DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta youth can no longer tolerate backwardness and deprivation, Kahuta Hotin’s protest

کہوٹہ کے نوجوان باشعور ہیں وہ کہوٹہ کی پسماندگی و محرومی کو مزید برداشت نہیں کر سکتے ,کہوٹہ ہوٹین کا منفرد احتجاج

کہوٹہ: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,عمران ضمیر ،22نومبر2021)—کہوٹہ ہوٹین کا منفرد احتجاج، محرومی اور پسماندگی کے تمام زمہ داران کے لیے احتجاجی شیلڈ۔ تفصیلات کے مطابق تحریک کہوٹین یوتھ نے صحت،تعلیم اور بنیادی سہولیات سے محرومی پر تمام سابقہ اور موجودہ نمائندوں کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے منفرد شیلڈ دینے کا اعلان کر دیا۔ تحریک کے سوشل میڈیا سیل کے مطابق ہماری تحصیل مقامی قیادت چاہے وہ سابقہ ہو یا موجودہ ان کے ساتھ ساتھ ان کرداروں کی وجہ سے بھی محرومی و پسماندگی کا شکار ہے۔ جو اجتماعیت کے بجائے ذاتی مفادات کو ترجیح دیتے ہیں۔ تحریک کے نوجوانوں نے اس پر بھی غم و غصہ کا اظہار کیا کہ جو ملازمین ریاست سے معاوضہ لیتے ہیں وہ کیوں تحصیل کے قیمتی ورثے کی تباہی پر خاموش ہیں۔ سرکاری اہلکاروں کی جنگلات، منشیات،ریٹ لسٹ، ذخیرہ اندوزی، غیر قانونی اسلحہ جیسے معاملات پر خاموشی سمجھ سے بالا تر ہے۔ تحریک کے نوجوانوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہاں بہروپیئے مسلط ہیں جو مافیاء کے گٹھ جوڑ سے اقتدار میں آتے ہیں اور تحصیل کو صحت، تعلیم اور بنیادی سہولیات سے زیادہ مافیاء کے مفادات پورے کرتے ہیں۔ مگر اب کہوٹہ کے نوجوان باشعور ہیں وہ کہوٹہ کی پسماندگی و محرومی کو مزید برداشت نہیں کر سکتے نہ ہی ویژن سے عاری قیادت کو برداشت کیا جائے گا۔

Kahuta: ( Pothwar.com, Imran Zamir, 22 November 2021) * Kahuta Hotin’s unique protest, protest shield for all those responsible for deprivation and backwardness.

According to details, the Kahutin Youth Movement has announced a unique shield, blaming all former and current representatives for the deprivation of health, education and basic services.

According to the social media cell of the movement, our Tehsil local leadership, whether past or present, suffers from deprivation and backwardness due to these roles as well.

The youth of the movement also expressed their anger over why the employees who receive compensation from the state are silent on the destruction of the precious heritage of the tehsil.

The silence of government officials on issues such as forests, drugs, rate lists, hoarding, illegal weapons is beyond comprehension. The youth of the movement also say that there are imposters here who come to power from the nexus of mafia and serve the interests of mafia more than health, education and basic facilities. But now the youth of Kahuta are aware that they can no longer tolerate the backwardness and deprivation of Kahuta nor the leadership devoid of vision.

Show More

Related Articles

Back to top button