Kallar Syedan; FIR registered by Kallar police against those who were attacked
پولیس تھانہ کلر سیداں نے ملی بھگت سے مظلوم پارٹی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا
اندھیر نگری، چوپٹ راج، پولیس تھانہ کلر سیداں نے سکوٹ کے رہائشی رمضان حسین کی درخواست پر پرچہ درج کر نے کے بجائے حملہ آور پارٹی کی جانب سے پرچہ کر لیا، تفصیلات کے مطا بق رمضان حسین نے درخواست دی محمد ظریف اور اسکے دوبیٹوں فہد ظریف اور شہر یار ظریف نے میر ے گھر پر حملہ کر کے ڈنڈوں ،مکوں اور تھپڑوں سے تشدد کا نشانہ بنایا اور گھر کے اندر داخل ہو کر خواتین کو ہراساں کیا اور ننگی گالیاں دیں ۔ پولیس مقدمہ درج کر کے مجھ کو انصاف فراہم کر ے، درخواست پر کا روائی کے بجائے تھانہ کلر سیداں نے حملہ آور پارٹی سے ملی بھگت کر کے ان کی درخواست پردفعہ337A(1)،147ت پ، 149، 506ت پ اور 341ت پ کے تحت مظلوم رمضان حسین اور دیگر پانچ اشخاص، نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم انوار الحق راجہ، احترام الحق، رئیس احمد، امیر حمزہ اور نعمان عزیر جوکہ مو قع پر ہی مو جود ہی نہیں تھے کے خلاف ایف آئی آر کاٹ دی۔جبکہ ان کی جانب سے دی گئی درخواست پر کو ئی کا روائی نہیں کی گئی۔ رمضان حسین نے چیف جسٹس آف پاکستان، سی پی او راولپنڈی اور ڈی ایس پی کہوٹہ سے صو رتحال کو نو ٹس لے کر اسے انصاف فراہم کر نے کی اپیل کی ہے۔
Kallar saydan police is always same i ask chief justice of pakistan plz take notices on it