DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Long queues to get flour at government rates in Kallar Syedan

کلرسیداں میں سرکاری نرخوں پر آٹے کے حصول کے لیے طویل قطاریں

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی،22،ستمبر,2022)— کلرسیداں میں سرکاری نرخوں پر آٹے کے حصول کے لیے طویل قطاریں،آٹے کے تھیلے کم پڑ جاتے ہیں تفصیلات کے مطابق عام مارکیٹ میں آٹے کے نرخوں میں بھاری اضافے کے بعد لوگوں کی بڑی تعداد سرکاری نرخوں پر آٹے کی خریداری کے لیئے چوآ روڈ کے ایک نجی بنک کے عقب میں آٹا لانے والی گاڑی کے منتظر رہتے ہیں جب گاڑی آتی ہے تو لوگ طویل قطار کی شکل میں اپنی باری کے منتظر رہتے ہیں خواتین کو ترجیح بنیادوں پر آٹا فروخت کیا جاتا ہے آٹے کے خواہشمندوں کی طویل قطار میں بعض اوقات لوگ گھنٹوں بعد بھی آٹے کے حصول میں ناکام رہ جاتے ہیں ان کی باری آنے تک آٹا ختم ہو جاتا ہے۔

Kallar Syedan ( Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, 22, September 2022)- Long queues to get flour at government rates in Kallar Syedan, and bags of flour were not enough. After that, a large number of people waited for a flour truck behind a private bank on Choa Road to buy flour at government rates, Flour is sold on a priority basis, sometimes people are unable to get flour even after hours in the long queue of flour, and the flour runs out by the time it is their turn which is causing huge problems.

ہسپتال میں پڑے شدید زخمی اور نیم مردہ شخص کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کرنے کا دعوی انتہائی بھونڈہ مذاق ہے۔

The claim of arresting a seriously injured and half-dead person in the hospital with the help of modern technology is a farcical joke by Kallar police

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی،22،ستمبر,2022)— کلرسیداں پولیس کی پھرتیاں،قتل کے ایک مقدمہ میں ہسپتال میں نیم مردہ حالت میں پڑے ملزم فہیم کو واقعہ کے 14 گھنٹوں کے اندر جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹلیجنس ذرائع کی مدد سے قابو کرنے کا انتہائی شرمناک اور بھونڈہ دعویٰ کر دیا گزشتہ روز چوآ خالصہ شہر میں عمران جابر قتل کیس کا ملزم فہیم اختر تشویشناک حالت میں ٹی ایچ کیو ہسپتال کلرسیداں سے کلر پولیس کی موجودگی میں راولپنڈی ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔تھانہ کلرسیداں کی ٹیم نے قتل کے مقدمہ میں نامزد ملزم فہیم اختر کے مبینہ فرار کی کوشش کو بھانپتے ہوئے اسے نیم مردہ حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال میں گزشتہ رات دس بجے کے قریب ہتھکڑی ڈال کر قابو کرنے کا دعویٰ کیا ہے جبکہ زیر علاج ملزم شدید مضروب ہے اور مثانے میں خون کے رساؤ کی وجہ سے انتہائی نگہداشت کی وارڈ میں زیر علاج ہے۔ کلرسیداں پولیس نے نیم مردہ حالت میں ہسپتال کے بیڈ پر پڑے قتل کے نامزد ملزم فہیم اختر کو ہتھکڑی لگا کر اسے قابو کرنے کا دعوی کردیا پولیس نے ملزم سے تفتیش کرنے کی کوشش کی۔ہلانے جلانے پر بھی بے ہوش ملزم نہ بولا تو ڈاکٹرز کے منع کرنے پر پولیس ٹیم ملزم کو ہتھکڑی لگا کر پولیس اہلکار کا پہرہ بٹھا کر واپس لوٹ آئی۔ہسپتال میں پڑے شدید زخمی اور نیم مردہ شخص کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کرنے کا دعوی انتہائی بھونڈہ مذاق ہے۔

آئیسکو سب ڈویژن کلر سیداں اور چوآخالصہ میں بدترین لوڈ شیڈنگ

Worst load shedding in IESCO sub-division Kallar Syedan and Choa Khalsa

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی،22،ستمبر,2022)— دو سابق وزرائے اعظم شاہد خاقان عباسی اور راجہ پرویز اشرف کے حلقہ انتخاب میں آئیسکو سب ڈویژن کلر سیداں اور چوآخالصہ میں بدترین لوڈ شیڈنگ نے صارفین کو ذہنی امراض میں مبتلا کردیا کلرسیداں شہر کے سوا دیگر تمام فیڈرز اور سب ڈویژن چوآخالصہ کے دونوں فیڈرز پر بجلی کی بدترین لوڈ شیڈنگ جاری ہے ہر ایک گھنٹہ بعد ایک گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ جاری ہے اور اس میں کمی کا بھی کوئی امکان نظر نہیں آ رہا۔ صارفین کے مطابق بدترین لوڈ شیڈنگ نے نظام زندگی بری طرح سے متاثر ہوا ہے دن رات کا سکون غارت ہو گیا ہے رات کو بھی جاگ کر ہی بسر کرنا پڑتا ہے جس سے عام افراد کے علاؤہ معمر افراد کمسن بچوں اور مریضوں کو اذیت ناک صورتحال کا سامنا ہے۔حکومت بجلی کے نرخوں میں ریکارڈ اضافے کے بعد بھی بجلی کی فراہمی میں ناکام ہے صرف بجلی ہی نہیں سوئی گیس کی بھی کوڈشیڈنگ جاری ہے کم پریشر سے چولھے بجھ چکے ہیں۔

حاجی مخمور حسین نے موضع چکیالی تا موہڑہ وینس کی ڈیڑھ کلومیٹر روڈ کو اپنی مدد آپ کے تحت تین لاکھ روپے کی ذاتی رقم سے پختہ کروا کر اسے گاڑیوں کی آمدورفت کے قابل بنا دیا

Haji Makhmour Hussain paved the one and a half kilometer road from Mouza Chakyali to Mohra Vaince with his personal money of three lakh rupees and made it passable for vehicles

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی،22،ستمبر,2022)— یونین کونسل سموٹ کے گاؤں چکیالی کی سماجی شخصیت حاجی مخمور حسین نے موضع چکیالی تا موہڑہ وینس کی ڈیڑھ کلومیٹر روڈ کو اپنی مدد آپ کے تحت تین لاکھ روپے کی ذاتی رقم سے پختہ کروا کر اسے گاڑیوں کی آمدورفت کے قابل بنا دیا۔انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ماضی میں سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سمیت،راجہ محمد علی، راجہ صغیر احمد اور دیگر سیاسی رہنماؤں کی توجہ روڈ کی خستہ حالی کی جانب مبذول کروائی مگر کسی نے سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا جس کی وجہ سے مجبورا اس روڈ کو اپنی مد د آپ کے تحت پختہ کروانا پڑا۔

راجہ طلال خلیل عمرے کی سعادت حاصل کرکے وطن واپس لوٹ آئے

Raja Talal Khalil returned home after performing Umrah

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی،22،ستمبر,2022)— مسلم لیگ ن یوتھ ونگ ضلع راولپنڈی کے جنرل سیکرٹری راجہ طلال خلیل عمرے کی سعادت حاصل کرکے وطن واپس لوٹ آئے ہیں ان کے قریبی دوستوں اور احباب نے انہیں اسلام آباد ائیرپورٹ پر خوش آمدید کہا اور مبارکباد دی۔ادہر مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد،مسلم لیگ ن کی مرکزی جنرل کونسل کے رکن چوہدری تنویر اختر شیرازی،چوہدری توقیر اسلم نے ان کی رہائش گاہ جا کر ان سے ملاقات کی اور عمرے کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد دی۔

پاکستان راہ حق پارٹی کلرسیداں کی جانب سے متاثرین سیلاب کی مدد کیلئے 40 لاکھ روپے کے امدادی سامان کی تیسری کھیپ سکھر روانہ کردی گئی

The third batch of relief goods worth 40 lakh rupees has been sent to Sukkur by the Pakistan Rah Haq Party Kallar Syedan to help the flood victims

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی،22،ستمبر,2022)— پاکستان راہ حق پارٹی کلرسیداں کی جانب سے متاثرین سیلاب کی مدد کیلئے 40 لاکھ روپے کے امدادی سامان کی تیسری کھیپ سکھر روانہ کردی گئی جس میں 100خیمے 100رضایئاں،100 تلایئاں،200 بیگ راشن،نقدی کھانے پینے کی اشیاء کے ساتھ ضروریات زندگی کی اشیاء شامل ہیں۔سامان لے کر حافظ احسان مولانا سیلم ربانی،مولانا قاسم الحق چلاسی،حافظ شیر افضل حمزہ زاہد،مولانا عامر عباس،مولانا نعمان عباس، مولانا عبدالرحمن عباسی پر مشتمل وفد سکھر کے لیئے روانہ ہو گیا۔

جاوید شاہ مہمند کی کمسن بیٹی کا اچانک انتقال ہو گیا

Javed Shah Mehmend young daughter passed away

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی،22،ستمبر,2022)— کلرسیداں میں پی ٹی آئی کے سرگرم کارکن جاوید شاہ مہمند کی کمسن بیٹی کا اچانک انتقال ہو گیا نماز جنازہ میں سابق کونسلر بلدیہ شیخ حسن ریاض،عثمان خان،امیر عالم،منشی ندیم،اکرام الحق قریشی،حاجی طارق تاج اور دیگر نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button