DailyNewsHeadlineOverseas newsPothwar.com

London; Kashmiris demonstrate outside Indian High Commission London on Maqbool Butt’s Martyrdom Day.

مقبول بٹ کے یوم شہادت پر انڈین ہائی کمیشن لندن کے باہر کشمیریوں کا مظاہرہ۔

لندن؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,محمد نصیر راجہ،13فروری2022ء)— مقبول بٹ کے یوم شہادت پر انڈین ہائی کمیشن لندن کے باہر کشمیریوں کا مظاہرہ۔ بابائے قوم مقبول بٹ شہید ؒ کی 38 برسی 11 فروری 2022 ء بروز جمعہ کو بھارتی ہائی کمیشن لندن (یوکے) کے باہر برٹش کشمیریوں نے احتجاجی مظاہرہ منعقد کیا۔ اس موقع پر کشمیریوں نے بھارت کے خلاف نعرے لگائے۔ شہید کشمیر بابائے قوم مقبول بٹ شہید کی باقیات کی حوالگی کا مطالبہ کیا۔ بھارت نے کشمیری لیڈر مقبول بٹ شہید کو 11 فروری 1984 ء کو پھانسی دیکر میت کو تہاڑ جیل دہلی بھارت کے احاطہ میں ہی دفن کر دیا تھا۔ کشمیری آج تک شہید کے جسدِ خاکی کو انکے وارثوں کے حوالہ کرنے کی مانگ کرتے چلے آ رہے ہیں۔ تاکہ مزار شہداء سرینگر کشمیر میں اسلامی رسم و رواج کے مطابق عزت و احترام اور اعزاز کے ساتھ دفن کیا جا سکے۔ مقبول بٹ شہید کے یومم شہادت پر آر پار کشمیر سمیت دنیا بھر میں مقیم کشمیری احتجاجی مظاہرے کرتے ہیں۔ جلوس نکلتے ہیں۔ جلسے ہوتے ہیں جبکہ ریلیاں بھی نکالی جاتی ہیں۔ برٹش کشمیریوں کا احتجاجی مظاہرہ دن کے ڈیڑھ بجے سے لے کر شام ساڑھے چار بجے تک جاری رہا۔ اس موقع پر لندن میٹروپولیٹن پولیس بھی وہاں پر موجود تھی۔ کشمیریوں نے بینر، پوسٹر اور جھنڈے بھی اٹھا رکھے تھے۔ جبکہ کشمیر کی آزادی کے حق میں نعرے لگا رہے تھے۔

London ( Pothwar.com, Mohammad Naseer Raja, 13 February 2022) – Kashmiris demonstrate outside Indian High Commission London on the day of martyrdom of Maqbool Butt. British Kashmiris staged a protest outside the Indian High Commission in London (UK) on Friday, February 11, 2022, the 38th anniversary of the martyrdom of the father of the nation, Maqbool Butt.

On this occasion, Kashmiris chanted slogans against India. Shaheed Kashmir Babae Qaum Maqbool Butt demanded handing over the remains of Shaheed. India executed Kashmiri leader Maqbool Butt Shaheed on February 11, 1984 and buried his body in Tihar Jail, Delhi, India.

To this day, Kashmiri people have been demanding that the body of the martyr be handed over to his heirs. So that the shrine of martyrs can be buried in Srinagar Kashmir with honor and respect according to Islamic customs and traditions.

Kashmiris around the world, including across Kashmir, are protesting on the day of martyrdom of Maqbool Butt Shaheed. There are processions. Meetings are held while rallies are also held. The protest of British Kashmiris continued from half past one in the afternoon till 4.30 in the evening. The London Metropolitan Police were also present. Kashmiris also carried banners, posters and flags. While chanting slogans in favor of the independence of Kashmir.

Show More

Related Articles

Back to top button