DailyNews

یورپی یونین کا مہاجرین کے تمام کیمپ بند کرنے کا فیصلہ

EU leaders plan secure migrant centres

London;  refugee camps are to be shut down and Secure centres for migrants may be set up in EU states to process asylum claims under a deal reached after marathon talks at a summit in Brussels.

The controlled centres would be set up by EU states on a voluntary basis and migrants whose claims were rejected would be “returned”.Refugees could be resettled in EU states which agreed to take them.

یورپی یونین نے مہاجرین سے متعلق قوانین کو سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یورپی یونین کے ممالک نے پناہ گزینوں سے متعلق نئے معاہدے پر اتفاق رائے پیدا کر لیا ہے جس کے تحت پناہ گزین کیمپ بند کردیئے جائیں گے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق برسلز میں یورپی یونین کے سربراہان کا اجلاس ہوا جس میں رات بھر کے طویل مذاکرات کے بعد پناہ گزینوں کے حوالے سے ایک معاہدہ طے پا گیا ہے۔ جس کے تحت تارکین وطن کے کیمپوں کو بند کر کے عارضی کیمپ بنایا جائے گا جو مہاجرین کی دستاویزات کی جانچ پڑتال کرکے اس کا فیصلہ کرے گا کہ کسے سرحد پار کرنے کی اجازت دی جاسکے گی اور کسے واپس کردیا جائے گا۔

یورپی یونین کے درمیان یہ مفاہمتی عمل یورپی ممالک کی سرحدوں پر بڑھتے ہوئے تارکین وطن کی تعداد اور اس سے پیدا ہونے والے مسائل کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ طویل اجلاس کے دوران سربراہان نے سیکیورٹی رسک، مہاجرین کی آباد کاری اور ضروری سہولیات کی دستیابی کے امکانات پر بھی غور کیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button