سابق وفاقی وزیرِ داخلہ جناب چوہدری نثار علی خان نے چک بیلی خان میں اپنے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں کسی کے ٹکٹ کا محتاج نہیں ہوں میں نے ہمیشہ عزت کی سیاست کی ہے اسی لئے ٹکٹ کی درخواست نہیں دی عمران خان نے مجھے کہا تھا کہ تم جتنی چاہو ٹکٹیں لے لو اگر میں ٹکٹ کا محتاج ہوتا تو یہ پیشکش قبول کر لیتا آج میرے مقابلے میں ایک ایسا شخص ہے جو کچھ عرصہ پہلے ق لیگ کا ایم پی اے بنا تھا وہ میاں نواز شریف کے ساتھ وفاداری کے دعوے کر رہا ہے آستینیں چڑھا کر تقریریں کرنا آسان ہوتا ہے جبکہ عملی کام مشکل ہے انھوں نے کہا کہ میرا دوسرا مخالف کئی پارٹیوں میں رہا اس میں کوئی اور خوبی نہیں سوائے اس کے کہ وہ چوہدری نثار کا مخالف ہے وہ میڑک ہے اس کی حیثیت جعلی ڈگری ہے وہ پی پی اور مشرف کے زمانے سمیت بارہ سال تک وزیر رہا لیکن علاقے کی خدمت کی کوئی نشانی نہیں دکھا سکتا آج قدم قدم پر میری خدمت کی نشانیاں موجود ہیں روات میں 60بستروں کا ہسپتال چک بیلی خان کے لئے کارپٹ روڈ میری خدمت کی نشانیاں ہیں اس دفعہ انشا اللہ ایک لاکھ72ہزار ووٹوں سے جیتوں گا چوہدری نثار علی خان اپنی تقریر میں بار بار اللہ پر توکل کرنے کے شعر پڑھتے رہے
پی ٹی آئی کا پہلا انتخابی جلسہ ہی چوہدری نثار کے لئے بڑا کراراجواب ہے،اجمل صابر راجہ
پاکستان تحریکِ انصاف کے راہنما کرنل(ر) اجمل صابر راجہ نے چونترہ کے مقام پر انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ چونترہ کے مقام پر پی ٹی آئی کا پہلا انتخابی جلسہ ہی چوہدری نثار کے لئے بڑا کراراجواب ہے انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار علی خان نے اپنے دوسرے انتخابی جلسہ میں یہ کہا تھا کہ ان کے مخالفین ایک جلسی نہیں کر پا رہے لہٰذا چونترہ کے مقام پر ہونے والا پی ٹی آئی کا چوہدری نثار کے دونوں جلسوں سے بڑا جلسہ ایک کرار ا جواب ہے انہوں نے کہا کہ اس دفعہ حلقہ این اے59میں پگ کی سیاست نہیں چلنے دی جائے گی 34سال تک اقتدار کے مزے لینے والوں نے اپنے آبائی علاقے کو بھی صحت اور تعلیم جیسی بنیادی سہولتوں سے محروم رکھا اقتدار کے وقت لوگوں کے ساتھ توہین آمیز رویہ رکھنے والوں کواپنی جماعت کی جانب سے جوتے پڑنے کے بعد اب پھر اپنی پگ کی یاد آ رہی ہے میں خود اپنے علاقے کی اس پسماندگی اور ووٹر کے ساتھ منتخب آدمی کا توہین آمیز رویہ دیکھ کر سیاست میں آ یا ہوں اس میں کوئی شک نہیں کہ چونترہ والے اپنی پگ کا خیال رکھتے ہیں لیکن پگ پہننے والے کو بھی ان کی عزت و آبرو کا خیال ہونا چاہئے وادئ سواں کے یہ باسی اپنی پرانی پگ کی جانب سے اپنی خواتین کے متعلق توہین آمیز الفاظ کبھی نہیں بھول پائیں گے اور اس الیکشن میں اس کا پورا حساب چکائیں گے کرنل(ر) اجمل صابر راجہ نہیں کہا کہ بر سرِ اقتدار آکر 30سال سے سب تحصیل کا درجہ رکھنے والی سب تحصیل چک بیلی خان کو تحصیل کا درجہ دیا جائے گا علاقے میں بڑا ہسپتال بنایا جائے گا چونترہ اور روات کے سنگم میں بڑی یونیورسٹی بنائی جائے گی جلسہ سے پیر آف سروبہ شریف سید نصیر الحسنین شاہ کاظمی امیدوار برائے صوبائی اسمبلی نے بھی خطاب کیا اور اپنے مریدین کو تحریکِ انصاف کو ووٹ دینے کا حکم دیا جلسہ میں معروف ٹرانسپورٹرراجہ محمد الطاف آف ادھوال نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا جلسہ میں پی ٹی آئی حلقہ پی پی10کے راہنما راجہ عبدالوحید قاسم ملک عاصم اٰیڈووکیٹ ، چوہدری مسعود جیلانی اور امیدوار برائے حلقہ پی پی12چوہدری مدثر نے بھی شرکت کی ُ ٰ تی کے