DailyNewsHeadlineOverseas newsPothwar.com

Norway; Protest held in Oslo over sentencing of Yasin Malik by Indian Court

ناروے۔ بھارتی عدالت کی یاسین ملک کو عمر قید کی سزا انصاف اور قانون کا قتل ہے۔ مقررین کی شدید مذمت

اوسلو(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم،عقیل قادر ,30مئی2022)—تحریک کشمیر ناروے کے زیراہتمام مقبوضہ کشمیر کے حریت رہنما یاسین ملک کو بھارتی عدالت کی جانب سے عمر قید کی سزا دینے کے خلاف بھارتی ایمبئیسی کے سامنے پرامن احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے میں ناروے میں مقیم کشمیریوں اور پاکستانیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ مظاہرے سے پاکستان پیپلزپارٹی ناروے کے جنرل سیکریڑی اصغر شاہد، مسلم لیگ ن کے صدر شاہد تنویر، تحریک کشمیر ناروے کے صدر شاہ حسین کاظمی، جموں و کشمیر یکجہتی موومنٹ کے چیئرمین راجہ مقبول حسین، پی ٹی آئی ناروے کے صدر چوہدری مدثر علی، الفلاح اسکالر شپ ناروے کے صدر حاجی افضال احمد اور دیگر نے خطاب کیا اور یاسین ملک کو دی جانے والی سزا کی شدید مذمت کی اور کہا کہ بھارتی عدالت نے فیصلہ سنایا ہے انصاف نہیں کیا۔ مقررین نے عالمی براداری سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کوغیر آئینی اقدامات سے روکا جائے اور کشمیریوں کو انکی مرضی کے مطابق جینے کا حق دیا جائے۔ اس موقع پر بھارت کے خلاف اور یاسین ملک کے حق میں زبردست نعرے بازی کی گئی۔

Oslo (Pothwar.com, Aqil Qadir, May 30, 2022) – Under the auspices of Tehreek-e-Kashmir Norway, a peaceful protest was staged in front of the Indian Embassy against the sentencing of Yasin Malik, a Hurriyat leader of Occupied Kashmir, to life imprisonment by an Indian court.

The demonstration was attended by a large number of Kashmiris and Pakistanis living in Norway. Asghar Shahid, General Secretary of Pakistan Peoples Party Norway, Shahid Tanveer, President of PML-N, Shah Hussain Kazmi, President of Tehreek-e-Kashmir Norway, Raja Maqbool Hussain, Chairman of Jammu and Kashmir Solidarity Movement, Chaudhry Mudassar Ali, President of PTI Norway, Al-Falah Scholarship President of Norway Haji Afzal Ahmed and others spoke and strongly condemned the sentence given to Yasin Malik and said that the Indian court has ruled that justice has not been done.

The speakers appealed to the international community to stop India from taking unconstitutional steps and give Kashmiris the right to live as they wish. On this occasion, strong slogans were chanted against India and in favor of Yasin Malik.

Show More

Related Articles

Back to top button