نڑالی کسوال سے بڑے لیگی دھڑے نے سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کی بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا نڑالی کسوال کی سیاسی و سماجی شخصیت راجہ محمد نذیر بھٹی کے زیر صدارت ایک ااجلاس رہائشگاہ راجہ ولایت حسین بھٹی منعقد ہوا جس میں حاجی عدالت حسین ،نائیک مظہر حسین ،صوبیدار نواز ،راجہ ملازم حسین بھٹی ،راجہ محمد تاج،منظور بھٹی ،ظفر بھٹی جیدی ،راجہ نثار ،عابد مغل ،راجہ غنضنفر محمود ،ظفر اقبال بھٹی ،ساجد محمود،چوہدری مشتاق اور اہلیان نڑالی کسوال کے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اجلاس کے متفقہ فیصلے کے مطابق لیگی بڑے دھڑے سے سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا اس موقع پر راجہ ولایت حسین بھٹی نے اپنے خطاب میں کہا کہ سابق ایم این راجہ جاوید اخلاص تحصیل گوجرخان کا بدنما داغ ہیں جنہوں نے تحصیل گوجرخان کو پانچ سالوں میں پچاس سال پیچھے دھکیل دیا ہے ہم سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف امیدوار برائے قومی اسمبلی این اے 58کی بھرپور حمایت کا اعلان کرتے ہیں بیشک راجہ پرویز اشرف پوٹھوہارکے ماتھے کے جھومر ہیں اور ان پر جتنا بھی فخر کیاجائے کم ہے راجہ پرویز اشرف نے وزرات عظمی کے تھوڑے سے عرصے میں تحصیل گوجرخان میں تعمیر و ترقی کے ایسے منصوبے دئیے جس کی مثال کہیں نہیں ملتی انہوں نے کہا ہم گھونگے اور نااہل لوگوں کا آئندہ کامیاب نہیں ہونے دیں گے
شرقی گوجرخان کی عوام کے لیے انڈر پاس راجہ پرویز اشرف کی طرف سے ایک بہت بڑا تحفہ ہے
اسلام پورہ جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ممراز شیخ سے )۔۔۔۔پی وائی او یونین کونسل چنگا بنگیال کے صدر محمد نوید نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم راجہ پرویزاشرف نے تحصیل گوجرخان میں ترقیاتی کاموں کے جال بچھائے ہیں شرقی گوجرخان کی عوام کے لیے انڈر پاس راجہ پرویز اشرف کی طرف سے ایک بہت بڑا تحفہ ہے گرمیوں میں ا نڈ ر پاس نہ ہونے کی وجہ سے پھاٹک پر گھنٹوں انتظار کرنا پڑتا تھا اسی طرح پاسپورٹ آفس ہر یونین کونسل میں بجلی کی فراہمی سوئی گیس جیسے منصوبے راجہ پرویز اشرف کے کارنامے ہیں تحصیل گوجرخان کی عوام کا حق بنتا ہے کہ وہ راجہ پرویز اشرف کو ووٹ دے کر کامیاب کریں تاکہ وہ دوبارہ اسمبلی میں جاکر تحصیل گوجرخان کے عوام کے لیے کام کر سکیں انہوں نے کہا مسلم لیگ کا پانچ سالہ دور عوام کے سامنے ہے تحصیل گوجرخان سے منتخب نمائندوں نے جو کام کیے وہ عوام کے سامنے ہیں صر ف تختی کی سیاست اور کھوکھلے نعروں کی سیاست کرتے رہے ہیں اب عوام ان کے جانسے میں نہیں آئیں گے اور راجہ پرویز اشرف کو 25جولائی کو واضع اکثریت سے کامیابی دلوائیں گئے ۔
پاکستان سنی تحریک کے نامزدا امیدوار حلقہ پی پی 8راجہ منظور حسین عطاری قادری نے باقاعدہ الیکشن مہم شروع کر دی
اسلام پورہ جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ممراز شیخ سے۔۔۔۔ پاکستان سنی تحریک کے نامزدا امیدوار حلقہ پی پی 8راجہ منظور حسین عطاری قادری نے باقاعدہ الیکشن مہم شروع کر دی گزشتہ روز انہوں نے اسلام پورہ جبر بازار میں ڈور ٹو ڈور لوگوں سے ملاقاتیں کی اور پاکستان سنی تحریک کی خدمات کے حوالے سے علاقہ عوام کو آگاہ کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ قاری محمد اعجاز قادری ،صدر پاکستان سنی تحریک گوجرخان علاقہ محمد حارث ممبر رابطہ کمیٹی تحصیل گوجرخان علامہ خرم ارشد وارثی ،ممبر رابطہ کمیٹی گوجرخان راجہ شاہد قادری رتالہ ،ممبر رابطہ کمیٹی ظہیر عباس قادری ،صدر پاکستان سنی تحریک یونین کونسل اسلام پورہ جبر اور اطلس جاوید نقشبندی سمیت دیگر پاکستان سنی تحریک کے کارکنان تھے راجہ منظور حسین عطاری قادری نے کہا ہے کہ ہم برسر اقتدار آ کر عوام کی حقیقی معنوں میں خدمت کریں گئے نظام مصطفی ہوگا اوربے حیائی کا مکمل خاتمہ ہو گا اور یہی ہمارا بنیادی منشور ہے عوام سے گزراش ہے کہ نظام مصطفیٰ کے لیے ہمارا ساتھ دیں اور 25جولائی کو ہمارے انتخابی نشان ٹیبل لیمپ پر مہرلگائیں ۔
سخی بابا سائیں نصیر احمدقلندر بادشاہ کا 7واں سالانہ عرس مبارک
اسلام پورہ جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ممراز شیخ سے سخی بابا سائیں نصیر احمدقلندر بادشاہ کا 7واں سالانہ عرس مبارک و میلہ آج بروز اتوار مورخہ 24تا 28جون بمقام چمن آباد براستہ چکری وکیلاں خلیفہ حاحبزادہ محمد وحید المعروف جٹ قلندر منعقد ہو رہا ہے جس میں آج آل پاکستان مرچو قلندر سیاہ تیتر ٹورنامنٹ ہوگا جس میں پہلا،دوسرا اور تیسار انعام موٹر سائیکل ہوگا 25جون کوسخی بابا سائیں لجپال مشہدی قلندر نصیر احمد قلندر بادشاہ کی بیٹھک پر ایک عظیم الشان لنگر کا اہتمام کیا جائے گا 26جون کومحفل بسلسلہ ختم شریف صبح نو بجے ہو گی اور شام کو نیزہ بازی ہوگی جس میں سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف و دیگر پی پی کے کارکن مہمان خصوصی کی خثیت سے شرکت کریں گئے 27جون کو کبڈی میچ ہوگا جس کانقد انقام دو لاکھ روپے بمع ٹرافیاں دی جائیں گی جس کے مہمان خصوصی مرزا ارشد اقبال و دیگر ہوں گے اور رات کو محفل شعر خوانی کا پروگرام ہوگاا اور28جون کو بیل دوڑ ہوگی جس میں ضلع راولپنڈی اسلام آباد اور میرپور کے مہمانوں کو خسوصی شرکت کی دعوت دی گئی ہے بیل دوڑ کے مہمان خصوصی چوہدری محبوب حسین آف لس اور کیپٹن اعجاز احمد و دیگر ہوں گے رات کو محفل شعرخوانی کا بھی پروگرام ہو گا