DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com
Kahuta; Tahir Chauhan, the head of the Newspaper Vendors Union, will be seriously ill
اخبار فروش یونین کے سر پر ست اعلیٰ طاہر چوہان شدید علیل ہو گے

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،13دسمبر2022)
اخبار فروش یونین کے سر پر ست اعلیٰ طاہر چوہان شدید علیل ہو گے،ساتھیوں، دوستوں سے صحت یابی کی دعا کی اپیل،تفصیل کے مطابق پریس کلب کہوٹہ (رجسٹرڈ) سے منسلک اخبار فروش یونین کے سر پر ست اعلیٰ طاہر چوہان گذشتہ کچھ ہفتوں سے شدید بیمار ہیں ڈاکٹروں نے ان کو مکمل ریسٹ کر نے کا کہا ہے انہوں نے اپنے ساتھیوں، دوستوں سے صحت یابی کی دعا کی اپیل کی ہے گذشتہ روزمعروف سیاسی وسماجی شخصیت مجیب اللہ ستی المعروف ڈاکٹر مناء اور ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ(رجسٹرڈ) کبیراحمد جنجوعہ اخبار فروش یونین نے سر پر ست اعلیٰ اخبار فروش یونین کہوٹہ طاہر چوہان کی رہائش گاہ بنڈھیا میں جا کر ان کی عیادت کی اور ان کو جلد صحت یابی کی دعا دی ہے۔

Mator ( Pothwar.com Kabir Ahmad Janjua, 13 December 2022)
Tahir Chauhan, the head of the Newspaper Sellers Union is seriously ill, asking colleagues and friends to pray for his recovery, according to the details, Tahir Chauhan, the head of the Newspaper Sellers Union affiliated with the Press Club Kahuta (registered), has been ill in the last few weeks. The doctors have asked him to rest completely. He has appealed to his colleagues and friends to pray for his health. Kabir Ahmad Janjua Newspaper Vendors Union went to the residence of Tahir Chauhan in Bandhia and visited him and prayed for his speedy recovery.
جس کو ٹکٹ ملے گا اسی کو ووٹ دوں گا
I will vote for whoever gets the ticket

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،13دسمبر2022)
پی ٹی آئی کی معروف سیاسی وسماجی شخصیات چوہدری واحد آف پیکاں نے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دھڑے کی سیاست کر تا ہوں، خان کا سپاہی ہوں جس کو ٹکٹ ملے گا اسی کو ووٹ دوں گا،نہ کبھی مامے چاچے کی سیاست کی ہے نہ ہی اس کا قائل ہو ں الیکشن جب بھی ہونگے اپنا ووٹ پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈز کو ہی دوں گا ان خیالات کا اظہار معروف سیاسی و سماجی شخصیت نے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں تحریک انصاف کے سامنے حکمران ٹولہ ٹھہر نہیں پائے گا عمران خان نے بلا تفریق عوام کو صحت کارڈ کی سہولت فراہم کی جو کہ آج کے دور میں کسی نعمت سے کم نہیں شکست کے خوف سے پی ڈی ایم حکمران ٹولہ الیکشن نہیں کروانے سے ڈر رہا ہے ملک کے معاشی استحکام کے لیے نئے انتخابات اشد ضروری ہے حکمران ٹولے نے ریاست نہیں اپنی اپنی لوٹ مار کو بچایا ہے شہباز سرکار نے ایک دھیلے کا بھی عوام کو ریلیف نہیں دیا امپورٹڈ حکومت نے ملکی معیشت کا بیڑہ غرق کر کے رکھ دیا ہے پی ٹی آئی کا دور حکومت سنہری تھا عوام کو ریلیف مل رہا تھا۔
پنجاب ٹیچرز یونین ضلع راولپنڈی کے انتخابات مکمل۔ قاضی محمد عمران صدر، جبکہ راجہ تیمور اختر آف کہوٹہ ضلع راولپنڈی کے جنرل سیکرٹری منتخب
Elections of Punjab Teachers Union district Rawalpindi completed. Qazi Muhammad Imran President, while Raja Taimur Akhtar of Kahuta was elected General Secretary
کہوٹہ: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,عمران ضمیر, 13دسمبر2022)— پنجاب ٹیچرز یونین ضلع راولپنڈی کے انتخابات مکمل۔ قاضی محمد عمران صدر، جبکہ راجہ تیمور اختر آف کہوٹہ ضلع راولپنڈی کے جنرل سیکرٹری منتخب.سردار قاسم گروپ شکست کھا گیا۔تفصیلات کے مطابق پنجاب ٹیچرز یونین
ضلع راولپنڈی کے انتخابات مکمل یونائیٹڈ پینل اور شاہین پینل کے مابین مقابلہ یونائیٹیڈ پینل نے میدان مار لیا۔قاضی محمد عمران صدر، جبکہ راجہ تیمور اختر آف کہوٹہ ضلع راولپنڈی کے جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے۔ اس موقع پر سیاسی و سماجی شخصیات وکلاء، صحافیوں، معززین علاقہ، اساتذہ نے راجہ تیمور اختر کی کامیابی پر انکو مبارکباد دی۔ اس موقع پر راجہ تیمور اختر نے کہا کہ مجھ پر اساتذہ نے جس اعتماد کا اظہار کیااس پر پورا اترونگا۔ اساتذہ کے حقوق کا تحفظ اولین ترجیح ہو گی عوام کو ریلیف مہیا کرونگا۔ اس سے قبل بھی نائب صدر رہا اور ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا جن لوگوں نے تعاون کیا اور اعتماد کا اظہار کیا انکا مشکور ہوں۔
عبد الوہاب بنی پیکاں میں وفات پا گے
Abdul Wahab passed away in Bani Paikan

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،13دسمبر2022)
ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ بواہز ہائی سکول مواڑہ فیصل جنجوعہ کے برادر نسبتی عبد الوہاب وفات پا گے نمازے جنازہ میں سینکڑوں افراد کی شرکت،تفصیل کے مطابق کہوٹہ کے معروف تاجرماسٹر ٹائیلزلنک روڈ کہوٹہ والے ماسٹر خالد محمود کا جواں سال بیٹا، عبدالرحمان،طاہر خالد کا بھائی اورہیڈ ماسٹر گورنمنٹ بواہز ہائی سکول مواڑہ فیصل جنجوعہ کے برادر نسبتی عبد الوہاب رضائے الٰہی سے وفات پا گے ان کی نمازے جنازہ ان کے آبائی گاؤں بنی پیکاں میں ادا کیا گیانماز ے جنازہ میں سیاسی وسماجی شخصیات چوہدری واحد آف پیکاں، سابق وائس چیئرمین یوسی دوبیرن خورد مرزا محمد مسعود،معروف ٹرانسپورٹر راجہ افتخار،سیاسی وسماجی شخصیت سید نجم الحسن نقوی،رستم جاوید، ضیاالحق، محمد عرفان،محمد عمران، نعمان اللہ سمیت سینکڑوں افراد شریک ہیں۔



