈائاسپورا میں اتحاد کو بڑھانے میں اپنا کردار ادا کیا۔

تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، تلاوت کے فرائض میں پیر صاحب سید ساجد حسین شاہ ہمدانی آستانہ عالیہ بھنگالی شریف گوجرخان نے ادا کئے۔ بعد ازاں ملک نصیر نے نذرانہ نعت پیش کی۔  سٹیج سیکریٹری کے فرائض راجہ عمر حیات نے ادا کئے۔ راجہ احسان، حبیب رشید، حافظ سعید ہاشمی، زرین بھٹی، شکیل کیانی اور دیگر معززین نے حاضرین سے خطاب کیا۔ ہر ایک نے پوٹھوار ڈاٹ کام کے سفر پر روشنی ڈالی اور مقامی نیوز ویب سائٹ کے قیام کے چیلنجز اور کامیابیوں پر بات کی، جو اب مقامی اور بین الاقوامی آڈیئنس کے لیے ایک معتبر معلومات کا ذریعہ بن چکی ہے، خاص طور پر وہ لوگ جو بیرون ملک پوٹھواری بولنے والے ہیں۔

پوٹھوار ڈاٹ کام کی 25ویں سالگرہ کی تقریب کے دوران تین ممتاز شخصیات کو کمیونٹی کی خدمات کے اعتراف میں شیلڈز دی گئیں۔ آصف ربانی قریشی، صحافی اکرم الحق قریشی، اور حافظ سعید ہاشمی، جو ووکنگ شاہ جہاں مسجد کے امام ہیں، کو ان کی کمیونٹی کے لئے خدمات کو سراہا گیا۔

تقریب کے اختتام پر، مہمانوں کو پوٹھوار ڈاٹ کام کی 25 سالہ تاریخ کی یادگار خبروں کی نمائش کے لیے ایک خصوصی سیشن پیش کیا گیا۔ کرنل شبیر نے پوٹھوار ڈاٹ کام کی ٹیم کے ساتھ مل کر ایک یادگاری کیک بھی کاٹا، جو اتحاد اور عزم کی علامت تھی، اور اس سنگ میل پر ایک نئے عزم کا عہد کیا۔

یہ سالگرہ کی تقریب پوٹھوار ڈاٹ کام کے علاقائی صحافت پر اثر و رسوخ کی ایک مثال تھی، اور اس کے جاری کوششوں کا ثبوت تھی کہ وہ پوٹھوارکمیونٹی کی آوازوں اور مسائل کو اجاگر کرتا رہے گا

London (Pothwar.com, Mohammad Naseer Raja, October 16, 2024) – Pothwar.com, a leading news portal serving the Pothwar region and beyond, celebrated its 25th anniversary with a grand event. The ceremony, held to mark this milestone, brought together journalists, community leaders, and supporters of the platform in Slough. The guest of honour for the evening was former Member of Provincial Assembly (MPA), Col. (R) Muhammad Shabbir Awan, who praised Pothwar.com for its dedicated service to the region over the past two and a half decades.

During the event, Col. M. Shabbir highlighted the significant role that Pothwar.com has played in providing timely, accurate, and community-focused news under the guidance Chairman Mohammad Naseer Raja. He commended the platform for its commitment to covering local issues, promoting the Pothwar culture, and fostering a sense of unity within the diaspora through its news coverage and community engagement.

The ceremony started with Qura’an recitation by Pir Syed Sajid Shah Hamdani of Bhangali Shareef, Naat was presented by Malik Naseer, And  Raja Ehsan, Habib Rashid, Hafiz Saeed Hashmi, Zareen Bhatti, Shakil Kiyani and various dignitaries who shared their experiences and reflected on the platform’s journey. They addressed the public and  discussed the challenges and successes of establishing a local news website that has now grown into a trusted source of information for both local and international audiences, particularly the Pothwari-speaking community living abroad.

During the 25th anniversary celebrations of Pothwar.com, three distinguished individuals were awarded shields for their exemplary contributions to the community. Asif Rabbani Qureshi of Rabbani Kidney Centre, journalist Ikram-ul-Haq Qureshi, and Hafiz Saeed Hashmi, the Imam of Woking Shah Jahan Masjid, were recognized for their dedication and service.

As the ceremony concluded, the audience was treated to a special segment showcasing memorable news coverage from Pothwar.com’s 25-year history. Col. M. Shabbir, along with the platform’s team, cut a commemorative cake to mark the occasion, symbolizing the unity and dedication that has brought Pothwar.com to this significant milestone.

The anniversary celebration served as a testament to Pothwar.com’s impact on regional journalism and its continued efforts to highlight the voices and concerns of the Pothohar community.

Show More

Related Articles

Back to top button