DailyNewsHeadlinePothwar.comRawat
Rawat; Effective police crackdown against drug dealers, 07 accused arrested
پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف موثر کریک ڈاؤن،07ملزمان گرفتار
روات(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,27،اگست,2022)—سی پی او سید شہزاد ندیم بخاری کی ہدایت پر راولپنڈی پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف موثر کریک ڈاؤن،07ملزمان گرفتار، 17کلو سے زائد چرس برآمد۔ تفصیلات کے مطابق آراے بازار پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف موثر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے03 منشیات سپلائرز کو گرفتار کرلیا،ملزمان سے ساڑھے12کلو سے زائد چرس برآمدہوئی، ملزم شاہد سے05 کلو55 گرام چرس اور زیر استعمال گاڑی قبضہ پولیس میں لی گئی،ملزم عثمان 03کلو812 گرام چرس اور ملزم ذوہیب سے 03 کلو809 گرام چرس برآمد کی،ملزمان نے راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں منشیات سپلائی کرنے کا انکشاف کیا، سی پی او کی ہدایات پر راولپنڈی پولیس کادیگر علاقوں میں بھی کریک ڈاؤن جاری ہے،وارث خان پولیس نے ملزم عزیز سے01کلو200گرام چرس اورملزم ظہیر سے 01کلو160گرام چرس برآمدکی، گنجمنڈی پولیس نے ملزم لقمان سے 01کلو 140گرام چرس،جبکہ پتریاٹہ پولیس نے ملزم عاطف سے 01کلو 300 گرام چرس برآمد کی،ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے، سی پی او سید شہزادندیم بخاری کا کہنا تھاکہ منشیات جیسے ناسور کے خاتمہ کے لیے منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔




