DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta; work has started on development projects which were stopped with the funds of Municipal Committee Kahuta.

کہوٹہ شہر میں میونسپل کمیٹی کہوٹہ کے فنڈز سے رکے ہوئے ترقیاتی منصوبوں پر کام شروع ہو گیا

کہوٹہ: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,عمران ضمیر،12نومبر2021ء)—کہوٹہ شہر میں میونسپل کمیٹی کہوٹہ کے فنڈز سے رکے ہوئے ترقیاتی منصوبوں پر کام شروع ہو گیا۔ ڈیڑھ لاکھ کی لاگت سے کہوٹہ کلر بائی پاس اور نالہ تعمیر کرنے کے کام کا آغاز کر دیا گیا۔ چیئر مین میونسپل کمیٹی کہوٹہ راجہ ظہور اکبر نے کونسلروں کے ہمراہ ٹھکیداراورسرکاری عملے کی موجودگی میں معیاری کام کرنے کے احکامات جاری کیئے۔ اور کہا کہ کہوٹہ شہر میں سپریم کورٹ سے بحالی کے احسن فیصلے کے بعد تعمیر و ترقی کے نئے دور کا آغاز ہو گا۔ راجہ ظہور اکبر نے اس موقع پر کونسلروں قاضی عبدالقیوم، حاجی ملک عبدالرؤف، مظہر اقبال بھٹی ایڈووکیٹ، حاجی ارشد،ایم ذرین شاہ، اور راجہ فیصل عزیز کے ہمراہ پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا کہ کہوٹہ شہر کی کھنڈرات نما سڑکوں کو میو نسپل کمیٹی کہوٹہ کے فنڈز سے جلد تعمیر و مرمت کرینگے۔ جبکہ واٹر سپلائی اور سٹریٹ لائٹس کا مسلۂ حل کیا جائے گا۔ کونسلروں نے چیئرمین راجہ ظہور اکبر کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ میونسپل کمیٹی کہوٹہ کے ترقیاتی کام کمیٹی کے اپنے فنڈز سے کرائے جا رہے ہیں۔ ا س میں ممبر قومی اسمبلی صداقت عباسی اور ایم پی اے راجہ صغیر احمد کا صوابدیدی فنڈ شامل نہ ہے۔ یہ صوابدید ی فنڈسے نہیں بلکہ میونسپل کمیٹی کہوٹہ کے فنڈسے کام کرائے جا رہے ہیں۔

Kahuta: (Pothwar.com, Imran Zamir, 12 November 2021) Construction of Kahuta Kallar Bypass and Nala was started at a cost of Rs. 1.5 million. Chairman Municipal Committee Kahuta Raja Zahoor Akbar along with the councillors issued orders to carry out standard work in the presence of contractors and government staff. He said that a new era of construction and development would begin in Kahuta city after the Supreme Court’s decision to restore it. Raja Zahoor Akbar along with Councillors Qazi Abdul Qayyum, Haji Malik Abdul Rauf, Mazhar Iqbal Bhatti Advocate, Haji Arshad, M Zarin Shah and Raja Faisal Aziz addressed a crowded press conference on the occasion. The Committee will soon construct and repair Kahuta with funds. The issue of water supply and street lights will be resolved. The councillors thanked Chairman Raja Zahoor Akbar and said that the development work of Kahuta Municipal Committee was being carried out with its own funds. This does not include the discretionary fund of Member National Assembly Sadaqat Abbasi and MPA Raja Saghir Ahmed. This work is being done not from discretionary funds but from funds of Municipal Committee Kahuta.

کہوٹہ شہر میں سٹریٹ لائٹس کی مد میں (26) لاکھ کی گرانٹ کہا ں خرچ ہوئی کونسلروں نے تحقیقات کا مطالبہ کر دیا

Councillors demand investigation into where Rs 26 lakh grant was spent on street lights in Kahuta city

کہوٹہ: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,عمران ضمیر،12نومبر2021ء)—کہوٹہ شہر میں سٹریٹ لائٹس کی مد میں (26) لاکھ کی گرانٹ کہا ں خرچ ہوئی کونسلروں نے تحقیقات کا مطالبہ کر دیا۔ فنڈز کرپشن کا شکار ہو ئے یا بندر بانٹ کی گئی۔ ہماری بحالی سے قبل تمام سرکاری ادائیگوں اور ربیع الاول کے جلوس کے حوالے سے بوگس بلوں کی تحقیقا ت کی جائیں اور ہمیں ایک ایک پائی کا حساب عوام کے سامنے لا نا ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمین میونسپل کمیٹی کہوٹہ راجہ ظہور اکبر کونسلروں قاضی عبدالقیوم، حاجی ملک عبدالرؤف، ایم ذرین شاہ، مظہر اقبال بھٹی ایڈووکیٹ اور دیگر نے پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ میونسپل کمیٹی کہوٹہ کے ممبران نے بحالی کے بعد ایک لاکھ دس ہزار کی رقم کونسلر حاجی ملک عبدالرؤف کی سربراہی میں سٹریٹ لائٹس پر خرچ کرکے بازار اور شہر کو روشن کیا۔ جبکہ ہماری بحالی سے قبل کا جو ریکارڈ ہمیں دیا گیا اس کے مطابق (26) لاکھ سٹریٹ لائٹس کی مد میں رکھے گئے۔ فنڈز سے 85%کام مکمل کیا گیا۔ جوکہ موقع پر بلکل موجود نہ ہے۔ ہمیں حساب دیا جائے کہ اتنی زیادہ رقم خرچ ہونے کے باوجود شہر تاریکی میں کیوں ڈوبا رہا۔

Show More

Related Articles

Back to top button