کہوٹہ:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,عمرا ن ضمیر ،18،اگست,2022)— تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال کہو ٹہ ایم ایس ڈاکٹر ثمینہ خان بھٹی کی زیر قیادت ترقی کی شا ہراہ پر گامزن۔ 4کروڑ کی گرانٹ سے اندرونی رنگ روڈ مین داخلی گیٹ کی تعمیر اور پارکنگ ایریا پر کا م تیزی سے جاری جبکہ تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال کہوٹہ میں ”شعبہ بچگان و نوزائیدگان“ کی نئی عمارت مکمل ہو گئی۔ ایم ایس کہوٹہ ڈاکٹر ثمینہ خان بھٹی، اسسٹنٹ کمشنر کہو ٹہ سیمل مشتاق اور سابقہ اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ رابعہ سیال کی کاوشوں سے کروٹ ہائیڈروپاور پراجیکٹ چائنہ کمپنی نے گرانٹ فراہم کی۔ منصوبہ پر ایک کروڑ 23لاکھ روپے لاگت آئی۔ عمارت کی تکمیل پر کروٹ ہائیڈروپاور پراجیکٹ چائنہ کمپنی کے عبدالحفیظ نے ایم ایس ڈاکٹر ثمینہ خان بھٹی اور دیگر افسران و ڈاکٹروں،میڈیا نمائندگان، اخباری رپورٹر ز کے ہمراہ ”شعبہ بچگان و نو زائیدگان“ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر ثمینہ خان بھٹی نے بتایا کہ اس عمارت کے قیام سے ایم سی ایچ کہوٹہ پر دباؤ اور رش میں کمی آئے گی۔ اس عمارت میں ابتدائی طور پر چھ، چھ بستر ز پر مشتمل دو جنرل وارڈز، آفس، استقبالیہ روم، واش رومز کے ساتھ ساتھ ڈاکٹر ز ڈیوٹی روم بنائے گئے ہیں۔ اس موقع پر صدر دیہی ویلفیئر کونسل کہوٹہ عمران ضمیر، جنرل سیکرٹری سردار مسعود احمد، سابق نائب ناظم سیاسی و سماجی رہنما راجہ حامد اعجاز نے شہریوں اور اہلیان علاقہ کی جانب سے کروٹ ڈیم چائنہ کمپنی، اے سی کہوٹہ سیمل مشتاق، رابعہ سیال سابقہ اے سی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اسے ایک بڑا انقلابی اقدام قرار دیا اور ایم ایس کہوٹہ ڈاکٹر ثمینہ خان بھٹی کی فرض شناسی اور شاندار کارکردگی کو سراہا۔
Kahuta: ( Pothwar.com, Imran Zamir, 18, August 2022)- Tehsil Headquarters Hospital Kahuta is on the path of development under the leadership of MS Dr. Samina Khan Bhatti. With a grant of 4 crores, the construction of the entrance gate on the inner ring road and the work on the parking area is proceeding rapidly, while the new building of the “Child and Neonatal Department” has been completed in Tehsil Headquarters Hospital Kahuta. Through the efforts of MS Kahuta Dr. Samina Khan Bhatti, Assistant Commissioner Kahuta Simal Mushtaq and former Assistant Commissioner Kahuta Rabia Sial, the Croat Hydropower Project China Company provided the grant. The cost of the project is 1 crore 23 lakh rupees. On the completion of the building, Abdul Hafeez of Croat Hydropower Project China Company along with MS Dr. Samina Khan Bhatti and other officers and doctors, media representatives, and newspaper reporters visited the “Child and Neonatal Department”. On this occasion, MS Dr. Samina Khan Bhatti said that the establishment of this building will reduce pressure and rush on MCH Kahuta. In this building, two general wards consisting of six, six beds, an office, a reception room, washrooms as well a doctor’s duty room have been built in this building. On this occasion, President Rural Welfare Council Kahuta Imran Zamir, General Secretary Sardar Masood Ahmed, former deputy governor, political and social leader Raja Hamid Ejaz, on behalf of the citizens and residents of the area, Croat Dam China Company, AC Kahuta Simal Mushtaq, Rabia Sial, While thanking termed it as a major revolutionary initiative and appreciated MS Kahuta Dr. Samina Khan Bhatti’s commitment and outstanding performance.
پنجاڑ چوک کہوٹہ تا سخی سبزواری چوک اور ہسپتال روڈ تا کہوٹہ کلب کی سڑک کھنڈراٹ میں تبدیل
Panjar Chowk Kahota to Sakhi Sabzwari Chowk and Hospital Road to Kahota Club road left ruins
کہوٹہ:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,عمرا ن ضمیر ،18،اگست,2022)—پنجاڑ چوک کہوٹہ تا سخی سبزواری چوک اور ہسپتال روڈ تا کہوٹہ کلب کی سڑک کھنڈراٹ میں تبدیل۔ بارش کا پانی دکا نوں و گھروں میں داخل۔ تاجروں اور شہریوں کا لاکھوں روپے کا سامان پانی کی نذر ہو گیا۔ پنجاڑ چوک میں نالہ نہ ہونے سے آئے روز پانی کامسلہ شدت اختیار کر گیا۔ تفصیل کے مطابق پنجاڑ چوک کہوٹہ شہر میں سبزواری بیکرز، عدیل ٹرنک سٹور اور دیگر درجنوں دکانوں کے آگے نالہ نہ ہونے سے بارش کا پانی دکا نوں کے اندر داخل ہو گیا۔ جبکہ پنجاڑ چوک کے وسط میں سڑک جگہ جگہ سے گہرے گڑھوں میں تبدیل ہو چکی ہے۔ نہ صرف مقامی تحصیل کہوٹہ کے علاقہ نرڑ، پنجاڑ، کھڈیوٹ بلکہ آزاد کشمیر، پلندری کی ٹرانسپورٹ صبح و شام گزرنے سے مصروف شاہراہ کئی کئی گھنٹے بلاک رہتی ہے۔ اعلیٰ حکام نوٹس لیں۔