DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com
Kahuta; Today, the 75th Independence Day will be celebrated with great enthusiasm
آج 75 واں یومِ آزادی بھرپور ملی جذبے کے ساتھ منائے گئی

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،14اگست2022)
معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ انتخاب عربی المعروف انتی راجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستانی قوم آج 75 واں یومِ آزادی بھرپور ملی جذبے کے ساتھ منائے گئی پاکستان قائد اعظم کی سیاسی تدبیر اور ان کے پہاڑ جیسے عزم کا زندہ معجزہ ہییہ وطن عزیز ہمیں کسی نے تھالی میں رکھ کر پیش نہیں کیا بلکہ اس کے لیے لاکھوں قربانیا ں دی گئی ہیں لاکھوں ماوں نے اپنے بیٹے،عورتوں نے اپنے خاوند، بھائی اس وطن عزیز کے لیے قربان کیے ہیں انہوں نے کہا کہ قائد کا پیغام اتحاد، یقین اور نظم و ضبط ہمارے عوام کے لیے اقوام عالم میں اپنے صحیح مقام کے حصول کے سفر کا ایک منظم اصول ہے قائداعظم اور ان کی قیادت میں تحریک آزادی میں حصہ لینے والے رفقا کو خراج عقیدت پیش کر تے ہیں انہوں نے کہا کہ آزاد اور زندہ قومیں اپنا یوم آزادی اس عہد کی تجدید کے ساتھ مناتی ہیں کہ وہ اپنے ملک کو حقیقی معنوں میں ایک فلاحی ریاست بنائیں گے آج کے دن ہم بحیثیت قوم یہ عہد کرتے ہیں کہ پاکستان کو بانیان پاکستان کے خوابوں کے مطابق بنائیں گے جہاں بلا رنگ ونسل ومذہب سب کو برابر کے حقوق حاصل ہوں گے اور اس مملکت کو دنیا کی ترقی یافتہ مملکت کی صفت میں شامل کر یں گے۔
Mator, Kahuta ( Pothwar.com Kabir Ahmed Janjua, 14 August 2022)
The well-known political and social figure Raja Intikhab Arabi known as Anti Raja said in a statement that the Pakistani nation today will celebrate the 75th Independence Day with great enthusiasm, Pakistan is a living miracle of the political strategy of the Quaid-e-Azam and his mountain-like determination, millions of sacrifices have been made for it, millions of mothers have sacrificed their sons, women have sacrificed their husbands, brothers for this dear country. He said that the leader’s message is unity, faith and Discipline is an orderly principle for our people in the journey to achieve their rightful place in the world. He paid tribute to Quaid-e-Azam and his comrades who participated in the freedom movement under his leadership.
پوری قوم پاک فوج کے ساتھ ہے
The entire nation is with Pakistan Army




