کہوٹہ : نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، عمران ضمیر۔۔۔۔ سابق وزیراعظم شاہد خا قان عباسی نے کہا ہے کہ الزام تراشی گالی گلوچ اور دوسروں کی عزت اچھالنا ہماری سیاست کا حصہ نہ ہے ۔کسی کی ذات پر کیچڑ اچھالنا نہیں چاہتا ۔مشرف کے امریت نو سالہ دور میں اور پیپلزپارٹی کے پانچ سالہ دور حکومت میں ترقیاتی کام نہ ہوئے جبکہ اس کے بر عکس مسلم لیگ ن کے دورہ حکومت میں جتنی ترقی ہوئی ماضی اس کی مثال نہیں ملتی ۔ میاں نواز شریف نے مشکل حالات کے باوجود ملک کی خدمت کی ۔کہوٹہ تا پنڈی روڈ کے لیئے 16ارب کی گرانٹ سے چار رویہ سڑک جبکہ کہوٹہ یونیورسٹی کے لیئے فنڈز بھی جاری کیئے گئے ہیں ۔ ترقیاتی کاموں میں وقت لگے گا ۔ پوری تحصیل کہوٹہ میں گیس کی فراہمی بڑے پیمانے پر جاری ہے ۔ترقیاتی کام کسی پر احسان نہیں بلکہ ہمارے فرائض منصبی میں شامل ہیں ۔ مسلم لیگ ن نے ہر دور میں تعمیر و ترقی کی اس حلقے میں اربوں کے ترقیاتی کام کرائے ہیں انشا اللہ اس سے قبل بھی عوام نے مسلم لیگ ن کے ساتھ دیا اور آئندہ بھی ساتھ دیں گے ترقیاتی کاموں سے عوام علاقہ آگاہ ہیں وزیر اعظم بنا تو سکیورٹی مسائل کی وجہ سے حلقے میں زیادہ آنا جانا نہ ہوا ہر یو سی اور گاؤں جاؤنگا کیونکہ اس علاقہ کے عوام محبت کرنے والے ہیں اور یہ ہمارا فرض ہے کہ اُنکی اُمیدوں پر پورا اُتریں میاں نواز شریف نے ہر مشکل وقت کا مقابلہ کیا اور پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا تعمیر و ترقی کا یہ سفر جاری رہے گا ان خیالات کا اظہار سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے کہوٹہ میں الیکشن آفس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا شاہد خاقان عباسی کو آڑی سیداں سے ایک جلوس کی شکل میں کہوٹہ لایا گیا افتتاحی تقریب چیئرمین میجر (ر) عبدالرؤف جنجوعہ،، تحصیل صدر راجہ راجہ محمد بشیر ، چےئر مین ایم سی کہوٹہ راجہ ظہور اکبر، چےئر مین کھڈیوٹ سجاد احمد ستی، چیئرمین ظفر اقبال بگہاروی، وائس چےئر مین ملک غلام مرتضیٰ ، چےئر مین یو سی نڑڑ بلال یامین ستی کے علاوہ کثیر تعداد میں بلدیاتی نمائندوں مسلم لیگی ورکرز اور کارکنان نے شرکت کی۔ افتتاحی تقریب کے علاوہ شاہد خاقان عباسی نے بابائے بلدیات غلام ربانی قریشی کی وفات پر انکے گھر جا کر تعزیت کی جبکہ صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ گلشن ضمیر کے گھر جا کر اُنکی عیادت بھی کی ۔ قبل ازیں پاسپورٹ آفس کے قریب سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی گزشتہ روز جب کہوٹہ میں الیکشن آفس کا افتتاح کرنے کے لیے آئے تو کہوٹہ پاسپورٹ آفس کے مقام پر ناراض مسلم لیگی کارکنان اور ورکز نے سیاہ پٹیاں باندھ کر چیئرمین یونین کونسل دکھالی راجہ شوکت اور صدر لیبر ونگ مسلم لیگ (ن) راجہ تنویر بنارس کی قیادت میں شاہدخاقان عباسی کے مشیر حلقہ قومی اسمبلی حافظ عثمان عباسی کے خلاف احتجاج کیا اور نعرے بازی بھی کی۔ اس میں یو سی دکھالی کے بلدیاتی نمائندے کارکنان اور ورکرز شامل تھے جبکہ یو سی مواڑہ گرھیٹ کے کارکنوں نے بھی مسائل حل نہ کرنے نظریاتی ورکرز کارکنان کو نظر انداز کر کے چند مفاد پرست لوگوں کو نوازنے کا الزام لگایا
کہوٹہ میں ایم ایم اے کے ورکرز کنونشن سے خطاب
کہوٹہ : نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام
ستر سالوں سے پاکستان میں چند خاندانوں نے حکمرانی کی اور پاکستان کے غریب لوگوں کے ٹیکسوں کے پیسوں سے عیاشی کرتے رہے اداروں کو تباہ کر دیا اربوں روپے لوٹ کر بیرون ملک لے گئے ۔ملک میں سودی نظام رائج ہے۔ جو کہ اللہ تعالیٰ کے خلاف جنگ ہے۔ جب تک نیک قیادت نہیں ہو گی۔ پاکستان حاصل کرنے کے مقاصد پورے نہیں ہونگے ۔ہم ہر ظلم برداشت کر لیں گے ۔مگر حرمت رسول ﷺ پر آنچ نہیں آنے دینگے۔ پاکستان کو اسلامی حکمرانوں نے امریکہ اور اسکے حواریوں کے کہنے پر بار بار اس قانون کو بدلنے کی کوشش کی۔ مگر پاکستان کو اسلامی آئین دینے میں بھی علماء کرام نے کردار ادا کیا۔ اور آج متحدہ مجلس عمل کے پلیٹ فارم سے اسکے تحفظ کا بھی عہد کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار کہوٹہ میں ایم ایم اے کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی صدر ایم ایم اے شمس الرحمٰن سواتی ، نائب صدر نعیم یوسفی، مذہبی سکالر عثمان عقاش، حلقہ پی پی سیون کے امیدوار راجہ تنویر احمد او ر ابرا ر حسین عباسی نے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کنونشن میں موالان عبدالشکور حمادی ، راجہ غلام حیدر ایڈووکیٹ، ملک عبدالرؤف کونسلر، سردار مسعود ،سید ذولفقار حسین شاہ کے علاوہ سینکڑوں کارکنوں ورکروں کے علاوہ خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ راجہ تنویر احمدنے کہا کہ نوجوانوں اور خواتین کی کثیر تعداد اس مرتبہ ہمارے ساتھ ہے۔ انشا اللہ عوام اس مرتبہ ایک ایسی قیادت کو کامیاب کرے گی۔ جو اس ملک میں مدینہ والا قانون نافذ کرے گی شمس الرحمٰن سواتی و دیگر مقررین نے کہا کہ راجہ تنویر احمد کی سیرت گفتار امانت اور دیانت سے ثابت ہوتا ہے کہ وہ سب سے بہترین امیدوار ہیں اس موقع پر درجنوں افراد نے ایم ایم اے میں شمولیت اختیار کی مقررین نے کہا کہ راجہ تنویر احمد کو کامیاب بنانے میں سب اپنا بھرپور کرداد ادا کریں۔
تحریک انصاف نے حلقہ پی پی سات سے غلام مر تضیٰ ستی کو امیدوار نامزد کر دیا
تحریک انصاف نے حلقہ پی پی سات سے غلام مر تضیٰ ستی کو امیدوار نامزد کر دیا ۔ٹکٹ جاری ۔ تفصیل کے مطابق تحریک انصاف حلقہ پی پی سات سے پانچ امیدوار وں غلام مرتضیٰ ستی ، ہارون ہاشمی ، حافظ سہیل اشرف ، طارق مرتضیٰ ، راجہ وحید احمد نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے ۔ گزشتہ روز تحریک انصاف نے سابق ممبر قومی اسمبلی غلام مر تضیٰ ستی کو اپنا امیدوار نامزد کر کے حلقہ پی پی سات کہوٹہ و کلر سے ٹکٹ جاری کر دیا ۔