DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Muhammad Abdul Hadi, a karate player from Kallar Syedan, has been included in Pakistan’s national karate team for the Asian Karate Championship titles.

کلر سیداں سے تعلق رکھنے والے کراٹے کے کھلاڑی محمد عبدالہادی کو ایشیئن کراٹے چمپیئن شپ مقابوں کے لیئے پاکستان کی قومی کراٹے ٹیم میں شامل کرلیا گیا

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,13،دسمبر,2022)—کلر سیداں سے تعلق رکھنے والے کراٹے کے کھلاڑی محمد عبدالہادی کو ایشیئن کراٹے چمپیئن شپ مقابوں کے لیئے پاکستان کی قومی کراٹے ٹیم میں شامل کرلیا گیا جس کے بعد یہ پاکستانی ٹیم کے ساتھ ازبکستان روانہ ہوگیا پاکستانی ٹیم تاشقند میں منعقدہ ایشیئن کراٹے چیمپین شپ میں پاکستان کی نمائندگی کرے گی۔

Kallar Syedan ( Pothwar.com, Ikramul Haq Qureshi, 13, December 2022) – Muhammad Abdul Hadi, a karate player from Kallar Syedan, was included in the Pakistan National Karate Team for the Asian Karate Championship. Pakistan team left for Uzbekistan The Pakistani team will represent Pakistan in the Asian Karate Championship held in Tashkent.

چوآ خالصہ شہر میں 18 سالہ طالب علم کو گولی مار کر زخمی کر نے کے الزام میں ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا

A case has been registered against a person for shooting and injuring an 18-year-old student in Choa Khalsa

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,13،دسمبر,2022)—چوآ خالصہ شہر میں 18 سالہ طالب علم کو گولی مار کر زخمی کر نے کے الزام میں ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیاواقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور مضروب کو ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں سے راولپنڈی شفٹ کر دیا۔محمد قمر الزمان سکنہ چوآ خالصہ نے مقدمہ درج کراتے ہوئے بیان دیا کہ گزشتہ روز دن ایک بجے کے قریب میں، میری بیوی اور میرا 18 سالہ بڑا بیٹا شاویز حیدر اپنے گھر میں موجود تھے کہ اسی اثناء میں مسمی رضوان سیڑھیوں کے راستے دیوار پھلانگ کر ہمارے گھر میں داخل ہو گیا اوآتے ہی میرے بیٹے کو پکڑ کر مارنا شروع کر دیا، میں نے منع کیا تو اس نے اپنی ڈب سے پسٹل نکال لیا قتل کرنے کی نیت سے پانچ عدد سیدھے فائر مجھ پر کئے جو میں خوش قسمتی سے بچ گیا میرا بیٹا شاہ ویز چھڑانے کیلئے آگے بڑھا تو ملزم نے سیدھا فائر میرے بیٹے پر کیا جو اسے بائیں پیٹ پر لگا جو زخمی ہو کر گر پڑا۔پولیس مصروف تفتیش ہے۔

کلرسیداں کے سردار عدیل انجم کو پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ میڈیا ٹیم ضلع راولپنڈی کا ایگزیکٹو ممبر مقرر کر دیا گیا

Sardar Adeel Anjum of Kallar Syedan has been appointed executive member of Pakistan Muslim League-N Youth Media Team District Rawalpindi

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,13،دسمبر,2022)—کلرسیداں کے سردار عدیل انجم کو پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ میڈیا ٹیم ضلع راولپنڈی کا ایگزیکٹو ممبر مقرر کر دیا گیا ادہر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کلر سٹی کے صدر شیخ حسن سرائیکی اور جنرل سیکرٹری سردار وسیم نے سردار عدیل انجم کو عہدہ ملنے پر مبارکباد دیتے ہوئے ایک سرگرم کارکن کی نامزدگی پر زمہ داران کا بھی شکریہ ادا کیا ہے

ملک کو شدید خطرات لاحق ہیں,چوہدری نثار علی خان

There are serious threats to the country, Chaudhry Nisar Ali Khan

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,13،دسمبر,2022)—ملک کے معروف سیاستدان سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ ملک کو شدید خطرات لاحق ہیں میں ان کا اظہار نہیں کرسکتا سیاستدان مل بیٹھ کر حالات کو درست کرنے کی کوشش کرنے کی بجائے آپس میں دست و گریبان ہیں اللہ کا کوئی معجزہ ہی ملک کو اب بچا سکتا ہے۔چار برس خاموش رھا عوام اب لنگوٹ کس لیں میں الیکشن لڑوں گا الیکشن کے بعد فیصلہ کروں گا کہ کس جماعت میں جانا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کے روز تخت پڑی میں سابق چیئرمین چوہدری خلیل احمد کی میزبانی میں ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔نظامت کے فرائض بلدیہ کلر سیداں کے سابق کونسلر عابد زاہدی نے سرانجام دیئے،اس موقع پر چوہدری نثار علی کے فرزند تیمور علی خان بھی موجود تھے۔چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ چار سال سے خاموش تھا عوام اب لنگوٹ کس لیں میں نے قومی اسمبلی کے دونوں حلقوں سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے عوام تیاری کرلیں ہم نے اس بار نئے انداز میں الیکشن لڑنا ہے مجھے ووٹ دینے والوں کو کبھی شرمندگی نہیں ہوسکتی میں نے اللہ کی توفیق سے ووٹ کو عزت بھی دی اور لوگوں نے ترقیاتی کام بھی کیئے۔آج بڑے بڑے تیس مار خانوں کو لوگ کرپٹ کہہ جاتے ہیں مگر مجھ پر کوئی انگلی نہیں اٹھا سکتا مگر میں جو کچھ بھی ہوں وہ اللہ کے بعد آپ لوگوں کی ووٹوں کی وجہ سے ہوں،پینتیس پینتیس سالوں سے لوگ میرے ساتھ چل رہے ہیں یہ میرے لوگ میرا سرمایہ ہیں،میں جو کچھ بھی ہوں آپ کی ووٹ کی طاقت سے ہوں مسلم لیگ ن،پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی میں سے کوئی مائی کا لعل سامنے آئے جس نے میرے جتنے ترقیاتی کام کروائے ھوں؟انہوں نے کہا کہ میں چار سال خاموش رھا بہت بڑی بڑی قیمتیں لگیں کوئی اور ہوتا تو بک چکا ہوتا تو کب کا بک چکا ہوتا مگر میں اس ضمیر سے پیدا ہی نہیں ہوا جو عہدے کے لالچ میں بک جائے،عزت عہدے سے نہیں کردار سے ہوتی ہے۔انہوں نے ملک کے حالات کو خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملک کو شدید خطرات لاحق ہیں مگر میں اس کا اظہار یہاں نہیں کرسکتامجھے مستقبل سےخوف آتا ہے میں سیاستدان ہوں آپ کی امیدوں کو مایوسوں میں نہیں بدلنا چاہتا مگر سیاستدان ملک کو درپیش خطرات کو نظر انداز کرکے آپس میں گالم گلوچ اور بدست و گریبان ہیں جو زیادہ گالم گلوچ کرتا ہے اس کی زیادہ بڑی خبر بنتی ہے اب اس ملک کو اللہ کا کوئی معجزہ ہی بچا سکتا ہے مگر اللہ کے معجزے صرف ان لوگوں پر نازل ہوتے ہیں جو اللہ اور اس کے رسول کے احکامات کی بجاآوری کرتے ہیں اور سچائی پر قائم رہتے ہیں اس ملک کو لوگوں کی گزر بسر کے لیئے اگلے برس چالیس ارب کی رقم درکار ہے لوگوں کو دووقت کی روٹی کہاں سے ملے گی؟انہوں نے کہا کہ لوگ سوال کرتے ہیں کہ میں کسی پارٹی میں شامل کیوں نہیں ہو جاتا تو میرا جواب یوں ہے کہ عمران خان میرا سکول اور کرکٹ سے دوست ہے اس نے مجھے ہمیشہ عزت دی میں اس دوستی کو قائم رکھنا چاہتا ہوں دوسری جانب میں ان لوگوں میں شامل ہوں جنہوں نے مسلم لیگ ن قائم کی میں نے تیس برس اس جماعت کو دیئے میں نہیں چاہتا کہ ان کے ساتھ شامل ہوکر عمران خان کو برا کہوں یا عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوکر جس مسلم لیگ ن میں تیس برس گزارے اسے برا کہوں،میں سیاست میں جاری گالم گلوچ کی سیاست کا حصہ ہرگز نہیں بننا چاہتا۔کسی بھی جماعت میں شامل ہوکر اس کے راستے پر نہیں نہیں چلنا چاہتا صرف اللہ کے بعد عوام کی ووٹ کا محتاج رھنا چاہتا ہوں۔دریا کے بہاؤ کے ساتھ تیر کر منزل پالینا کوئی کمال نہیں میں دریا کے بہاؤ کے مخالف سفر کروں گا اور اللہ کی رضا اور عوام کی طاقت سے کامیاب ہوں گا میں جس کشتی کا ملاح ہوں اس کی منزل کا فیصلہ کرنے کا اختیار بھی میری پاس ہی رہنا چاہیئے میں الیکشن میں کامیابی کے بعد آپ کی مشاورت سے فیصلہ کروں گا کہ کس جماعت کے ساتھ چلنا ہے آپ کو کبھی شرمندہ نہیں ہونے دوں گا انہوں نے کہا کہ وہ اس بار نئے انداز میں الیکشن لڑیں گے میرے پاس سچائی دیانت اور خدمت ہے جو لوگ اس پر یقین رکھتے ہیں وہ میرے ساتھ چلیں عوام الیکشن کی تیاری کے ساتھ ساتھ ملک کے لیئے بھی دعا کریں دال روٹی کا بندوبست کرلیں۔

 

حکومت کی توجہ عوامی خدمت کی بجائے اپنے کیسز ختم کروانے پر مرکوز ہے, محمد بشارت راجہ

The government’s focus is on finishing its cases instead of public service, Mohammad Basharat Raja

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,13،دسمبر,2022)—صوبائی وزیر پارلیمانی امور محمد بشارت راجہ نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت کی توجہ عوامی خدمت کی بجائے اپنے کیسز ختم کروانے پر مرکوز ہے جس کی وجہ سے ملک معاشی طور پر دیوالیہ پن کی جانب گامزن ہے۔حکومت کے پاس عوامی فلاح کا کوئی ایجنڈا نہیں،عام انتخابات میں پی ٹی آئی کے امیدوار بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز گھگڑ سنال روڈ کی تقریب سنگ بنیاد سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس پر ایک کروڑ 96 لاکھ روپے کی لاگت آئے گی۔اس موقع پر محمد ناصر راجہ کے علاؤہ پی ٹی آئی کے مقامی رہنما بھی موجود تھے۔محمد بشارت راجہ نیکہا کہ ملک کو معاشی بحران کا سامنا ہے اور مہنگائی نے عوام کا جینا محال کر رکھا ہے۔عالمی منڈی میں تیل کے نرخ کم ہونے بھی حکمران لوگوں کو ریلیف دینے کو تیار نہیں انہوں نے کہا کہ عمران خان قوم کیخیرخواہ ہیں اور وہ پاکستان کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل کرنا چاہتے ہیں جن کی اس جدوجہد میں قوم آج ان کے ساتھ کھڑی ہے۔انہوں نے کہا کہ ماضی کی طرح اب بھی صوبے کے عوام کے بنیادی مسائل حل کرنے کے لیئے کوشاں ہیں۔جبکہ وفاقی حکومت اپنے خلاف مقدمات کو ختم کرانے میں مصروف ہے اسے ملک اور عوام کو درپیش مسائل سے کوئی دلچسپی ہی نہیں ہے۔

مولاناعبدالرشید ربانی کے دورہ کلرسیداں میں تاریخ ساز استقبال

Maulana Abdul Rasheed Rabbani’s visit to Kallar Syedan received a historic reception

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,13،دسمبر,2022)—مركز ربانيہ مسجد ودارالعلوم جامعه ربانیہ ربانی کالونی کلر سیداں میں شیخ الاسلام مفتی محمد تقی عثمانی اور یاد گار اسلاف مولاناعبدالرشید ربانی کے دورہ کلرسیداں میں تاریخ ساز استقبال،حسن انتظام پرتاجر برادری کے علاوہصحافی برادری اور جمعیت علمائے اسلام کے رضاکاروں کے اعزاز میں پر تکلف استقبالیہ دیا جس میں حاجی ریاست حسین،شیخ حسن ریاض،زین العابدین عباس،راجہ ظفر محمود،مفتی سلیم محمود ربانی،خان امجد,راجہ محمد سعید،جاویداقبال،حافظ کامران حشر،چوہدری محمد اشفاق، دانیال نزاکت،پرویزاقبال وکی اور دیگر نے شرکت کی۔

بلدیہ کلرسیداں کے بورڈ ٹیکس کی وصولی کے لیئے ٹھیکیدار کے اہلکاروں کی اندھیر نگری،دوکان کے افتتاح کے چند گھنٹوں بعد ہی دوکاندار کو گیارہ ہزار سے زائد کا نوٹس تھما دیا

For the collection of board tax of Kallar Syedan municipality, the contractor’s officials were blindsided, a few hours after the opening of the shop, a notice of more than 11,000 was handed over to the shopkeeper

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,13،دسمبر,2022)—بلدیہ کلرسیداں کے بورڈ ٹیکس کی وصولی کے لیئے ٹھیکیدار کے اہلکاروں کی اندھیر نگری،دوکان کے افتتاح کے چند گھنٹوں بعد ہی دوکاندار کو گیارہ ہزار سے زائد کا نوٹس تھما دیا دوکانداروں کا اہلکار ملک احسن کے رویئے اور اختیارات سے تجاوز پر اس کے خلاف فوری مقدمہ کے اندراج کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق کلرسیداں کے ایک شہری نے گزر بسر کے لیئے ایک دوکان قائم کی افتتاح کے چند ہی گھنٹوں بعد بورڈ ٹیکس کی وصولی کے لیئے ٹھیکیدار کا اہلکار ملک احسن آ پہنچا اور اس نے گیارہ ہزار چالیس روپے کی فوری ادائیگی کا نوٹس بھی تھما دیا اسے بتایا گیا کہ چند گھنٹوں قبل ہی دوکان قائم کی گئی ہے ابھی سے ٹیکس کی ادائیگی کیسے کی جائے تو اس کا جواب تھا کہ وہ اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں کا دفتری اہلکار ہے جب اس سلسلے میں اے سی کلر کے دفتر سے رجوع کیا گیا تو وہاں اس نام کا کوئی اہلکار تعنیات ہی نہ تھا اس طرح ٹھیکیدار کا اہلکار مختلف ناموں اور حوالوں سے دوکانداروں سے بورڈٹیکس کے نام پر بھاری رقم وصول کر رھا ہے جس کے لیئے وہ مسلسل غلط بیانی اور جھوٹ سے بھی کام لے رھا ہے مقامی دوکانداروں نے اس اہلکار کے انتہائی جاہلانہ اور غیر زمہ دارانہ رویئے کا فوری نوٹس لینے اور اس کے خلاف مقدمہ کے اندراج کا پرزور مطالبہ کیا ہے

محلہ اکبری,چوآ خالصہ۔چوہدری محمد ایاز کی والدہ طویل علالت کے بعد انتقال کرگئیں

Mohalla Akbari, Choa Khalsa. Chaudhry Muhammad Ayaz’s mother passed away after a long illness

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,13،دسمبر,2022)—فنانس منسٹری اسلام آباد کے ریٹائرڈ آفیسر چوہدری محمد ایاز،دبئی کے معروف کاروباری چوہدری ابرار احمد اور مسلم لیگ ن یوسی چوآ خالصہ کے صدر چوہدری وقاص گجر کی والدہ محترمہ طویل علالت کے بعد انتقال کرگئیں نمازجنازہ آج بروز منگل دن گیارہ بجے چوآخالصہ میں ادا کی جائے گی

Show More

Related Articles

Back to top button