AJKDailyNews

AJK; Press club Chakswari journalist hold function

چکسواری پریس کلب کے زیراہتمام حلف برداری کی تقریب

چکسواری(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم) پاکستان مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات چوہدری عظیم بخش نے کہا ہے کہ صحافت ایک مقدس پیشہ ہے جو عبادت کا درجہ رکھتی ہے صحافت ریاست کا چوتھا ستون ہے اس کے بغیر ریاستی عمارت نامکمل ہے صحافیوں نے نا مساعد حالات میں بھی قلم کی پاسداری کی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے چکسواری پریس کلب کے زیراہتمام حلف برداری کی تقریب س سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ چکسواری ایک خوبصورتگلدستہ کی مانند ہے جنہوں نے ہمیشہ ذاتی مفاد کی بجائے قومی مفاد کو ترجیح دی ہے نو منتخب صدر پریس کلب عنصر محمود غزالی اور ان کی پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کرتاہوں سینٹرل یونین آف جرنلٹس کے مرکزی صدر محمد ظفیر بابا نے اپنے خطاب میں کہا کہ صحافت بلا شعبہ عبادت کا درجہ رکھتی ہے ہم اپنے محاسبہ کے لیے ہر وقت تیار ہیں آج کل صحافت میں ایسے لوگ بھی آگئے ہیں جن کا صحافت سے دور کا بھی واسطہ نہیں ہے ہم نے پوری کوشش کی ہے کہ تمام صحافیوں کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کیا جائے اور کارکردگی اہلیت اور تجربے کی بنیاد پر ان کو نمائندگی دی چکسواری پریس کلب کی حلف برداری کی تقریب میں آکر بے پناہ خوشی ہوئی ہوئی نو منتخب صدر عنصر محمود غزالی ایک مستند صحافی ہیں ان کے ساتھ منتخب ہونے والی ٹیم بلا شعبہ خداداد صلاحیتوں کی مالک ہے سب کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں سابق امیدوار اسمبلی چوہدری محمد عارف نے اپنے خطاب میں نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ نئے منتخب عہدیداران سے چکسواری کے مسائل اجاگر کرنے کی توقع کرتے ہوئے نیک تمناؤں اور خواہشات کا اظہار کرتا ہوں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے راجہ فاروق حیدر کی قیادت میں 13ویں ترمیم منظور کروا کر ریاست کو با اختیار بنانے میں جو کردار ادا کیا ہے وہ تاریخی حقیقت ہے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے ختم نبوت کا بل اسمبلی سے متفقہ طور پر منظور کروا کر ایک تاریخ ساز فیصلہ کیا ہے جس سے یقینی طور پر حکومت کی نیک نامی میں اضافہ ہوا ہے سابق امیدوار اسمبلی چوہدری محبوب اصغر نے کہا کہ صحافت بلا شعبہ ایک عبادت کا درجہ رکھتی ہے نئے عہدیداران اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے علاقائی مسائل کو اجاگر کرنے میں اپنی قلم کی طاقت کو استعمال کریں گے تمام منتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کرتا ہوں سابق امیدوار اسمبلی سائیں ذوالفقار علی نے کہا کہ صحافت میں بے شمار مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے مجودہ دور میں حقائق پر مبنی صحافت کرنا جان جوکھوں کا کام ہے چکسواری کی صحافی برادری کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں کہ انہوں نے نا مساعد حالات میں بھی اپنی قلم کی طاقت کا لوہا منوایا ہے ڈپٹی کسٹوڈین آزاد کشمیر چوہدری خلیق الزمان نے اپنے خطاب میں کہا کہ بلا شعبہ صحافت ایک مشکل کام ہے مگر چکسواری کی صحافی برادری نے ہمیشہ حق کا علم بلند کیا ہے نو منتخب صدر چکسواری پریس کلب عنصر محمود غزالی بلا شعبہ ایک مستند صحافی ہیں ان کی پوری ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے بانی صدر پریس کلب چکسواری صوفی محمد رشید احمد،سابق صدر کشمیر پریس کلب بھمبر چوہدری خالد حسین ایڈووکیٹ،تحصیل صدر پریس کلب ڈڈیال عبدالشاہد چوہدری ،سابق صدورپریس کلب چکسواری مرزا محمد نذیر،محمد رفیق بھٹی،افراز محمود راجہ ،یاسر ممتاز چوہدری،سیکرٹری جنرل انجمن تاجراں چکسواری حاجی اورنگزیب نے اپنے خطاب میں نو منتخب صدر عنصر محمود غزالی اور ان کی پوری ٹیم کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک تمناؤں و خواہشات کا اظہار کیا صدر تقریب داؤد احمد کاشف اور نو منتخب صدر عنصر محمود غزالی نے تمام شرکاء تقریب کا شکریہ ادا کیا ۔

ایصال ثواب کے لئے عطیہ کی گئی الٹراساؤنڈمشین ڈی ای او میرپور کے حوالے

چکسواری(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم) ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر میرپور ڈاکٹر چودھری اصغرعلی نے کہاہے کہ موجودہ حکومت دستیاب وسائل کے اندر عوام کوطبی سہولتیں فراہم کرنے میں اپنابھرپور کردار اداکررہی ہے چکسواری کی تمام فلاحی اورفاعی تنظیمیں رورل ہیلتھ سنٹرچکسواری کے ساتھ جومثالی تعاون کررہی ہے وہ قابل ستائش ہے ایک انسان کی جان بچاناپوری انسانیت کی جان بچاناہے رورل ہیلتھ سنٹرچکسواری کوخان آبادکی مشہور سماجی شخصیات منیر احمدرضاشبیراحمداورارشدمحمود کی جانب سے اپنے والدمحترم حاجی عبدالرفیق مرحوم اوروالدہ ماجدہ روحیلہ بی بی مرحومہ ومغفورہ کے ایصال ثواب کے لئے عطیہ کی گئی الٹراساؤنڈمشین ڈی ای او میرپور کے حوالے کرنے کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہاکہ چکسواری رورل ہیلتھ سنٹرکوہم اپنادوسر ا گھرسمجھتے ہیں اس کے تمام مسائل ہمارے ذاتی مسائل ہیں سٹاف کی کمی کودور کرناہماری ذمہ داری ہے اے ڈی ایچ اوڈاکٹرندیم فضل داد نے اپنے خطاب میں کہاکہ ہم اس سنٹرپرخصوصی توجہ دے رہے ہیں ہمیں خوشی ہے کہ اس سنٹرکاعملہ دیانت دار اور فرض شناس ہے اس سنٹرم یں روزانہ 200سے زائدمریض علاج معالجے کے لئے آتے ہیں ڈاکٹراحمدشجاع سول میڈیکل آفیسرآرایچ سی چکسواری نے اپنے خطاب میں کہاکہ عوام کی خدمت ہمار ا فرض ہے اس کام کی تنخواہ لیتے ہیں اوراس کورزق حلال کی صورت میں کھایاجائے چکسواری کی تمام رفاعی تنظیموں جن میں الفلاح سوسائٹی ایسر ہیلتھ کمیٹی چکسواری انصاف گروپ برطانیہ عدالت خان ویلفےئرٹرسٹ کاتعاون مثالی ہے ہم یقین دلاتے ہیں کہ عوام کے ساتھ یہ تعاون جاری رہے گاتقریب سے حاجی اورنگ زیب چےئرمین ہیلتھ کمیٹی چکسواری نے رورل ہیلتھ سنٹرکی کارکردگی کوسراہااورعملہ کی کارکردگی پراطمینان کااظہار کیااوراپنی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلایاحاجی تاسب حسین سابق صدر معلم حاجی اخلاق احمددانش سابق اے ای او نے بھی خطاب کیاانہوں نے رورل ہیلتھ سنٹر کے عملہ کاشاندار کاکردگی پرخراج تحسین پیش کیااورہرممکن تعاون کایقین دلایاتقریب میں ڈاکٹرشازیہ نویدایڈمنسٹریٹر مونسپل کمیٹی چکسواری خواجہ محمدایوب سابق میڈیاایڈوائز ر یاسرممتاز چودھری چکسواری پریس کلب چکسواری کے صدر عنصر محمودغزالی حاجی محمدحنیف محمدعجائب اے ای اوسابق اے ای اوحاجی محمدممتاز چودھری عبدالرزاق عوامی اللہ دتہ بسمل چودھری مظہر الہی غلام فریدراجہ راجہ شجاعت علی عابدحسین مرزا چودھری منیر حسین سیٹھی صدر مرکز ی انجمن تاجراں چکسواری محمدنصیربھٹی صدر الفلاح سوسائٹی ایسر سابق سیکرٹری منشاء حسین مغل خان تاسب خان احسان الحق حسیب رسول محمدشفقت زراعت آفیسر سرکل چکسواری قائداساتذہ چکسواری چودھری مہربا ن علی عمران بلال مرزامحمدحنیف ثاقب ظفرعابدحسین چودھری اور مظہراقبال مغل سمیت دیگرشخصیات نے شرکت کی اس موقع پریونین کونسل فیض پورشریف کے موضع آصف آباد بوعہ بٹالہ کی معروف سماجی شخصیت منشی چودھری محمدیعقوب مرحوم کے لئے ان کے فرزندچودھری عمران نے آکسیجن انسٹریٹرکاعطیہ پیش کیا 

ساجدمطلوب مغل کی بیٹی اورناصر مطلوب مغل کی بھتیجی کوگزشتہ روز یونین کونسل فیض پورشریف کے مقامی قبرستان میں سپرد خا ک کردیا گیا

چکسواری(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم) یونین کونسل فیض پورشریف کے معروف سیاسی وسماجی راہنماصوفی مطلوب حسین مغل کی کمسن پوتی اورساجدمطلوب مغل کی بیٹی اورناصر مطلوب مغل کی بھتیجی کوگزشتہ روز یونین کونسل فیض پورشریف کے مقامی قبرستان میں سپرد خا ک کردیا گیا جوطویل علالت کے بعدگزشتہ روز وفات پاگئی تھی مرحومہ طویل عرصہ سے کینسر کے عارضہ مبتلاتھی مرحومہ کی نمازجنازہ مرکزی عیدگاہ فیض پورشریف میں اداکی گئی نمازجنازہ مولانامحمدخطاب نے پڑھائی نمازجنازہ میں تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑ ی تعداد میں شرکت کی ۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button