مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،4جولائی 2023) کہوٹہ پنجاڑ چوک میں فائرنگ کا واقع ایک شخص قتل خواتین سمیت 4 افراد زخمی، سفیل مہربان ساکن کھڈیوٹ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اپنے مالک حقیقی سے جا ملا جبکہ اسکے بھائی وسیم سمیت 2 خواتین اور محمد اکرام نامی شخص زخمی ذرائع کے مطابق وجہ عناد دیرینہ دشمنی پولیس مصروف تفتیش،واقعے کی اطلاع جنگل کی آگ کی طرع پھیل گئی،تفصیلات کے مطابق پنجاڑ چوک اندھا دھند فائرنگ کر کے سفیل مہربان ساکن کھڈیوٹ کو قتل کر دیا گیا جبکہ سفیل کا بھائی وسیم، محمد اکرام اور خاتون زینب بی بی، سفینہ زوجہ غلام مرتضی زخمی جنکو طبی امداد کے لیے ٹی ایچ کیو ہسپتال کہوٹہ منتقل کر دیا گیا پولیس موقع پر موجود ذرائع کے مطابق وجہ ذاتی دشمنی بتائی جا رہی ہے فائرنگ کی خبر جنگل میں آگ لگنے کی طرح پھیلی عوام کی بڑی تعداد موقع پر پہنچی۔
Mator, Kahuta (Pothwar.com Kabir Ahmad Janjua, 4 July 2023) In Kahuta Panjar Chowk, one person was killed, 4 people including women were injured, Sufail Meherban resident of Khadyot succumbed to his injuries, while 2 women including his brother Waseem and a person named Muhammad Ikram were injured according to sources. The long-standing enmity police are busy investigating, the report of the incident spread like a forest fire, according to the details, Sufail Meherban resident of Khadyot was killed by firing indiscriminately in Panjar Chowk, while Sufail’s brother Waseem, Muhammad Ikram and woman Zainab Bibi, Safina’s wife Ghulam Murtaza were injured and were shifted to THQ Hospital Kahuta. According to the sources present at the police site, the reason is said to be personal enmity.
عید کے پرمسرت موقع پر دوکانداروں نے جی بھر کر لوگوں کو لوٹا
On the joyous occasion of Eid, the shopkeepers looted the people
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،4جولائی 2023) عید کے پرمسرت موقع پر دوکانداروں نے جی بھر کر لوگوں کو لوٹا،روزمرہ گھریلوں استعمال میں ہونے والی تمام اشیا میں کئی گنا اضافہ کر کے لوگوں کی مشکلات میں اضافہ کیا گیا،حاجیوں، نمازیوں اورنماز عید کی تیاریوں میں مصروف دوکانداروں نے اشیا کے نرخوں میں کئی گنا اضافہ پر کئی لوگوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا دو ایام قبل دو سو روپے میں پانچ کلو فروخت ہونے والے ٹماٹر عید کے موقع پر 150روپے کلو، چھ سو روپے کلو فروخت ھونے والی ادرک 1200 روپے اور سو روپے کلو فروخت ہونے والا لیموں آج دو سو روپے کلو فروخت ہوتا تھا۔ سبزی کے ساتھ مفت میں دیا جانے والا دھنیا سو روپے میں جبکہ مرغی کے علاؤہ گوشت آلو پیاز مصالحہ جات کے نرخوں میں ہو شربا اضافہ دیکھا گیاکئی گناہ اضافہ لگا کر اشیائے خوردونوش بیچنے والے انہی دوکانداروں کی دوکانوں کے باہرخوبصورت نام بھی آویزاں کیے ہوئے ہیں جس میں بسم اللہ، کلیامی، غوثیہ اور دیگر اسلامی نام رکھے گئے ہیں مگر ناجائز منافع خوری میں پہلے نمبر پر ہیں۔