DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta; Jamaat-e-Islami Tehsil Kahuta elect Raja Tanveer Ahmed as Ameer of PP-7

جماعت اسلامی تحصیل کہوٹہ کی تنظیم سازی مکمل سابق امیدوار ایم پی اے حلقہ پی پی سیون راجہ تنویر احمد کو حلقہ پی پی سیون کا امیر مقرر کیا گیا

کہوٹہ:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,عمران ضمیر،13دسمبر2021)— جماعت اسلامی تحصیل کہوٹہ کی تنظیم سازی مکمل سابق امیدوار ایم پی اے حلقہ پی پی سیون راجہ تنویر احمد کو حلقہ پی پی سیون کا امیر مقرر کیا گیا جبکہ راجہ غلام حیدر ایڈووکیٹ کو ایم سی کہوٹہ کا امیر مقرر کیا گیا۔ ماجد ریاض یوسی دوبیرن خورد، ماسٹر شبیر یوسی نڑھ،محمد آزاد یوسی نارہ، محمد ظہور یوسی دکھالی، عبادت حسین یوسی ہوتھلہ، فاروق عباسی یوسی پنجاڑ، سردار عبدالقیوم یوسی بیور، ظہیر قریشی یوسی مٹور کے امیر ہونگے۔ مبشر حسین ستی جے یو آئی کے صدر عرفان ہاشمی اور آیاز خٹک کو جے یوآئی ایم سی کہوٹہ کا صدر نامزد کیا گیا یاد رہے جماعت اسلامی واحد جماعت ہے جسکے عہدیداران کو جمہوری طریقے سے شوریٰ ممبران منتخب کرتے ہیں جسطرح پاکستان میں خاندانوں کی حکمرانی رہی ہے ایسا جماعت اسلامی میں نہیں ہے نو منتخب عہدیداران نے اس عزم کا اظہار کیا کہ جماعت اسلامی کے منشور کے مطابق پاکستان میں اسلامی نظام کے نفاذ کے لیے جدوجہد کو مزید تیز کریں گے۔ حلف برداری کی تقریب میں چیئرمین ایم سی کہوٹہ راجہ ظہو راکبر،وائس چیئر مین ملک غلام مرتضیٰ ممبران ایم سی قاضی عبدالقیوم، قاضی اخلاق احمد کھٹڑ و دیگر سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔

Kahuta: ( Pothwar.com, Imran Zamir, December 13, 2021) – Jamaat-e-Islami Tehsil Kahuta held a reorganization meeting. Former MPA constituency MPA Raja Tanveer Ahmed has been appointed as Amir of PP-7 constituency while Raja Ghulam Haider Advocate has been appointed as Amir of MC Kahuta.

حلف اٹھانے والوں پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔

Those who take the oath have a heavy responsibility, Iqbal Khan

کہوٹہ:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,عمران ضمیر،13دسمبر2021)—جماعت اسلامی واحد جماعت ہے جو ایک اسلامی اور جمہوری پارٹی ہے اور اللہ اس کی بھیجی کتاب اور نبی علیہ سلام پر ایمان رکھتی ہے۔ پاکستان میں تمام جماعتیں خاندانی ہیں حتٰی کہ مذہبی جماعتوں میں بھی باپ کے بعد بیٹا ہوتا ہے۔ جماعت اسلامی واحد جماعت ہے جسکا چناؤ ورکر اور کارکن کرتے ہیں۔ قاضی حسین احمد مرحوم، سید منور حسین مرحوم اور دیگر نے اپنی زندگیوں میں ہی قیادت تبدیل کی امیر جماعت اسلامی سراج الحق ایک مزدور کے بیٹے ہیں اور وزیر سنیٹر ہونے کے باوجودکچے مکان میں رہتے ہیں دیگر جماعتوں کے لیڈر احتساب کے نام سے خوفزادہ ہوتے ہیں جبکہ جماعت اسلامی منزل نہیں جنت منزل ہے جماعت اسلامی ذریعہ ہے عوام کے غلط فیصلوں کی وجہ سے قومیں تباہ ہوتی ہیں جو قومیں مساوا ت پر عمل کرتی ہیں وہ ترقی کرتی ہیں آج ہم نے مساوات کو چھوڑ دیا یہی وجہ ہے کہ ہماری معیشت برباد ہو گئی۔ سہر آنے والا بچہ آڑھائی لاکھ کا مقروز ہے نوجوان بے روزگار مہنگائی کا طوفان80فیصد ٹیکس غریب دیتے ہیں جبکہ سودی قرضے لیکر حکمران عیاشیاں کر رہے ہیں۔ ان حیالات کا اظہار جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی صوبہ شمالی پنجاب اقبال خان نے حلقہ پی پی سیون تحصیل کہوٹہ اور یوسی عہدیداران سے حلف لینے کی تقریب میں تقریر کرتے ہوئے کیا جبکہ تقریب سے نو منتخب عہدیداران سے حلف لیا۔ انہوں نے اسی موقع پر کہا کہ جماعت اسلامی کی فکری بنیادیں 1934میں رکھیں گئیں۔ اسوقت سے لیکر دین حق کا کام ہو رہا ہے۔ جماعت اسکامی کا یہی ہے کہ اللہ کی دھرتی پر اللہ کا نظام ہو۔ صرف جماعت اسلامی ہی پاکستان کو صاف ستھری قیادت مہیا کر سکتی ہے۔ حلف اٹھانے والوں پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔

علاقے کی تعمیر و ترقی میرا مشن ہے ,چوہدری واحد محمود

Building and developing the area is my mission, Chaudhry Wahid Mahmood

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،13دسمبر2021)
پی ٹی آئی یوسی دکھالی کے صدر چوہدری واحد محمود نے ایک بیان میں کہا کہ علاقے کی تعمیر و ترقی میرا مشن ہے میرا مقصد عوام علاقہ کی بلا تفریق خدمت ہے انھوں نے کہا کہ کروڑوں روپے کے ترقیاتی کام کروائے ہیں میں نے تھانہ کچہری کی سیاست کا خاتمہ کر ک لوگوں کو چھوٹے موٹے مسائل آپس میں مل بیٹھ کر حل کرنے کی کوشش کی پی ٹی آئی نے مشکل حالات میں وہ کام کیے جو گزشتہ حکومتیں نہیں کر سکیں ٹور ازم ہائی وے جو اربوں کا منصوبہ ہے اسکی تعمیر سے چوکپنڈوری کلر تا پبجاڑ نڑڑ کوٹلی ستیاں سے ہو کر مری تک ایک چین بن جائے گی اسکے علاوہ بھی اربوں کے میگا پراجیکٹ چل رہے ہیں ایک دو ماہ تک تمام لوگوں کو صحت کارڈ ملیں گے انھوں نے کہا کہ نئے بلدیاتی انتحابات میں دوست احباب سے مشاورت کے بعد بھرپور حصہ لونگا عوام علاقہ کی بے لوث محبت کو سلام پیش کرتا ہوں۔

تعزیت

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،13دسمبر2021)
سجادہ نشین دَرگاہِ عالیہ گولڑہ شریف سّید پیر مہر فرید الحق گیلانی کا ممتاز مذہبی و سماجی شخصیت حاجی زرین بھٹی کی والدہ محترمہ کی وفات پرفاتحہ خوانی،قبر پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی۔تفصیل کے مطابق حلقہ پی پی سیون کی معروف مذہبی و سماجی حاجی زرین بھٹی آف ٹیالہ کی والدہ محترمہ گذشتہ دونوں وفات پا گیں تھیں ان کی نمازے جنازہ ملک کی نامور دینی، علمی،ادبی،مذہبی شخصیت پیر سید معین الحق گیلانی سجادہ نشین گولڑہ شریف کے صاحبزادے پیر سید جواد الحق گیلانی نے پڑھائی جبکہ گذشتہ روز قبل پیر سید معین الحق گیلانی سجادہ نشین گولڑہ شریف کے صاحبزادے سجادہ نشین دَرگاہِ عالیہ گولڑہ شریف پیر سّید مہر فرید الحق گیلانی نے ان کی رہائش گاہ جا کر ان تعزیت کی اورفاتحہ خوانی کی جبکہ انہوں نے قبر پر بھی حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی اور دعا بھی مانگی۔

Show More

Related Articles

Back to top button