لندن : (پوٹھوار ڈاٹ کام، محمد نصیر راجہ، 14، جنوری2024ء) –45 سالہ پاکستانی بزنس مین خالد محمود کو لندن میں قتل کر دیا گیا۔ میٹرو پولیٹن پولیس کو لاش 9جنوری کو پارکنگ میں گاڑی سے ملی۔ میٹ پولیس کے مطابق پولیس نے قتل کے شبے میں ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔ گرفتاری لندن سے 100میل دور ہیمپشائر کے علاقے میں کی گئی۔مقتول کا تعلق سرگودھا سے تھا اور وہ لندن میں موبائل کے کاروبار سے منسلک تھے۔ چیف سپرنٹنڈنٹ سائمن کرک کا کہنا ہے کہ کاروباری سینٹر میں قتل کی واردات پر شہریوں کے تحفظات سے آگاہ ہیں۔ سائمن کرک کا مزید کہنا ہے کہ ہم نے ایک شخص کو گرفتار کیا ہے، عوام کیلئے کوئی خطرہ نہیں۔ پولیس نے عوام سے تفتیش میں تعاون کی اپیل کی ہے۔ واضح رہے کہ اسپیشلسٹ کرائم پولیس قتل کی تفتیش کر رہی ہے
London: (Pothwar.com, Mohammad Naseer Raja, 14, January 2024) – 45-year-old Pakistani businessman Khalid Mehmood was killed in London. The Metropolitan Police found the body in a car park on January 9. According to the Met Police, the police have arrested a person on suspicion of murder. The arrest was made in Hampshire, 100 miles away from London. The victim belonged to Sargodha and was associated with the mobile phone business in London. Chief Superintendent Simon Kirk says he is aware of the concerns of citizens over the killings at the business centre. Simon Kirk added that we have arrested one person, and there is no danger to the public. The police have appealed to the public for cooperation in the investigation. It should be noted that the specialist crime police is investigating the murder