لندن (پوٹھوار ڈاٹ کام محمد نصیر راجہ، 11, جون، 2024) –برطانیہ میں انتخابات کے حوالے سے ورکر ز پارٹی کی جانب سے تقریب منعقد کی گئی جس میں لوٹن ناتھ، ساؤ تھ حلقے سے شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا جس کے بعد لیبر پارٹی سے دوری اختیار کرکے ورکر پارٹی میں شمولیت کرنے والے اہم سیاستدان وحیدر اکبر اور ڈاکٹر یاسین رحمٰن سمیت دیگر مقررین نے خطاب کیا۔ برطانیہ کے مشہور سیاست دان جارج گیلوے جو ماضی میں لیبر پارٹی کے اہم ستون تھے مگر غزہ اور فلسطین میں اسرائیلی جارحیت پر برطا نوی حکومت اور لیبر پارٹی کا خاموش تماشائی بن جانے اور فلسطین مخالف پالیسی کے باعث انہوں نے لیبر پارٹی کو خیر باد کہا اور اپنی جماعت ’’ورکر زپارٹی‘‘ بنائی اور اب ورکر پارٹی نے 4جولائی کے عام انتخابات کیلئے بڑی تعداد میں امیدوار میدان میں اتار دیئے ہیں۔ لوٹن نارتھ سے ورکر پارٹی برطانیہ نے وحید اکبر کو اپنا پارلیمانی امیدوار چنا ہے جو متعدد بار کونسلرز جب کہ سابق میئر لوٹن بھی رہ چکے ہیں جبکہ لوٹن ساؤتھ سے ڈاکٹر یاسین الرحمٰن ورکر پارٹی کے مضبوط امیدوار ہیں۔ لوٹن سمیت برطانیہ کے بعض انتخابی حلقوں سے آزاد امیدوار بھی قسمت آزمائی کر رہے ہیں۔جارج گیلوے جو ہمیشہ سے فلسطین کے حقوق اور برطانیہ کی ترقی کی بات کرتے ہیں۔
London (Pothwar.com Mohammad Naseer Raja, 11, June 2024) – An event was organized by the Workers’ Party in connection with the elections in Britain, in which citizens from Luton North, South Constituency participated in large numbers.
The ceremony started with the recitation of the Holy Quran, after which important politicians who after distancing themselves from the Labor Party, Wahider Akbar and Dr. Yasin Rehman, addressed other speakers.
The famous British politician George Galloway, who was an important pillar of the Labor Party in the past, formed Workers Party UK after the British government anti-Palestinian policy,
The Worker Party has fielded a large number of candidates for the general elections of July 4. Worker Party UK has chosen Waheed Akbar as its parliamentary candidate from Luton North, who is a multiple-time councillor and former mayor of Luton, while Dr. Yasin ur Rehman is a strong Worker Party candidate from Luton South.
Independent candidates are also trying their luck from some constituencies in Britain, including Luton. George Galloway, who has always spoken about Palestinian rights and the development of Britain