DailyNewsHeadline

پاکستان تحریکِ انصاف حلقہ این اے59اور پی پی 10میں انتشار کا شکار, چوہدری محمد امیر افضل نے اپنے عہدے سے استعفیٰ

Rawalpindi; PTI vice President Ch M Afzal resigns and deplores leadership

پاکستان تحریکِ انصاف حلقہ این اے59اور پی پی 10میں انتشار کا شکار ہوگئی پی ٹی آئی ضلع راولپنڈی کے سینئر نائب صدر اور ممبر سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی چوہدری محمد امیر افضل نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے چک بیلی خان میں چوہدری محمد امیر افضل نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ خان غلام سرور خان کی منافقانہ پالیسی نے حلقہ این 59اور پی پی10 میں پی ٹی آئی کی سیاست کو تباہ کر کے رکھ دیا ہے پہلے اس نے اپنی منافقانہ چالوں سے اس حلقہ کے مقبول ترین امیدوار کرنل (ر)اجمل صابر راجہ کے ٹکٹ پر قبضہ کیا پھر چوہدری امیر افضل کو آخری وقت تک 99فیصد ٹکٹ کا کہہ کر اپنی منافقت کی پالیسی سے ایک غیر مقبول عورت کو ٹکٹ دلوا دیا جس کا اس حلقے کے لوگوں نے نام تک نہیں سنا ہوا انہوں نے کہا کہ عمران خان کو اس بات کا فوری نوٹس لینا چاہئے اور اس قسم کے آدمی کے پارٹی کے اندر کردارکو محدود کیا جائے چوہدری محمد امیرا فضل اور این اے59کے ٹکٹ کے امیدوار کرنل(ر) اجمل صابر راجہ نے کہا کہ ان سے متعلقہ کارکن کسی صورت خان سرور کو ووٹ نہیں دیں گے اور کل تک اپنے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے توقع کی جا رہی ہے کہ کرنل (ر)اجمل صابر راجہ اور چوہدری امیر افضل ایک آزادد ھڑے کے ساتھ الیکشن لڑیں گے

Rawalpindi; Ch M Ameer Afzal, Senior vice President PTI, Distt Rawalpindi has resigned from the PTI party and has accused Ghulam Sarwar Khan as hypocrite, Ch Ameer Afzal was bitter after ticket he was promised in NA-59 and PP10 went to Col (r) Ajmal Sabir Raja.

 

Show More

Related Articles

Back to top button