سلاو ;(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم , افتخار وارثی،01,ستمبر2022)— سلاو چالوں کا رہائشی چوبیس سالہ نوجوان رفاقت کیانی اپنے گھر کے باہر چاقو کے حملے میں قتل۔ مرحوم رفاقت کیانی سلاو میں مقیم ممتاز کشیمری راہنما سابق نائب صدر پاکستان ویلفیر ایسوسی ایشن سلاو راجہ زاکر کیانی ایڈووکیٹ کے اکلوتے بیٹے تھے ان کا آبائی تعلق سہنسہ ضلع کوٹلی آزاد کشیمر سے ہے۔ذاکر کیانی کا تعلق کلر سیداں کے چوہا خالصہ کے گاؤں سکرانہ سے بھی ہے۔ چوبیس سالہ نوجوان رفاقت کیانی کو گزشتہ دن ایک بجے کے قریب دن کی روشنی میں اپنے گھر کے باہر چاقو کے وار کر کے شدید زخمی کر دیا گیا۔ انہیں فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا مگر وہ زندگی کی بازی ہار گۓ ان کی موت کی خبر کے بعد سلاو کی فضا سوگوار ہو گی ابتدائی معلومات کے مطابق پولیس نے تین افراد کو رفاقت کیانی کے قتل کے بعد گرفتار کیا ہے جن سے پولیس تفتیش کر رہی ہے۔ چوبیس سالہ نوجوان رفاقت کیانی کے بے دردی سے قتل کے بعد کیمونٹی شدید غم و غصہ اور افسوس میں ہے۔ رفاقت کیانی کی موت کی خبر ملتے ہی ہزاروں افراد مرحوم کے والد راجہ زاکر کیانی ایڈووکیٹ اور ان کی دیگر فیملی کے ساتھ اظہار تعزیت اور افسوس کرنے کے لیے مقامی مسجد پہنچ گۓ مرحوم کے والد راجہ زاکر کیانی اکلوتے بیٹے کے قتل کے باعث غم سے نڈھال تھے برطانیہ سیمت دنیا بھر سے کیمونٹی کے تمام طبقات نے راجہ زاکر کیانی ایڈووکیٹ سے نوجوان بیٹے کی موت پر دلی تعزیت اور افسوس کا اظہار کرتے ہوے مرحوم کے بلندی درجات کے لیے دعا کی۔ رفاقت کیانی کی موت کی خبر سن کر سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کے کزن رضوان قریشی۔ پاکستان پریس کلب لندن کے صدر دنیا نیوز کے چیف رپورٹر شوکت ڈار۔ آزاد کشیمر کے سابق وزیر برقیات اطلاعات محمود ریاض۔ مسلم لیک نون آزاد کشیمر برطانیہ کے سابق صدر سابق امیدوار اسمبلی راجہ زبیر اقبال کیانی۔ سابق امیدوار پنچاب اسمبلی چیرمین النور فوڈ چوہدری اشتیاق۔ سابق مئیر سلاو چوہدری شفیق۔ سابق مشیر اطلاعات وزیراعظم آزاد کشیمر جرنلسٹ اورنگزیب چوہدری۔ سابق صدور پاکستان ویلفیر ایسوسی ایشن راجہ ایوب۔ حاجی محمد عارف۔ چوہدری جمیل تبسم۔ بیرسٹر اظہر چوہان۔ چیرمین لیبر پارٹی سلاو کونسلر فذا احمد مطلوب۔ راجہ نوید منگا۔ تحریک انصاف ساؤتھ ایسٹ لندن کے صدر راجہ زاہد۔ ممتاز کاروباری شخصیت چوہدری خورشید۔ سیمت مقامی کونسلرز کیمونٹی راہنماؤں کی بڑی تعداد سلاو کی مقامی مسجد میں مرحوم کے والد راجہ زاکر کیانی ایڈووکیٹ سیمت ان کی فیملی سے اظہار تعزیت کرنے پہنچ گۓ
Slough, UK ; ( Pothwar.com, Iftikhar Warsi, 01, September 2022)- A 24-year-old young man of Slough, Mohammed Rafaqit Kayani , was killed in a knife attack outside his house. The late Rafafat Kayani was the only son of prominent Kashmiri leader and former Vice President of Pakistan Welfare Association, Slough Raja Zakar Kayani, Advocate. Zakir Kayani is also related to village Sakrana in Choa Khalsa, Kallar Syedan.
A 24-year-old young man, Rafaqit Kayani, was stabbed outside his house in broad daylight at around 1 o’clock and seriously injured. He was immediately taken to the hospital but he lost his life. Three men have been arrested on suspicion of murder and remain in police custody.
All sections of the community from all over the world, including the United Kingdom, expressed heartfelt condolences and sorrow over the death of Raja Zakar Kayani Advocate son.
Asslamalaikum please keep our beloved Rafaqit in your prayers. Please note his name is Mohammed Rafaqit Kayani – InshAllah he is granted the highest ranks in jannah.
Asslamalaikum please keep our beloved Rafaqit in your prayers. Please note his name is Mohammed Rafaqit Kayani – InshAllah he is granted the highest ranks in jannah.