کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی،04،ستمبر,2022)—کلرسیداں کے موضع سموٹ کے قریب قتل کی واردات،ملزمان نے ٹریکٹر پر زمین میں ہل چلاتے ہوئے فائرنگ کرکے ٹریکٹر ڈرائیور کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔یہ واقعہ ہفتہ کی شام کو گاؤں کھوئی لس میں پیش آیا اطلاعات کے مطابق فریقین میں پہلے سے کشیدگی چلی آ رہی تھی 45 سالہ ندیم ہفتہ کی شام زمینوں پر ہل چلا رہا تھا کہ دوسرے فریق کے متعدد لوگ ادہر آ نکلے جنہوں نے آتشیں اسلحہ سے فائرنگ کرکے محمد ندیم کو موت کے گھاٹ اتار دیا کلرسیداں پولیس موقع پر روانہ ہو گئی ہے۔
Kallar Syedan ( Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, 04 September 2022) – In the murder incident near Smot, the accused shot at the tractor while he was plowing the land and killed the tractor driver. According to reports, the incident happened in Khoi Las village on Saturday evening. According to reports, there was already tension between the parties. 45-year-old Nadeem was plowing the land on Saturday evening when several people from the other party came out and opened fire with firearms, Muhammad Nadeem was shot dead.
چوہدری محمد ریاض نے میاں نوازشریف کو ملکی حالات سے بریف کیا اور وسیع پیمانے پر ہونے والے سیلاب کے نقصانات سے مفصل آگاہی دی
Chaudhry Muhammad Riaz briefed Mian Nawaz Sharif about the situation in the country and gave detailed information about the widespread flood damage
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی،04،ستمبر,2022)—مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ انہیں پاکستان کے حالات پر تشویش ہے میں ذاتی طور پر حکومت لینے کے حق میں نہیں تھا حکومت اور لیگی کارکنان متاثرین سیلاب کی مدد کو نکل پڑیں یہ وقت سیاست کا نہیں متاثرین کی مدد کا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لندن میں سابق صوبائی وزیر چوہدری محمد ریاض سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر اسحاق ڈار بھی موجود تھے۔چوہدری محمد ریاض نے میاں نوازشریف کو ملکی حالات سے بریف کیا اور وسیع پیمانے پر ہونے والے سیلاب کے نقصانات سے مفصل آگاہی دی اور کہا کہ لیگی کارکن ان کی پاکستان آمد کے منتظر ہیں۔میاں محمد نوازشریف نے کہا کہ ان کے دل پاکستان کے لوگوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں میں جلد ان کے ساتھ پاکستان موجود ہوں گا۔انہوں نے کہا کہ انہیں بھی پاکستان میں مہنگائی اور ابتر صورتحال پر اتنی ہی تشویش ہے جتنی عام پاکستانی کو ہے میاں نوازشریف نے کہا کہ آج پاکستان کو جن مشکلات کا سامنا ہے اس کی بڑی وجہ گزشتہ عام انتخابات میں ہماری فتح کو شکست میں تبدیل کرنا ہے۔عمران خان نے چار برسوں میں مخالفین کو گالیاں دینے کے سوا کچھ نہ کیا وہ پونے چار سال کی کارکردگی پر ہرگز بات نہیں کرتے عمران خان نے ستر برس سے زائد کا قرضہ لیا قوم کو بتائیں کہ اس رقم سے ملک و قوم کی کیا بہتری ہوئی؟کوئی موٹر ویز بنیں میٹروز بنیں؟عمران خان کا اقتدار قوم پر عذاب کی شکل میں مسلط رھا وہ آج بھی ملک میں ترقی کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہیں جس ملک میں سیاسی استحکام نہ ہو وہ ترقی نہیں کرسکتا۔عمران خان کی حکومتیں آج بھی متاثرین کی مدد کرنے کی بجائے سیاست میں مصروف ہیں انہیں پانی میں ڈوبے لوگوں سے کوئی دلچسپی نہیں۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف مسائل کے حل کے لیئے اقدامات تو کر رہے ہیں مگر لوگوں کو ریلیف دیئے بغیر بہتری ممکن نہیں میں ذاتی طور پر حکومت لینے کے حق میں نہیں تھا مگر بعض پیدا شدہ حالات کے نتیجے میں اقتدار کی کڑوی گولی کھانا پڑی ہے۔ کوشش ہے کہ اتحادی حکومت ملک کو درپیش سنگین مسائل سے نجات دلائے حکومت ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچانے میں کامیاب ہو گئی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ وہ جلد پاکستان اپنے لوگوں کے ساتھ کھڑے ہوں گے ہم سب مل کو پاکستان کو گرداب سے نکالنے میں ضرور کامیاب ہوں گے۔
ڈنیگی آگاہی واک کلرسیداں سپورٹس گراؤنڈ سے شروع ہو کر چوآروڈ پر اختتام پذیر ہوئی
The Dengue Awareness Walk started from the Sports Ground and ended at the Choa road
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی،04،ستمبر,2022)—ڈپٹی کمشنرراولپنڈی کی ہدایت پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر فرحت ابراہیم کی قیادت میں واک کی گئی جس میں پاکستان تحریک انصاف کلر سٹی کے صدر سید سیماب حیدر شاہ،راجہ اظہر اقبال، ہیلتھ انسپکٹر راجہ جبار، غلام احمد سمبل، واجد حسین،محمد عثمان، عبدالغفار سمیت لیڈیز ہیلتھ ورکرز سیاسی کارکنوں نے شرکت کی۔ڈنیگی آگاہی واک کلرسیداں سپورٹس گراؤنڈ سے شروع ہو کر چوآروڈ پر اختتام پذیر ہوئی جہاں ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر فرحت ابراہیم نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ ڈنیگی کی ٹیمیں گھر گھر سروے کر رہی ہیں عوام ان سے تعاون کریں اور ڈنیگی کے خاتمے کے لیے گھروں کو صاف ستھرا رکھے گملوں میں پانی کھڑا نہ ہونے دیں پنیے کے لیے صاف پانی دو دن سے زیادہ کا سٹور نہ کریں تاکہ ڈنیگی مچھر کے خاتمہ میں محکمہ صحت کا ساتھ دے اور ہم کلرسیداں کو ڈنیگی فری بنائیں گے۔انہوں نے سیاسی کارکنوں اور ورکروں کا شرکت پر شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر ڈنیگی آگاہی مہم میں عوام اور دوکانداروں میں پمفلٹ بھی تقسیم کیئے گئے۔
معروف سیاسی کارکن محمد صدیق منہاس کی بیوہ انتقال کر گئیں نماز جنازہ منیاندہ میں ادا کی گئی
The widow of prominent political activist Muhammad Siddique Minhas passed away and funeral prayers were offered in Manianda
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی،04،ستمبر,2022)—معروف سیاسی کارکن محمد صدیق منہاس کی بیوہ اور ماسٹر طارق منہاس کی خوشدامن انتقال کر گئیں نماز جنازہ منیاندہ میں ادا کی گئی جس میں سابق رکن اسمبلی محمود شوکت بھٹی،پیپلز پارٹی ضلع راولپنڈی کے صدر چوہدری ظہیر محمود،چوہدری صداقت حسین،توفیق تاج کیانی،تنویر ناز بھٹی،چوہدری ابرار حسین،چوہدری محمد اشفاق، چوہدری توقیراسلم،خلیفہ محمود اختر نقشبندی،زین العابدین عباس،حکیم مشتاق حسین،بیرسٹر احمد صغیر راجہ، نمبردار اسد عزیز،راجہ عرفان الحق ایڈووکیٹ،ٹھیکیدار پرویز اختر،بشیر منہاس،چوہدری مجید اشرف،ٹھیکیدار یاسین،مصطفی بابر جنجوعہ، راجہ نعمان ظفر، ماسٹر محمد آزاد،حاجی محمد سعید اور دیگر نے شرکت کی۔
تعزیت
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی،04،ستمبر,2022)—نوجوان قانون دان چوہدری اسد الرحمان اور چوہدری تنویر اختر شیرازی نے گاؤں جسوالہ جا کر ریٹائرڈ مدرس رشید اختر سے ملاقات کی اور ان کے ماموں کی وفات پر دلی تعزیت کا اظہارکیا۔
I knew this person
He was a good man
A simple man
What is wrong with some people
And more importantly what is wrong with our country?
Astafarullah!!!!!!!!
The people that shot this man should be hung