DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta; Newspaper vendor Tahir Chauhan became victims of this lumpy skin epidemic as he looses his cattle

لمپی اسکن وباء تیزی سے پھیلنے لگی غریب اخبار فروش طاہر چوہان کے لاکھوں روپے مالیت کے گائے اور بیل اس وباء کا شکار ہوئے

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،20اگست2022)
لمپی اسکن وباء تیزی سے پھیلنے لگی غریب اخبار فروش طاہر چوہان کے لاکھوں روپے مالیت کے گائے اور بیل اس وباء کا شکار ہوئے۔ غریب اخبار فروش طاہر چوہان صبح اخباریں بیچنے آتا تھا تو گائے کا دودھ بھی لاتا تھا جو مختلف گھروں میں دیتا اور اس کے گھر کا گز ر بسر ہوتا تھاگائے مرنے سے غریب اخبار فروش طاہر چوہان شدید پرشان حکومت پنجاب، اعلیٰ حکام اور تحصیل انتطامیہ سے مالی معاونت کی اپیل تفصیلات کے مطابق لمپی سکن وباء کے وار تیزی سے جاری کئی جانور مر گئے عوام کا لاکھوں کروڑوں تک کا نقصان اسی طرح کہوٹہ میں بھی بے شمار جانور اس وباء سے متاثر ہیں کئی جانور مر گئے عوام کو مالی نقصان ہوا جبکہ اگر بات کریں تو ایک غریب اخبار فروش طاہر چوہان کے لاکھوں روپے مالیت کے گائے اور بیل اس وباء کا شکار ہوئے اور مر گئے طاہر چوہان صبح اخباریں بیچ کر جانوروں کے ذریعے کمائی کر رہا تھا طاہر چوہان نے حکومت وقت سے اپیل کی ہے کہ میرے نقصان کا ازالہ کیا جائے۔

Mator, Kahuta ( Pothwar.com Kabir Ahmed Janjua, 20 August 2022)
The Lumpy skin epidemic started to spread rapidly. Cows and bullocks worth millions of rupees of the poor newspaper vendor Tahir Chauhan became victims of this epidemic. The newspaper vendor Tahir Chauhan used to come to sell newspapers in the morning, so he would also bring cow’s milk, which he would give to different houses, and his house was supported. Because of the death of the animal, newspaper vendor Tahir Chauhan, he was very upset with the Punjab government, higher authorities and Tehsil admin.

پی ٹی آئی رہنماء کرنل (ر) محمد شبیر اعوان کا حلقہ پی پی سیون کی مختلف یونین کونسلوں کا دورہ،

PTI leader Colonel (Rtd) Muhammad Shabbir Awan’s visit to various union councils of PP7 Constituency

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،20اگست2022)
پی ٹی آئی رہنماء کرنل (ر) محمد شبیر اعوان کا حلقہ پی پی سیون کی مختلف یونین کونسلوں کا دورہ،مختلف مقامات پر ہونے والی فوتگیوں والے گھروں میں گئے مرحومین کی وفات پر فاتحہ خوانی کی،لواحقین سے اظہار تعزیت کی جبکہ بیماروں کی تیمہ داری کی،تفصیل کے مطابق گذشتہ روزپی ٹی آئی رہنماء کرنل (ر) محمد شبیر اعوان نے ہمرا ہ راجہ طاہر کیانی، سردار شفاقت حسین، سردار ارشد مجید،عدیل افضل،نوید ستی کے ہمراہ مختلف یونین کونسلوں کا دورہ کیا اور مختلف مقامات پر ہونے والی فوتگیوں والے گھروں میں گئے مرحومین کی وفات پر فاتحہ خوانی کی،لواحقین سے اظہار تعزیت کی جبکہ بیماروں کی تیمہ داری کیاانہوں نے پٹواری خالد ستی، چیئرمین زکوۃ کمیٹی عنائت اللہ ستی مجیب اللہ ستی ڈاکٹر مناء کے چچا ساہیں راجہ اکرم کی وفات پر ان کے گاؤں نڑالہ یوسی ہوتھلہ جا کر ان سے اظہار تعزیت کا اور مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی،راجہ طارق کی وفات پر ان کے گاؤں سانج یوسی بیور میں جا کر لواحقین سے اظہار تعزیت کا اور مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی، 7 بہنوں کے اکلوتے بھائی عابد کی وفات پر ان کے گاؤں یوسی بیور میں جا کر لواحقین سے اظہار تعزیت کا اور مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی،غلام رسول کی وفات پر ان کے گاؤں کلاء یوسی بیور میں جا کر لواحقین سے اظہار تعزیت کا اور مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی،شہزاد عباسی کے پھوپھی زاد بھائی کی وفات پر ان کے گاؤں تمرالی بلڑیا جا کر ان سے اظہار تعزیت کا اور مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی،سابق ناظم یوسی بیور حاجی ظیفور ستی کے بھانجے کی وفات پر ان کے گاؤں بلڑیا جا کر ان سے اظہار تعزیت کا اور مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی،سردار ماجد کی رہائش گاہ جا کر ان کے والد محترم سردار طاہر کی وفات پر ان کے سے اظہار تعزیت کیا اور فاتحہ خوانی کی علاوہ ازیں انہوں نے قبر پر جاکر پھولوں کی چادر چڑھائی اور وہاں بھی دعا کی جبکہ معروف سیاسی کارکن محمد خورشید خان کی رہاہش گاہ دھپری جاکر ان کی عیادت کی اور ان کو جلد مکمل صحت یابی کی دعا دی۔

چیئرمین راجہ ندیم احمد کے صاحبزادے کی پیدائش پر چیئرمین چوہدری صداقت حسین ودیگر سیاسی افراد کی طرف سے مبارکباد

Congratulations from Chairman Chaudhry Sadaqat Hussain and other political persons on the birth of Chairman Raja Nadeem Ahmed’s son

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،20اگست2022)
چیئرمین راجہ ندیم احمد کے صاحبزادے کی پیدائش پر چیئرمین چوہدری صداقت حسین ودیگر سیاسی افراد کی طرف سے مبارکباد۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روز قبل حلقہ پی پی سیون مسلم لیگ ن کی معروف سیاسی و سماجی شخصیات چیئرمین یوسی منیاندہ چوہدری صداقت حسین،چیئرمین یوسی کنوہا راجہ پرویز قادری، محمد صغیر،عمیر فاروق اورنلہ مسلماناں سے تنویر ناز بھٹی نے معروف لیگی رہنماء چیئرمین راجہ ندیم احمد امیدوار برائے تحصیل ناظم کلر سیداں کی رہائش گاہ بحریہ ٹاؤن جا کر ان کے بیٹے کی پیدائش پر مبارکباد پیش کی اور ان کے صاحبزادے کو صحت یابی والی دراز عمری کی دعا دی،چیئرمین راجہ ندیم احمدنے تمام دوستوں کا شکر یہ ادا کیا ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button