DailyNewsHeadlineOverseas newsPothwar.com
UAE; Pakistan independence day celebrated in Dubai
متحدہ عرب امارات؛ دبئی میں پاکستان کا یوم آزادی منایا گیا۔

متحدہ عرب امارات/مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،17اگست2022)
کہوٹہ “بھورہ حیال “کے رہائشی پاکستان مسلم لیگ ن امارات کے سینئر نائب صدر اور سرپرست اعلیٰ مغل ویلفیئر سوسائٹی آل پاکستان عبدالمجید مغل نے پاکستان کے75 واں جشن آزادی امارات کی ریاست عجمان میں پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ منائی۔ زندہ قومیں اپنے ملک کی آزادی کا جشن تجدید عہد کے ساتھ سجدہ شُکر ادا کر کے منایا کرتی ہیں۔ قوم کو یہ بھی معلوم ہونا چاہئے کہ ہمیں آزادی پلیٹ میں رکھ کر پیش نہیں کی گئی اِس آزادی کی راہ میں ہمارے بزرگوں نے بے مثال قربانیاں پیش کی تھیں۔ لاکھوں مرد و زن کو آزادی حاصل کرنے کیلئے آگ و خون کے دریا میں سے گزرنا پڑا اِس آگ و خون کے دریا سے گزرتے ہوئے جام شہادت نوش کر گئے لیکن قافلہ آزادی رواں دواں رہا اور آزادی حاصل کر کے ہی دم لیااسی سلسلے میں سینئر رہنما و سینئر نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات عبدالمجید مغل صاحب نے 75 ویں یوم آزادی کے حوالے سے عجمان کے مقامی ریسٹورنٹ میں ایک خوبصورت تقریب کا اہتمام کیا تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام مجید سے ڈپٹی جنرل سیکریٹری حاجی نواز صاحب نے کی نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم جنرل سیکریٹری ام القوین یونٹ خرم رشید نے پیش کی تقریب کی نقابت کے فرائض نائب صدر مرکز جمیل بنگیال نے ادا کیے تقریب میں پاکستان مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات کے عہدیداران وکارکنان اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے پاکستانیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی حمد ونعت کے بعد پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے قومی ترانے پیش کیے گئے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے آزادی کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور اس عہد کی تجدید کی کہ ملک پاکستان کی تعمیر وترقی کے لیے مل جل کر کام کرنے کی ضرورت ہے اور ان شائاللہ اس مقصد کے حصول کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی تقریب سے نائب صدر دوبئی یونٹ عبد الرزاق گجر نائب صدر دوبئی یونٹ غلام محی الدین مرزا ظفر محمود معروف سیاسی وسماجی شخصیت خلیل بونیری سینئر نائب صدر عجمان چوہدری عتیق ملک اسلم ممبر مرکزی ورکنگ کمیٹی شہزاد بٹ صدر پاکستان پیپلز پارٹی یو اے ای میاں منیر ہنس صدر مینارٹی ونگ جان قادر اور سینئر رہنما و سینئر نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات عبد المجید مغل نے خطاب کیا اور یوم آزادی کے حوالے سے قوم کو مبارکباد پیش کی۔




