DailyNewsGujarKhan

Gujar Khan; Ch Hamid praises work of Raja Parvez Ashraf

گوجرخان کے لئے سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کی خدمات نا قابل فراموش ہیں,چوہدری حمید

گوجرخان کے لئے سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کی خدمات نا قابل فراموش ہیں سابق وزیر اعظم کے دور میں گوجرخان میں میگا پروجیکٹ لگے نا اہل قیادت نے پانچ سال میں گوجرخان کو مسائل کا گڑھ بنا دیا ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلزپارٹی یوسی تھاتھی کے صدر چوہدری حمید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی واحد جماعت ہیں جس نے ہمیشہ غریب عوام کی آواز سنی پی پی پی کے دور میں ہمیشہ ملک میں ترقی ہوئی عوام کو روز گار ملے پی پی پی کے لیڈران نے عوام اور ملک کے لئے جانیں قربان کی آج ملک میں جمہوریت شہید ذوالفقار علی بھٹو کی وجہ سے ہے گوجرخان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ راجہ پرویز اشرف نے گوجرخان میں جتنے ترقیاتی کام کروائے ان کی پاکستان کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی پی پی پی کے دور میں گوجرخان میں ریلوے انڈر پاس ،پاسپورٹ آفس کا قیام چکوال روڈ ،سوئی گیس کا منصوبہ گرلز کالج ،بجلی کے منصوبے مین روڈ لاتعداد لنک روڈ گلیاں نالے اس کے علاوہ اربوں کے منصوبے لگائے گے لیکن گوجرخان کی عوام کی بدقسمتی کہ 2103میں گوجرخان پر نااہل قیادت مسلط ہونے کی وجہ سے گوجرخان میں کوئی بھی میگا پروجیکٹ نہ لگ سکا اور سابق وزیر اعظم کے منصوبوں پر تختیاں لگا کے عوام کی آنکھوں میں دھول ڈالنے کی ناکام کوشش کرتے رہے چوہدری حمید نے کہا کہ عوام جان چکے کہ راجہ پرویز اشرف ہی گوجرخان کی عوام کی آواز اسلام آبادکے ایوانوں میں بلند کر سکتے ہیں عوام سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروائے گے اور ایک بار پھر گوجرخان میں ترقیاتی کاموں کا آغاز ہو گا ۔

جنرل کونسلر راجہ جلیل احمد کی محنت رنگ لے آئی پاکستان تحریک انصاف کو یوسی قاضیاں میں بڑی کامیابی

جنرل کونسلر راجہ جلیل احمد کی محنت رنگ لے آئی پاکستان تحریک انصاف کو یوسی قاضیاں میں بڑی کامیابی ڈھوک بابا سلطان کے بڑے نام کپتان کی ٹیم کا حصہ بن گے ڈھوک بابا سلطان میں اقدس بھٹی کے گھر کارنر میٹنگ کا انعقاد کیا گیا تحریک انصاف حلقہ پی پی ۸ کے امیدوار چوہدری جاوید کوثر سابق ناظم یوسی چنگابنگیال راجہ جہانگیر احمد بھٹی ،جنرل کونسلر راجہ جلیل احمد ،عمران اظہر ،منصور عالم ،سردار صداقت حسین ساقی ،سردار نزاکت حسین ،نوید لطیف مغل ،محمد جمیل بھٹی ،راجہ جمال احمد کے ہمرا ہ کارنر میٹنگ پہنچے کارنر میٹنگ میں شاندار استقبال کیا گیا چوہدری جاوید کوثر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں کی جد وجہد رنگ لائے گی ہم سب دونوں پارٹیوں کو تین تین بار آزما چکے اب آپ لوگ ایک بار پاکستان کو ووٹ دے آپنی آئندہ آنے والی نسلوں کے بہتری کے لئے ووٹ دے برادری ازم ،دوستی کو کو چھوڑ کر میرٹ پر ووٹ دے ہم سب نے پاکستان کو سنوارنا ہیں اپنی آئندہ آنے والی نسلوں کے مستقبل کو محفوظ بنانا ہیں ملک کو اندھیروں سے نکالا ہیں سابق ناظم یوسی چنگا بنگیال راجہ جہانگیر احمد بھٹی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ اپناووٹ اس بار کرپٹ مافیا کے خلاف دیں ملک سے بے روزگاری کو ختم کرنے کے لئے دے ہم طویل عرصہ سے گلیوں نالیوں پر ووٹ دے رہے ہیں ملک کے 65سالہ تاریخ میں جتنے قرضے لئے گے سابقہ حکومت نے پانچ سال میں65سال کے برابر قرضے لئے ہیں ملک دو پارٹیوں نے تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کر دیا ہیں اگر ہم نے اب بھی نہ ووٹ کا درست استعمال کیا تو ہمارا حال سومالیہ ،ولاہو گا راجہ جہانگیر احمد بھٹی نے کہا کہ ہم سب مل کر کپتان کا ساتھ دیں کیونکہ تبدیلی ہم سے ہیں ہم سب مل کر عمران خان کو وزیر اعظم بنائے گے تب ہی ہم کرپٹ مافیا کے خلاف لڑ سکے گے 25جولائی ہم سب نے بلے پر مہر لگا کر یہ ثابت کرنا ہے کہ ہم تبدیلی چاہتے ہیں اقدس بھٹی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم پی ٹی آئی کا ساتھ اس لئے دے رہے ہیں کیونکہ ہم اپنے ملک میں اچھی تعلیم ،بہتر ہسپتال چاہئے کیونکہ کوئی معاشرہ اس وقت تک ترقی نہیں کر سکتا جب تک اس قوم کے جوان تعلیم یافتہ نہیں ہوں گے کا رنر میٹنگ میں شاہد قدیر بھٹی ،محمد سرفراز ،لیاقت حسین ،محمد طاہر ،نزاکت علی محمد حفیظ ،محمد شبیر،حاجی ستار،حاجی عارف نے پی پی پی کو چھوڑ کر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا ۔

سینئر ٹیچر گورنمنٹ ہائی سکول قاضیاں چوہدری وحید کی والدہ محترمہ کی نماز جنازہ ادا کی گی

سینئر ٹیچر گورنمنٹ ہائی سکول قاضیاں چوہدری وحید کی والدہ محترمہ کی نماز جنازہ ادا کی گی نماز جنازہ میں سابق صوبائی وزیر چوہدری محمد ریاض ،راجہ جاوید اخلاص ،چیئرمین یوسی قاضیاں چوہدری ناصرتاج ،وائس چیئرمین چوہدری ذوالفقار،چیئرمین یوسی چنگا بنگیال شوکت وارثی،سابق ناظم راجہ جہانگیر احمد بھٹی ،سابق ناظم یوسی قاضیاں راجہ طارق،ماسٹر گلفراز خان ،ماسٹر ساجد حسین ،سینئر ٹیچر جہانگیر اختر بھٹی،جنرل کونسلر راجہ جلیل احمد اس کے علاوہ بڑی تعداد میں ٹیچر برادری صحافی برادری سیاسی سماجی شخصیات نے شرکت کی مرحومہ کے درجات بلندی کے لئے دعا کی ۔

تعزیت کا اظہار

سینئر ٹیچر گورنمنٹ ہائی سکول قاضیاں جہانگیر اختر بھٹی ،منیجرنیشنل بنک موہڑہ بھٹیاں برانچ راجہ عبدالجبار بھٹی ،ماسٹر ساجد حسین ماسٹر ولایت حسین بھٹی،اور ماسٹر گلفراز خان نے سابق ایم پی اے اورتحریک انصاف شمالی پنجاب سینئر نائب صدر راجہ طارق کیانی کے بھائی بشارت کیانی کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا مرحوم کے بلند درجات اور لواحقین کے لئے صبر و جمیل کی دعا کی ۔

راجہ پرویزاشرف ہی حقیقی معنوں میں عوام کی نمائندگی کا حق رکھتے ہیں, چوہدری ایاز اختر وارثی

مسلم لیگی رہنما چوہدری ایاز اختر وارثی نے کہاکہ مسلم لیگ ن آمد ہ الیکشن میں تحصیل گوجرخان سے تینوں سیٹیں جیتے گئی اور انشااللہ یہ ثابت ہوگا کہ تحصیل گوجرخان مسلم لیگ ن کاگڑھ ہے تبدیلی کے کھوکھلے نعرے لگانے والوں کو سوائے شرمندگی اوررسوائی کچھ حاصل نہیں ہوگا عوام ملک میں تعمیر و ترقی چاہتے ہیں اور مسلم لیگی قائدین نے عوام کے ساتھ جو بھی وعدے کیے تھے وہ پورے کیے اب تحصیل گوجرخان سمیت ملک بھر سے مسلم لیگی اُمیدوار ہی کامیاب ہوں گئے ان خیالات کااظہار اُنہوں نے اپنے ایک بیان میں کیااُنہوں نے مزید کہا کہ تحصیل گوجرخان میں لیگی قائدین متحد ہوکر الیکشن مہم چلائیں گئے اور اپنی پارٹی کی کامیابی کے لیے بھرپور محنت کریں گئے اور انشااللہ جیت مسلم لیگ ن کی ہی ہوگی 

مخالفین پر شکست کا خوف طاری ہوچکا ہے, چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ

تحریک انصاف کے نامزداُمیدوار برائے حلقہ پی پی 8چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ نے کہا کہ تحریک انصاف کی تیزی سے بڑھتی ہوئی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے مخالفین پر شکست کا خوف طاری ہوچکا ہے لوگ جوق در جوق تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کررہے ہیں کیونکہ عوام کی اُمیدیں اب صرف اور صرف تحریک انصاف پر ہی مرکوز ہیں جو ملک میں حقیقی معنوں میں تبدیلی لائے گئی ان خیالات کااظہار اُنہوں نے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیااُ نہوں نے مزید کہا کہ آمدہ الیکشن میں تحریک انصاف گوجرخا ن سمیت ملک بھر سے بھاری اکثریت میں کامیابی حاصل کرئے گئی اور تحریک انصاف برسراقتدار آکر ملک کو ترقی کی راہ پرگامزن کرئے گئی اور انشاء اللہ تحریک انصاف کے قائد عمران خان کی قیادت میں ہی ملک ایشین ٹائیگر بننے گا اس سے قبل نواز اور زراری نے مل کر ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا اور بیرون ممالک میں اپنی جائیدادیں بنائیں لیکن ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے لیے کوئی اقدامات نہیں کیے۔

 

 

Show More

Related Articles

Back to top button