Kahuta; Sadaqat Ali Abbassi will contest elections for PTI in NA-57 and Ghulam Murtaza Satti will contest elections in PP7, All other PTI candidates who had applied to contest elections have withdrawn election applications.
حلقہ این اے 57سے صداقت علی عباسی اور حلقہ پی پی سیون سے غلام رتضیٰ ستی پی ٹی آئی کے امیدوار ہیں۔ باقی تمام امیدواروں نے کاغذات واپس لے لیے تحریک انصاف کہوٹہ کے دفتر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے۔ غلام مرتضیٰ ستی نے کہا کہ کامیاب ہو کر تھانہ کلچر اور پٹوار کلچر کا خاتمہ کرینگے۔ انھوں نے کہا کہ نوجوان روزگار کے لیے تڑپتے رہے مگر شاہد خاقان عباسی کا منشی نوکریاں فروخت کرتارہا۔ انھون نے کہاکہ لاکھوں کی آبادی صاف پانی سے محروم ہے۔ تحریک انصاف متحریک ہے ۔اور عمران خان کے ویژن کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے ۔میں پہلے بھی قومی اسمبلی میں رہ چکا ہوں۔ اور اب کلر سیداں اور کہوٹہ پر مشتمل اس حلقہ میں عوام کے مسائل حل کریں گے ۔کیڈٹ کالج قائم کرینگے۔ عوام صاف ستھری اور پڑی لکھی قیادت کا چناؤ کریں آئندہ حکومت پی ٹی آئی کی ہو گی۔ انھوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ مخالفین کے پراپیگنڈے کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ۔تحریک انصاف کے کارکن صرف غلام رتضیٰ ستی اور صداقت علی عبا سی کو وؤٹ دینگے۔ انھوں نے دستبردار ہونے والے پی ٹی آئی کے امیدواران راجہ وحید احمد خان اور حافظ سہیل اشرف کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر حافظ سہیل اشرف نے کہا کہ پارٹی ڈسپلن کی پابندی کرتے ہوئے ۔ہم نے کاغذات واپس لیے کلر سیداں سے پی ٹی آئی کے امیدواران کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرینگے ۔راجہ وحید احمد خان نے کہا کہ آج ہم بند گلی میں کھڑے ہیں ۔راجہ محمد علی دو مرتبہ کامیاب ہوئے پہلی مرتبہ انکے ساتھ تھا۔ کہوٹہ شہریوں کے لیے 22کروڑ کی واٹر سپلائی منصوبہ خرد برد ہو گیا۔ مگر انھوں نے انکوائری تک نہ کی میں نے عوام کے مسائل حل کرنے کی خاطر الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا تھا۔ راجہ صغیر احمد کوئی پروگرام نہ دے سکے۔ انھوں نے الیکشن کو کبڈی میچ سمجھ رکھا ہے۔ راجہ ظہور اکبر کو چےئر مین بنایا مگر انھوں نے بھی وعدہ کر کے قبرستان اور واٹر سپلائی کا مسلہ حل نہ کیا۔ کا میاب ہو کر ان کرپٹ اشرفیہ کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔