لندن؛ (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم،محمد نصیر راجہ،۲۰،اگست,2022)—پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے بیرونِ ملک سے پاکستان آنے اور جانے والے مسافروں کو کسٹم ڈیکلریشن (بشمول کرنسی ڈیکلریشن) فارم بھرنے کو لازمی قرار دے دیا ہے۔ اس مقصد کے لیے ملک کے تمام تر ہوائی اڈوں پر بیرونِ ملک جانے والے مسافروں کے لیے بورڈنگ پاس کا اجراء کسٹمز ڈیکلریشن فارم سے مشروط کردیا گیا ہے۔
پاکستان کے تمام ہوائی اڈوں پر اب بیرونِ ملک سے آنے والے مسافروں کو کسٹمز ڈیکلریشن فارم پُر کرنا ہوگا۔ فارم میں مسافروں کے پاس موجود نقد غیر ملکی کرنسی اور زیورات کی تفصیل درج کرنا ہوگی۔
ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان آنے والی فلائٹس میں دورانِ پرواز فضائی میزبان مسافروں کو تاکید کریں گے کہ وہ کرنسی اور کسٹم ڈیکلریشن فارم ایئر پورٹ پر جمع کرائیں۔
بین الاقوامی آمد (انٹرنیشنل ارائیول ) پر آنے والے تمام مسافرروں کو کسٹمز کاؤنٹر پر ڈیکلریشن کی تفصیل امیگریشن سے قبل فراہم کرنا ہوگی۔ اس مقصد کے لیے پاکستان کسٹمز کو بھی ملک کے تمام بین الاقوامی ایئرپورٹس پر خصوصی عملہ تعینات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی کا مزید کہنا تھا کہ کسٹم ڈیکلریشن فارم جمع کرانے سے متعلق حکم پر عمل درآمد کے لیے کسٹمز حکام کے علاوہ پاکستان میں آپریٹ کرنے والی ائیرلائنز کے اسٹیشن مینیجر زکو بھی آگاہ کردیا گیا ہے۔
London; (POTHWAR.COM, Muhammad Naseer Raja, 20, August 2022)—Pakistan Civil Aviation Authority (CAA) has made it mandatory for passengers coming and going to Pakistan from abroad to fill the customs declaration (including currency declaration) form, the issuance of boarding passes for passengers going abroad at all airports in the country has been made subject to the customs declaration form.
Passengers arriving from abroad will now have to fill a customs declaration form at all airports in Pakistan. In the form, details of cash, foreign currency, and jewelry held by the passengers must be entered.
Spokesperson Civil Aviation Authority has said in a statement that air hosts will urge passengers to submit currency and customs declaration forms at the airport during flights coming to Pakistan.
All passengers arriving on international arrival must provide declaration details at the customs counter prior to immigration. For this purpose, Pakistan Customs has also been directed to deploy special staff at all international airports in the country.
The spokesperson of the Civil Aviation Authority further said that apart from the Customs officials, the station manager of the airlines operating in Pakistan has also been informed to implement the order regarding the submission of the customs declaration form.